22/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
آج پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل کاکڑ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن صوبہ پنجاب الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عبد الحمید ناصر، ڈپٹی چیئرمین ملک موسیٰ، سابق پی ایس ایف سینئر رہنما ملک منصور اور کامران خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر عمیر باچا اور ان کی کابینہ نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور صوبائی عہدیداران کا پرتپاک استقبال کیا اور یونٹ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل کاکڑ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یونٹ کی تنظیمی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں محدود وسائل کے باوجود اتنی منظم اور مؤثر سرگرمیاں قابلِ تعریف ہیں۔
اس موقع پر صوبائی چیئرمین عبد الحمید ناصر نے تنظیمی سازی پر گفتگو کی اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی یونٹ کے مثبت اور متحرک کردار کو سراہا۔
مجیب اورکزے
سیکرٹری اطلاعات
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
22/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، پختونخوا وطن کے عظیم شہداء کے سردار، باچا خان بابا کے سچے نظریاتی پیروکار اور امن، جمہوریت و عدم تشدد کے علمبردار، محترم بشیر بلور شہید کی تیرھویں برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
شہید بشیر بلور اُن نایاب سیاسی رہنماؤں میں سے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوں، حق گوئی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف ایک مضبوط چٹان کی مانند کھڑے رہے اور باچا خان بابا کے فلسفۂ عدم تشدد کو عملی جدوجہد میں ڈھال کر نئی نسل تک منتقل کیا۔
ان کی شہادت نے نہ صرف پشاور بلکہ پوری پختونخوا کو سوگوار کر دیا۔ آج بھی ان کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے، مگر ان کا فکر، نظریہ اور قربانیوں کی داستان ہمارے اجتماعی شعور میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلور خاندان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کے مشن، امن، برداشت، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔
شہید بشیر بلور ہمارے لیے فخر، حوصلے اور استقامت کی علامت ہیں۔ ان کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ ہی تاریخ انہیں فراموش کرے گی۔
عمیر باچا
صدر
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
21/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے مشترکہ وفد نے تنظیمی دورے کے سلسلے میں ملتان میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مختلف یونٹس کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔
وفد میں جنرل سیکرٹری آصف مشال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد درانی، سابق صدر و صوبائی صدارتی امیدوار اخونزدہ شہریار، اور سینئر رہنما اعتزاز خان شامل تھے۔ ان ملاقاتوں میں نمل کے صدر اسامہ خٹک، جنرل سیکرٹری انعام کاکڑ، سابق جنرل سیکرٹری ماجد مومند، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے صدر امین جان اور جنرل سیکرٹری شاہد خان، جبکہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے صدر عزیز وزیر اور جنرل سیکرٹری عمیر یوسفزئی نے بھی شرکت کی۔
دورے کے دوران مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو صوبہ پنجاب میں مزید مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے جامع گفتگو ہوئی، اور صوبائی سطح پر آئندہ انتخابات سے متعلق امور بھی زیرِ غور لائے گئے۔ اس موقع پر باہمی رابطے مضبوط کرنے، تنظیمی ہم آہنگی بڑھانے اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
