15/08/2023
ٹیکسلا راولپنڈی
تحصیل ٹیکسلا نیو سٹی فیز ٹو آزادکشمیر بلوچ سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ کمشنر تسلیم صاحب کا جوان سالہ بیٹا قتل جبکہ تسلیم صاحب کے بھاٸی تعظیم صاحب کو چار گولیاں لگی ہیں وہ سیریس ہیں ایک گولی ان کے بیٹے کو بھی لگی ہے ان کا ہولی فیمیلی ہاسپیٹل میں اپریشن چل رہا ہے دعاوں کی درخواست ہے
راولپنڈی پولیس اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری طور پر اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیں اور واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے سزا دلوائیں۔
15/08/2023
حلقہ بلوچ یو سی بساڑی چار بیاڑ کا اعزاز معروف کشمیری سوشل ایکٹیوسٹ اور کالم نگار کامران امتیاز کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بہترین کمیونٹی سروسز اور خدمات کے اعتراف میں یوم آزادی کی تقریب جنوبی افریقہ کے دارالخلافہ پریٹوریا میں ہائی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا.
کامران امتیاز کا تعلق سدھنوتی کے گاؤں چار بیاڑ بساڑی سے ہےاس سے قبل انہیں دنیا ایوارڈ 2022 سے بھی نوازا گیا تھا وہ بساڑی نیوز اور جموں کشمیر کے اینکر پرسن بھی ہیں
13/08/2023
تمام سیاحوں سے التماس ہے کہ جب بھی کسی جگہ جانا ہو وہاں پر مشکل ترین اور اور خطرناک جگہوں سے دور رہیں آپ کے فوٹو بنانے کے چکر میں پھر فوٹو ہی باقی رہ جاتا ہے اج بھی یہ افسوسناک حادثہ ہوا
پنجاب سے ائے تین سیاح آبشار سے نیچے گر گئے ہیں
دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا ہے
اللہ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حادثات سے محفوظ رکھے امین
09/08/2023
ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل بساڑی افتخار اشرف نے بوائز ہائی سکول بساڑی کے امتحانی سنٹر کے فرنیچر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 50 کرسیاں مہیا کی ہیں ہیڈ ماسٹر سردار آصف صاحب کی ڈیمانڈ پر فرنیچر مہیا کیا اب امتحانی حال کی تعمیر کے لیے وزیر حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ حال کی تعمیر کریں
07/08/2023
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی۔ 16 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے
05/08/2023
بیٹھک اعوان آباد میں انجمن تاجران کے الیکشن میں نیاز احمد نے 263 ووٹ حاصل کر کہ کامیابی حاصل کی فرید گل 181 ووٹ لے سکے جب کہ اختر حسین نے 31 ووٹ حاصل کیے ٹوٹل تعداد 495 تھی جس میں 477 ووٹ پول ہوئے دو ووٹ مسترد ہوئے
05/08/2023
میرے پڑوسی حاجی ایوب صاحب انتقال کر گئے اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین حاجی ایوب صاحب انتہائی نیک سیرت اور نماز کے پاپند تھے چار بیاڑ اور بساڑی مسجد کے مؤذن بھی تھے نماز جنازہ آج شام چار بجے بساڑی کے مقام پر ادا کیا جائے گا
26/07/2023
پلندری گرفتاریوں پہ انجمن تاجران تراڑ کھل کا احتجاج ،شٹرڈاؤن اجتماعی اور قومی سوچ کی عکاسی ہے ،
بہتراں ٹنگی گلہ روڑ کے احتجاج کے حوالے سے مرکز تراڑکھل ،انجمن تاجران ، سول سوسائٹی ،وکلا برادری کا کلیدی کردار باعث تحسین ہے ،
یقیناً اب مرکز تراڑکھل کی روڑ بھی بنے گی ، اور بہتراں ٹنگی گلہ کی بھی ،
آخری راستہ بھرپور مزاحمت ،
مظفر آباد اسمبلی میں بیٹھے لٹیروں کی عیاشیوں کو ختم کرنا ہوگا ۔
عوامی حقوق کی بازیابی تک مزاحمت جاری رہے گی انشاللہ ۔
خبر ہے پلندری انجمن تاجران نے بھی احتجاج کی کال دے
دی ہے ویلڈن
26/07/2023
انجمن تاجران پلندری نے مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ....
26/07/2023
ٹنگی گلہ بیتراں روڈ کی تعمیر
گرفتاریوں کے خلاف نیو ٹنگی گلہ میں شدید احتجاج جاری