Sehat Insaf Card

Sehat Insaf Card

Share

Naya Pakistan Sehat Card is the Government of the Pakistan Initiative.

12/02/2024

اپنے اپنے حلقے کی خبر دیں

حتمی نتیجے کے مطابق کون کون جیت گیا ہے ؟

07/02/2024

کل حق اور باطل کی جنگ ہے کل عمران خان اپ لوگوں کے ووٹ کا منتظر رھیگا اپ کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے اسلیۓ کل اپ لوگوں نے مہر لگا کر عمران خان کو قید ناحق سے اذاد کرانا ہے۔

23/12/2023
16/07/2022

"آج اگر نکلے نہیں حق بات پر کل ستم ہوں گے تمہاری ذات پر"

پاکستانیوں 17 جولائی کو اپنے حق کی خاطر نکلو بلا چلاؤ ملک بچاؤ ۔

09/06/2022

‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
”میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“

01/03/2022

*”دو نہیں، ایک پاکستان“ اب ایک نعرہ نہیں پنجاب کے ہر گھر کی حقیقت ہے
*

28/02/2022

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونے کیلئے:

• نادرا ریکارڈ میں اپنا اور اپنے خاندان کا درست اندراج یقینی بنائیں۔
• ہسپتال داخلے کے وقت مریض کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔
• منتخب شدہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت داخلے سے متعلق کسی بھی دشواری کی صورت میں ھسپتال میں موجود اسٹیٹ لائف کاونٹر سے رابطہ کریں۔
• مزید آگاہی یا مدد کیلئے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(24 گھنٹے)
0800-09009، 042-99205765، 042-99203694،
(صبح 9 بجے سے شام 5 بجے)
042-99333604، 042-99333605.
یا موبائل ایپ
Naya Pakistan Qaumi Sehat Card
ڈاؤنلوڈ کریں اور تمام تفصیلات سے آگاہی حاصل کریں۔

‎ ‎
‎ ‎

27/02/2022

صحت سہولت پروگرام سے متعلق اہم معلومات

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے 6 ضروری اقدامات.

NADRA کے ریکارڈ کے مطابق ایک شادی شدہ مرد، اُس کی بیوی اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے ایک خاندان ہیں۔ بیوہ کی صورت میں اپنے کوائف کی NADRAریکارڈ میں تجدید کروائیں۔

نادرا سے جلد از جلداپنا شناختی کارڈ بنوائیں یا درست کوائف کے ساتھ تجدید کروائیں۔
اپنا اور اپنی زوجہ کی ازواجی حیثیت کا اندراج NADRAکے ریکارڈ میں ضرور کروائیں۔

اپنے 18سال سے کم عمر بچوں کا "ب فارم"بنوائیں اور 18سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناختی کارڈ فوراً بنوائیں۔

اپنے تمام کوائف (شادی، پیدائش، وفات اور مستقل و موجودہ پتہ وغیرہ) کا نادرا ریکارڈ میں درست اندراج یقینی بنائیں تا کہ آپ اور آپ کے خاندان کے تمام افراد نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ صرف خاندان کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا جس سے NADRAکے ریکارڈ کے مطابق خاندا ن کے باقی تمام افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔

خاندان کی تعریف
ایک خاندان میاں، بیوی اور انکے غیر شادی شدہ بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں خاندان کا سربراہ خاوند ہوتا ہے۔
بیو ہ ہونے کی صورت میں، بیو ہ خاتون اور اُس کے غیر شادی شدہ بچے خاندان تصور ہو نگے جس کی سربراہ بیو ہ خاتون ہو گی۔
طلاق یافتہ ہونے کی صورت میں، مطلقہ خاتون اور اس کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر ماں کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کی سربراہ مطلقہ خاتون ہوگی۔
طلاق یافتہ مرد ہونے کی صورت میں، مطلقہ مرد اور اُ س کے غیر شادی شدہ بچے (نادرا کے ریکارڈ کے مطابق اگر باپ کے ساتھ درج ہیں) خاندان تصور ہونگے جس کا سربراہ مطلقہ مرد ہو گا۔
ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں ایک مرد کی تمام بیویا ں اور اُن کے غیرشادی شدہ بچے ایک خاندا ن تصور ہونگے جس میں خاندان کا سربراہ خاوند ہو گا۔

نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل امراض کے علاج کا حصول ممکن ہے

امراض قلب
ذیابیطس سے متعلق پیچید گیاں جن میں
حادثاتی چوٹیں
اعصابی نظام کا علاج
گردوں کی بیماری کا علاج اور پیوند کاری
سرطان کے امراض کے علاج
دائمی بیماریوں کا علاج جیسا کہ جن میں ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔ (یرقانHepatitis-B، کالا یرقان Hepatitis-C)
تھیلیسیمیا کا علاج
حمل و زچگی کا علاج
اور دیگر امراض

صحت سہولت پروگرام صرف منتخب شدہ (Empanelled)سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں میسر ہوگا۔

علاج کے بارے میں مزید رہنمائی اور اپنے ضلع کے منتخب شدہ سرکا ری و پرائیوٹ ہسپتالوں کے بارے میں معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں۔
0800-09009 [email protected]

صحت سہولت پروگرام میں آ ؤ ٹ ڈور / شعبہ بیرونی مریضاں میں علاج معالجہ شامل نہیں ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Islamabad