مجیب اورکزے
سیکرٹری اطلاعات
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
20/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
ملتان میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کی ملاقات منعقد ہوئی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری آصف مشال، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسد درانی، سابق صدر اخونزدہ شہریار اور سینئر رہنما اعتزاز خان شامل تھے۔
میزبان کی حیثیت سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان یونٹ کے صدر سلال، عباس اورکزئی، کابینہ کے اراکین، نمل کے صدر اسامہ خٹک، جنرل سیکریٹری انعام کاکڑ اور سابق جنرل سیکریٹری ماجد مومند ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وفد نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی یونٹ کے کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر تنظیمی امور، باہمی روابط کے فروغ اور صوبائی الیکشن سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مجیب اورکزے
سیکرٹری اطلاعات
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی
16/12/2025
سانحہ 16 دسمبر کی یاد میں
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
اس موقع پر شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی اظہارِ تعزیت کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قوم اس المناک سانحے کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، بلکہ امن، تعلیم اور برداشت کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
15/12/2025
سانحۂ 16 دسمبر کے موقع پر
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں کل شام سوگ منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا۔
📍 وینیو: اے، بی بلاک لان
⏱️ وقت: شام 7:00 بجے
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
13/12/2025
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
آج رات کویت ہاسٹل میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ قائداعظم کے شعبۂ سیاسیات کے طالب علم عرفان اللہ مروت کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی اظہارِ تعزیت کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف تنظیمی امور پر غور کیا گیا اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد یونٹ کی جانب سے اندرون و بیرونِ تنظیم تمام عناصر کو واضح پیغام دیا گیا کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو تنظیم کے نام کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مجیب اورکزے
سیکرٹری اطلاعات
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
12/12/2025
𝘽𝙧𝙪𝙩𝙖𝙡 𝙢𝙪𝙧𝙙𝙚𝙧 𝙤𝙛 𝙄𝙧𝙛𝙖𝙣 𝙐𝙡𝙡𝙖𝙝 𝙈𝙖𝙧𝙬𝙖𝙩
𝑻𝒉𝒆 𝒕𝒓𝒂𝒈𝒊𝒄 𝒂𝒏𝒅 𝒃𝒓𝒖𝒕𝒂𝒍 𝒎𝒖𝒓𝒅𝒆𝒓 𝒐𝒇 𝑰𝒓𝒇𝒂𝒏 𝑼𝒍𝒍𝒂𝒉 𝑴𝒂𝒓𝒘𝒂𝒕, 𝒂 𝒇𝒊𝒇𝒕𝒉-𝒔𝒆𝒎𝒆𝒔𝒕𝒆𝒓 𝑷𝒐𝒍𝒊𝒕𝒊𝒄𝒂𝒍 𝑺𝒄𝒊𝒆𝒏𝒄𝒆 𝒔𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕 𝒂𝒕 𝑸𝒖𝒂𝒊𝒅-𝒆-𝑨𝒛𝒂𝒎 𝑼𝒏𝒊𝒗𝒆𝒓𝒔𝒊𝒕𝒚, 𝒉𝒂𝒔 𝒔𝒉𝒐𝒄𝒌𝒆𝒅 𝒖𝒔 𝒂𝒍𝒍. 𝑺𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔, 𝒆𝒔𝒑𝒆𝒄𝒊𝒂𝒍𝒍𝒚 𝑷𝒂𝒔𝒉𝒕𝒖𝒏 𝒔𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔, 𝒄𝒐𝒎𝒆 𝒕𝒐 𝑰𝒔𝒍𝒂𝒎𝒂𝒃𝒂𝒅 𝒔𝒆𝒆𝒌𝒊𝒏𝒈 𝒆𝒅𝒖𝒄𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒂𝒏𝒅 𝒂 𝒔𝒂𝒇𝒆 𝒆𝒏𝒗𝒊𝒓𝒐𝒏𝒎𝒆𝒏𝒕, 𝒍𝒆𝒂𝒗𝒊𝒏𝒈 𝒕𝒉𝒆𝒊𝒓 𝒉𝒐𝒎𝒆𝒔 𝒂𝒏𝒅 𝒗𝒊𝒍𝒍𝒂𝒈𝒆𝒔 𝒊𝒏 𝒑𝒖𝒓𝒔𝒖𝒊𝒕 𝒐𝒇 𝒌𝒏𝒐𝒘𝒍𝒆𝒅𝒈𝒆. 𝒀𝒆𝒕, 𝒊𝒏𝒄𝒊𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔 𝒍𝒊𝒌𝒆 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒔𝒉𝒐𝒘 𝒕𝒉𝒂𝒕 𝒆𝒗𝒆𝒏 𝒊𝒏 𝒕𝒉𝒆 𝒄𝒂𝒑𝒊𝒕𝒂𝒍, 𝒕𝒉𝒆𝒊𝒓 𝒍𝒊𝒗𝒆𝒔 𝒂𝒓𝒆 𝒏𝒐𝒕 𝒔𝒂𝒇𝒆.
