19/04/2024
Pakistan Aam Admi Movement
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Aam Admi Movement, Political organisation, Islamabad.
19/04/2024
09/02/2024
الیکشن 2024 تقریباً پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ امیدواروں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ انتخابات کے نتائج کے بعد جس کو بھی کامیابی ملی ان سب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ملک کی سالمیت، ترقی اور عوامی مسائل پر یکسوئی سے کام پر توجہ دیں گے انشاءاللہ!
میری کمپین کے دوران اپنے جلسوں اور تقاریر میں اگر کسی مدمقابل امیدوار یا ان کے سپورٹرز کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس پر صدق دل سے معذرت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ الیکشن کا حصہ سمجھتے ہوئے وہ بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے درگزر فرمائیں گے۔ میں اس موقع پر اپنے سب سپورٹرز کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے بھرپور طریقے سے میرا ساتھ دیا۔
مجھے اس بات کی بےحد خوشی ہے کہ عوام نے ضلع نوشہرہ اور پورے خیبرپختونحواہ سے بھرپور انداز میں پرویز خٹک اور اس کی خاندانی اجارہ داری کو مکمل طور پر دفن کر دیا اور مجھے اس عوامی فیصلے پر بھی مکمل اطمینان ہے کہ انہوں نے ضلع نوشہرہ میں موجود موروثی خاندانوں، مستند لوٹوں اور فصلی بٹیروں کا بھی مکمل صفایا کر دیا اور اس پورے پراسس میں ارد گرد منافقین بھی مکمل آشکارا ہوگئے۔ الحمدللہ۔
میں پاکستان عام آدمی موومنٹ اور میری ذاتی سیاسی تعارف کو نوشہرہ کے عوام نے جو پہچان اور پذیرائی دی میں اس پر مطمئن بھی ہوں اور عوام کا شکرگزار بھی ہوں۔ الحمدللہ!
اللہ پاکستان کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!!
چیئرمین پاکستان عام آدمی مؤومنٹ
میجر جنرل (ر) سعد خٹک
07/02/2024
8 فروری
اپنی قسمت بدلنے کا دن اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع مت کریں
پوری قوم کے پاس اپنی اور ملک اور قوم کی ترقی کا یہ آخری موقع ہے ۔ عوام کو 75 سالہ محرمیوں کا
حساب لینا ہے ووٹ سے ۔ اشرافیہ سے جان چھڑایں اور پاکستان
کو دلدل سے نکالیں ۔ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں کسی کے چھوٹے وعدوں چند پیسوں کی لالج
میں مت آئیں
خدارہ اپنے وقتی مفادات کے لیے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سودا نہ کریں ۔
میجر جنرل سعد خٹک
چیئر مین پاکستان عام آدمی موومنٹ
گملے پہ مہر لگائیں اور اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں
#
06/02/2024
گملے پہ مہر لگائیں
ترقی کو گلے لگائیں
کئی دہائیوں سے کشمیری قوم آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ہم کشمیری قوم کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔۔ہم کشمیری کی آزادی تک کشمیری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
بھارت کا غیر قانونی طور پرجموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کا اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنوینشن اور کشمیر سے متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ آج تک بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر تسلط جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے اور آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے تواتر سے غیر قانونی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ہم ان تمام اقدامات کی مزمت کرتے ہیں ۔
ہمارا یہ مطالبہ ہے اقوام عالم مسلئہ کشمیر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطابق حل کرے ۔
ہم کشمیری قوم کے ساتھ ہیں !
مسئلہ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے . جموں و کشمیر کی آزادی تک ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔
سربراہ پاکستان عام آدمی موؤمنٹ میجر جنرل سعد خٹک (ر) کا یوم یکجیتی کشمیر کے موقع پر پیغام ۔
04/02/2024
آج بعد از عصر ڈاگ اسماعیل خیل میں گل مالک صاحب اور کامران خان کی طرف سے پاکستان عام آدمی موومنٹ کا جلسہ جس میں پوری قوم نے پام کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ الحمدللہ۔
04/02/2024
ووٹ کا استعمال کھبی بھی مستقبل کے وعدوں پر نہ کریں
سربراہ پاکستان عام آدمی موؤمنٹ میجر جنرل سعد خٹک (ر) کا عوام کے لیے پیغام ۔
ووٹ کا استعمال کھبی بھی مستقبل کے وعدوں پر نہ کریں۔
بلکہ امیدوار کا ماضی دیکھ کر کریں ۔
جو ماضی ہے وہی کل ہے ۔۔
ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔۔
75 سال کی اقربا پروری، ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کے خلاف ہم پاکستان عام آدمی موومنٹ کے جھنڈے تلے میدان میں اترے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور بدلیں اپنا اور آنے والی نسلوں کی تقدیر۔
04/02/2024
ووٹ قوم کی امانت ہے ۔ ووٹ گواہی کی حیثیت رکھتا ہے
سربراہ پاکستان عام آدمی موؤمنٹ میجر جنرل سعد خٹک (ر) کا عوام کے لیے پیغام ۔
جس کا صحیح استعمال لازم ہے ۔ ایک ووٹر کی ذمہ داری ہے کہ تمام پارٹیوں کے منشور اور سابقہ کار کردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیں ، ضروری تحقیق کرے اور قومی مفاد پر ذاتی یا علاقائی مفادات کو غالب نہ آنے دے ۔
75 سال کی اقربا پروری، ناانصافی اور میرٹ کی پامالی کے خلاف ہم پاکستان عام آدمی موومنٹ کے جھنڈے تلے میدان میں اترے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور بدلیں اپنا اور آنے والی نسلوں کی تقدیر۔
پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک* NA/34/PK89
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad
