01/06/2026
"آپ روئیں، پیٹیں، لمبے لمبے جلسے اور جلوس نکالیں، ووٹوں سے بیلٹ بکس بھر دیں، لیکن جیت پھر بھی فارم 47 کی ہوگی!"
(الیکشنِ بلدستان)
✍️ منجانب: ولید خان شلمانی
#فارم47
پیج کا مقصد علاقے کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے ھیں
01/06/2026
"آپ روئیں، پیٹیں، لمبے لمبے جلسے اور جلوس نکالیں، ووٹوں سے بیلٹ بکس بھر دیں، لیکن جیت پھر بھی فارم 47 کی ہوگی!"
(الیکشنِ بلدستان)
✍️ منجانب: ولید خان شلمانی
#فارم47
01/06/2026
تھانہ کھنہ میں ایس ایچ او کی تبدیلی، شاہد زمان دوبارہ تعینات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں ایس ایچ او کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ شاہد زمان کو دوبارہ تھانہ کھنہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے شاہد زمان کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی رائے کے مطابق شاہد زمان کا شمار پولیس کے ان افسران میں ہوتا ہے جو قانون کی بالادستی، عوامی مسائل کے حل اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔
شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہد زمان کی دوبارہ تعیناتی سے تھانہ کھنہ کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور عوام کو پولیس سے متعلقہ امور میں بروقت انصاف اور سہولت میسر آئے گی۔
رپورٹ: ولید خان شلمانی
پنڈوڑیاں نیوز
01/06/2026
موضع کھنہ کاک، کھنہ ڈاک اور گرد و نواح کے علاقوں میں انتقالات اور رجسٹریوں کی بندش کے باعث اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ انتقال و رجسٹری کا عمل بند ہونے سے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ پراپرٹی کا کاروبار بھی تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتقالات اور رجسٹریوں کی عدم دستیابی کے باعث خریدار اور فروخت کنندگان دونوں مشکلات سے دوچار ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
اہلِ علاقہ نے ایم این اے راجہ خرم نواز صاحب ، ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب ، چوہدری رفعت جاوید،صاحب چیئرمین راجہ امجد حسین صاحب اور طارق عبدالصبور عباسی صاحب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے انتقالات اور رجسٹریوں کی بحالی کو یقینی بنائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتقال و رجسٹری کا نظام بحال ہونے سے نہ صرف عوام کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ پراپرٹی کے کاروبار میں بھی دوبارہ بہتری آئے گی اور لوگوں کی سرمایہ کاری محفوظ ہو سکے گی۔
01/06/2026
نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ ہوں گی۔ فارمیسیاں، اسپتال، میڈیکل اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
30/05/2026
اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے پر کُری روڈ اسلام آباد سائڈ پر پنڈوریاں کے علاقے میں گزرنے والی کرنگ/نالے کی حالت انتہائی گندی ہے، گندگی کے ڈھیر جمع ہیں، بدبو اور گندا پانی ملحقہ آبادی اور گزرنے والوں کیلئے عذاب بن چکا ہے جبکہ مچھروں کی بہتات کے باعث بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ بالکل ساتھ سرکاری لڑکوں اور لڑکیوں کا اسکول بھی موجود ہے جہاں بچے اسی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
پورے علاقے کا کچرا لوگ اِس نالے میں ڈالتے ہیں، کئی بار انتظامیہ والوں نے کچرے کے ڈبے رکھے مگر عادت سے مجبور عوام اُس کے اندر کچرہ ڈالنے کے بجائے سیدھا نالے میں ڈالتے ہیں جو کہ افسوسناک عمل ہے، عوام اور متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ماحول صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انتظامیہ سے خصوصی گزارش ہے کہ فوری صفائی، اسپرے اور نالے کی باقاعدہ دیکھ بھال کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں
✍🏻: 🇵🇰
🚨 بریکنگ نیوز 🚨 اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں اپریشن کر کے مرحلہ وار خالی کرانے کا پلان تیار۔ ایک ماہ کا نوٹس اسکے بعد اپریشن۔ معتبر ذرائع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سے پاک کرنے کے لیے انتظامیہ نے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں مخصوص علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون کی کچی آبادیوں، سیکٹر آئی نائن کی کچی آبادیوں اور مہرآبادی کے علاقوں کو خالی کرانے کا ایک جامع اور حتمی پلان تیار کر لیا گیا ہے تاکہ ان سیکٹرز سے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے آغاز میں انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ وضع کردہ فریم ورک کے تحت سی ڈی اے انفورسمنٹ کا عملہ رواں ہفتے سے ہی سیکٹر جی سیون، سیکٹر آئی نائن اور مہرآبادی کے تمام غیر قانونی قابضین کو باقاعدہ نوٹسز
بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔
جو زمین رجسٹری انتقام والی ہیں ان کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ اور جو سوسائٹی ریگولائز نہیں ان کے مالکان کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے کہ جلد از جلد این او سی کی جائیں غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔
ان نوٹسز کے ذریعے ان تینوں مخصوص علاقوں کے قابضین کو ایک ماہ کی حتمی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ خود ہی کچی آبادیاں اور غیر قانونی اسٹرکچرز خالی کر دیں۔ انتظامیہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایک ماہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
اگر ان نوٹسز کے باوجود سیکٹر جی سیون، آئی نائن اور مہرآبادی کی آبادیاں خالی نہ کی گئیں، تو رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ہیوی مشینری کے ذریعے تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں22/22 روپے کمی اعلان۔اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک ہفتے کے لئیے ہو گا
29/05/2026
پنڈوڑیاں نیوز کے چیف ایڈیٹر ولید خان شلمانی کی کوششوں سے آج ایک اور گمشدہ بچہ اپنے والدین تک بحفاظت پہنچا دیا گیا۔
ولید خان شلمانی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اُن کا مشن ہے، اور اسی جذبے کے تحت پنڈوڑیاں نیوز ٹیم مسلسل عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب تک متعدد گمشدہ بچوں کو اُن کے اہلِ خانہ سے ملایا جا چکا ہے، جبکہ ہر کامیابی اُن کے حوصلے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی ماں باپ کو اُن کی گمشدہ اولاد واپس ملتی ہے تو اُن کی خوشی اور جذبات دیکھ کر خدمتِ انسانیت کا جذبہ مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔ پنڈوڑیاں نیوز ٹیم بغیر کسی معاوضے کے اہلِ علاقہ کی مفت خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد کے قریب ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ، گرمیوں میں پرانی گاڑیوں کے ٹینک فل نہ کروائیں
29/05/2026
جاوے والے، ملک چن جاوید، ملک خانویض (مرحوم) اور ملک اسد کے بھائی،
ملک عمر، ملک اسامہ اور ملک ابوبکر کے ولد ملک حاجی امین صاحب وفات پا گے ہیں جن کی نماز جنازہ آج رات 7 بجے، جاوے والے قبرستان میں آدا کی جائے گی
: *انا للّٰہ وانا الیہ رجعون*