𝑻𝒉𝒆 𝑷𝒂𝒌𝒉𝒕𝒐𝒐𝒏 𝑺𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔 𝑭𝒆𝒅𝒆𝒓𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏 𝒔𝒕𝒓𝒐𝒏𝒈𝒍𝒚 𝒄𝒐𝒏𝒅𝒆𝒎𝒏𝒔 𝒕𝒉𝒊𝒔 𝒉𝒆𝒊𝒏𝒐𝒖𝒔 𝒂𝒄𝒕 𝒂𝒏𝒅 𝒅𝒆𝒎𝒂𝒏𝒅𝒔 𝒊𝒎𝒎𝒆𝒅𝒊𝒂𝒕𝒆 𝒎𝒆𝒂𝒔𝒖𝒓𝒆𝒔 𝒕𝒐 𝒑𝒓𝒐𝒕𝒆𝒄𝒕 𝒕𝒉𝒆 𝒍𝒊𝒗𝒆𝒔 𝒐𝒇 𝒔𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔. 𝑾𝒆 𝒔𝒕𝒂𝒏𝒅 𝒊𝒏 𝒇𝒖𝒍𝒍 𝒔𝒐𝒍𝒊𝒅𝒂𝒓𝒊𝒕𝒚 𝒘𝒊𝒕𝒉 𝒕𝒉𝒆 𝒇𝒂𝒎𝒊𝒍𝒚 𝒐𝒇 𝑰𝒓𝒇𝒂𝒏 𝑼𝒍𝒍𝒂𝒉 𝑴𝒂𝒓𝒘𝒂𝒕 𝒂𝒏𝒅 𝒄𝒂𝒍𝒍 𝒐𝒏 𝒕𝒉𝒆 𝒂𝒖𝒕𝒉𝒐𝒓𝒊𝒕𝒊𝒆𝒔 𝒕𝒐 𝒆𝒏𝒔𝒖𝒓𝒆 𝒔𝒘𝒊𝒇𝒕 𝒋𝒖𝒔𝒕𝒊𝒄𝒆.
𝑷𝒂𝒌𝒉𝒕𝒐𝒐𝒏 𝑺𝒕𝒖𝒅𝒆𝒏𝒕𝒔 𝑭𝒆𝒅𝒆𝒓𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏
11/12/2025
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر عمیر باچا نے کابینہ سے تفصیلی مشاورت کے بعد تنظیمی ڈسپلن اور آئینی اصولوں کی روشنی میں نوراللّٰہ اچکزئی، فیضان کاکڑ اور زبیر مندخیل کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ مذکورہ افراد مسلسل تنظیم کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچانے میں مصروف تھے، کیمپس میں گروپ بندیوں کو فروغ دے رہے تھے، متوازی تنظیم بنانے کی کوششوں کے ذریعے کارکنان میں تقسیم اور بے اعتمادی پھیلا رہے تھے، اور اپنے رویوں سے مجموعی طور پر انتشار اور بدنظمی کا ماحول پیدا کر رہے تھے۔ ایسے اقدامات نہ صرف پی ایس ایف کے آئینی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہیں بلکہ تنظیم کی وحدت اور جدوجہد کے تسلسل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔
آج سے مذکورہ افراد کا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگااوران کی کسی سرگرمی، بیان یا عمل کا پی ایس ایف سے کوئی واسطہ نہ سمجھا جائے۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنی منظم جدوجہد، آئینی طریقہ کار اور کیمپس میں مثبت کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ تنظیم کے اتحاد، نظم، اور مشترکہ مقصد کے تحفظ کے لیے ایسے فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔
آصف مشال
جنرل سیکرٹری
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بین القوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد