PLIF Pakistan

PLIF Pakistan

Share

poultry and Livestock information finder is digital and print media
publish The Veterinary News and Views
technical books

17/05/2026

“بلوچستان کے ڈیری فارمرز بدترین معاشی بحران کا شکار، حکومت فوری نوٹس لے” —
حاجی خادم حسین مینگل، جنرل سیکرٹری ڈی سی ایف اے بلوچستان

بلوچستان خصوصاً کوئٹہ ، خاران اور دیگر شہریوں کے ڈیری فارمرز اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول و ڈیزل کی ہوشربا قیمتیں، جانوروں کی خوراک، سبز چارہ، بھوسہ، ونڈا، ادویات، بجلی، پانی اور ٹرانسپورٹیشن کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے ڈیری فارمنگ کے شعبے کو مکمل تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اگر فوری طور پر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو بلوچستان میں دودھ کی شدید قلت، ہزاروں فارمز کی بندش اور لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

میں حکومتِ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ لائیو اسٹاک اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیری فارمرز کے مسائل کا فوری نوٹس لیں۔

آج بلوچستان کے ڈیری فارمرز شدید ذہنی دباؤ اور مالی تباہ حالی کا شکار ہیں۔ چند سال قبل جو پٹرول اور ڈیزل تقریباً دو سو روپے فی لیٹر دستیاب تھا، آج وہ چار سو روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اس خطرناک اضافے نے جانوروں کی خوراک، سبز چارہ، ادویات، دودھ کی ترسیل، پانی کی سپلائی اور فارم آپریشن کے تمام اخراجات کئی گنا بڑھا دیے ہیں۔

کوئٹہ ایک خشک، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہے جہاں زرعی زمین محدود ہے اور سبز چارہ و جانوروں کی خوراک مقامی سطح پر وافر مقدار میں دستیاب نہیں۔ سندھ، پنجاب، کراچی اور دیگر علاقوں سے بھاری ٹرانسپورٹ اخراجات کے ساتھ چارہ، بھوسہ، ونڈا، مکئی، کھل، چوکر اور دیگر ضروری اجناس کوئٹہ لائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں ڈیری فارمنگ کی لاگت ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوابشاہ، لاڑکانہ، شکارپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے علاقوں میں فارمرز کو مقامی سطح پر سبز چارہ، فصلوں کی باقیات اور نسبتاً سستی خوراک میسر ہوتی ہے۔ اسی بنیاد پر وہاں دودھ کے نرخ دو سو چالیس، دو سو ساٹھ روپے فی لیٹر بلکہ بعض علاقوں میں اس سے بھی زیادہ مقرر کیے جا چکے ہیں۔ لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ کوئٹہ جیسے مہنگے ترین شہر میں آج بھی دودھ کا سرکاری نرخ صرف ایک سو پچاسی روپے فی لیٹر مقرر ہے، جو کسی بھی صورت زمینی حقائق، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے مطابق نہیں۔

ڈیری فارمرز آج شدید نقصان میں دودھ فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایک طرف جانوروں کی خوراک کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں، دوسری طرف جانوروں میں بیماریوں کے علاج، ویکسین، ویٹرنری ادویات اور لیبر کے اخراجات بھی ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی نے دودھ کولنگ، واٹر سپلائی اور فارم مینجمنٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بلوچستان میں لائیو اسٹاک صرف ایک کاروبار نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی زندگی، روزگار اور معیشت کا واحد سہارا ہے۔ اگر یہی شعبہ تباہ ہو گیا تو صرف فارمرز ہی متاثر نہیں ہوں گے بلکہ دودھ سپلائرز، ڈرائیورز، مزدوروں، چارہ فروشوں، ویٹرنری ورکرز اور اس شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد کا روزگار بھی شدید خطرے میں پڑ جائے گا۔

