جامعہ دار السلام مرگ بالا

جامعہ دار السلام مرگ بالا

Share

Enter description

20/12/2025

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

اور نماز کے آخر میں دو دفعہ
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

اور اب نبی کریم کی محبت میں درود پاک پڑھ لیں اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲

صلی اللّٰه علیــــه وآله وسلم ❣️
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ* اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد

❤❤❤❤

جامعہ دار السلام کرگ بالہ

20/12/2025

ایک طالب علم کا واقعہ
Following

Photos from ‎جامعہ دار السلام مرگ بالا‎'s post 19/12/2025

کوہستان سے ایک دوست نے یہ تصاویر مجھے وٹس ایپ کئے ہیں
طلبہ کرام تمام رہائشی ھے اور قرآن پاک کی نسخوں کی اشد ضرورت ھے اور ساتھ میں بچوں کے لئے چٹائ ہو یا قالین
مخیر حضرات تعاون فرمائیں جزاکم اللہ خیرا

19/12/2025



امام ابن حجر رحمہ اللہ نے [الدرر الکامنة] میں ذکر کیا ہے:

کہ امیر سیف الدین الحُسامی نے کہا:
ایک دن میں صحرا کی طرف نکلا تو میں نے ابنِ دقیق العید کو قبرستان میں کھڑے دیکھا، وہ تلاوت کر رہے تھے، دعا مانگ رہے تھے اور رو رہے تھے۔

میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا:
اس قبر والا شخص میرے دوستوں میں سے تھا، وہ مجھ سے پڑھا کرتا تھا، پھر اس کا انتقال ہوگیا۔ کل رات میں نے اسے خواب میں دیکھا اور اس کے حال کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا:

جب تم نے مجھے قبر میں رکھا تو ایک ایسا کتا میرے پاس آیا جو درندے کی طرح دھبّوں والا تھا اور مجھے خوف زدہ کرنے لگا، میں بہت گھبرا گیا۔ پھر ایک نہایت لطیف اور خوبصورت شکل والا شخص آیا، اس نے اس کتے کو بھگا دیا اور میرے پاس بیٹھ گیا اور مجھے تسلی دینے لگا۔

میں نے اس سے پوچھا: تم کون ہو؟
اس نے جواب دیا: میں تمہارا وہ ثواب ہوں جو جمعہ کے دن سورۂ کہف کی تلاوت کرنے پر ملا تھا۔

28/11/2024
Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


D 15
Islamabad