ہم حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

• دودھ کے نرخ فوری طور پر زمینی حقائق کے مطابق ازسرِ نو مقرر کیے جائیں۔ • ڈیری فارمرز کے لیے خصوصی سبسڈی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ • جانوروں کی خوراک، بھوسہ، ونڈا اور سبز چارے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ • ڈیری فارمرز کو سستا ڈیزل، بجلی اور ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں۔ • بلوچستان میں جدید ڈیری اور لائیو اسٹاک پالیسی متعارف کروائی جائے۔ • فارمرز کے لیے آسان قرضوں اور مالی معاونت کا نظام بنایا جائے۔ • دودھ کی پیداوار بڑھانے اور مقامی نسلوں کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اگر آج ڈیری فارمرز کی آواز نہ سنی گئی تو کل بلوچستان میں دودھ کا شدید بحران پیدا ہوگا، ہزاروں فارمز بند ہو جائیں گے اور اس معاشی تباہی کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکومتی حکام پر عائد ہوگی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان (DCFA Pakistan) “Save Farmer Save Pakistan”

Photos from PLIF Pakistan's post 12/05/2026

دیدا اینیمل نیوٹریشن اور گڈمینز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان میں اینیمل نیوٹریشن اور تکنیکی سپورٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت
فیصل آباد:
اینمل نیوٹریشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر Dida Animal Nutrition اور Goodmans کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں جدید اینیمل نیوٹریشن سلوشنز، تکنیکی معاونت، اور غذائی مشاورتی خدمات کو مزید مؤثر انداز میں فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عظیم شہزاد اور گڈمینز کے معزز ڈائریکٹرز کے ساتھ تعاون کو ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا گیا۔ معاہدے کے تحت جلد ہی Dida Animal Nutrition کی مصنوعات اور نیوٹریشن پورٹ فولیو پاکستان میں Goodmans کے پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
مزید برآں، اس اشتراک کے ذریعے نیوٹریشن سپورٹ اور کنسلٹنسی سروسز بھی پاکستان میں متعارف کروائی جائیں گی تاکہ لائیوسٹاک، پولٹری، اور فیڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو جدید غذائی رہنمائی اور تکنیکی مہارت فراہم کی جا سکے۔
ماہرین کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کی اینیمل ہیلتھ اور نیوٹریشن انڈسٹری کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی، جس سے جدید سائنسی بنیادوں پر غذائی حل اور پروفیشنل ٹیکنیکل سپورٹ کو فروغ ملے گا۔







11/05/2026

پاکستان میں پہلے “فارم ٹو فورک” ڈیمانسٹریشن ریزورٹ کے قیام کیلئے یو وی اے ایس میں مشاورتی اجلاس طلب
لاہور: University of Veterinary and Animal Sciences کی جانب سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے “فارم ٹو فورک” ڈیمانسٹریشن ریزورٹ کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ دینا، عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا، اور نوجوان نسل کو جدید سائنسی و عملی تعلیم کے ساتھ فطرت سے جوڑنا ہے۔
اس اہم قومی منصوبے کے مختلف پہلوؤں، ڈیزائن، آپریشنل ماڈل، اور ایگرو ٹورازم کے فروغ سے متعلق امور پر مشاورت کیلئے ایک اہم اجلاس 14 مئی 2026 بروز جمعرات صبح 10 بجے یو وی اے ایس لاہور کے سنڈیکیٹ روم میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین، ماہرینِ تعلیم، صنعت سے وابستہ شخصیات، اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے تاکہ اس منصوبے کو مؤثر، پائیدار اور قابلِ عمل بنانے کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کی جا سکیں۔
اس منصوبے کو پاکستان میں زرعی و لائیوسٹاک شعبے کیلئے ایک جدید تعلیمی، تفریحی اور آگاہی ماڈل کے طور پر متعارف کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے نوجوان نسل کو عملی تربیت، جدید فارمنگ سسٹمز، اور قدرتی ماحول سے قریب لانے میں مدد ملے گی۔

09/05/2026

مجھے اس فیلڈ میں جانا چاہیے جس سے میرا ذہین لگا کھاتا ہو
پاکستان کے ممتاز ماہر پولٹری ڈیری بزنس قلم کار ادیب دانشور الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد کے ڈائریکٹر ارفن کیر پراجیکٹ
سابق ایڈیٹر ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز ڈاکٹر عبد الجبار عباسی سے ٹی وی 39 پر
ڈاکٹر خالد محمود شوق کے ساتھ گفتگو

06/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


392 A Samanabad
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00