PMLN WomenWing Abbottabad

Directions

PMLN WomenWing Abbottabad مسلم لیگ نواز
خواتین ونگ ہزارہ ڈویژن

 یونین کونسل پاوا میں ایک عظیم الشان  کرکٹ ٹورمنٹ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے شرکت...
28/09/2026



یونین کونسل پاوا میں ایک عظیم الشان کرکٹ ٹورمنٹ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے شرکت کی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی متحرمہ فاہزہ ملک ایڈوکیٹ صاحبہ شوشل میڈیا ٹیم کے صدر ابرار تنولی نائب صدر مسلم لیگ نون سردار ساجد علی اور دیگر پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی فاہزہ ملک ایڈوکیٹ صاحبہ نے جینے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے

Faiza Malik Mpa
Abrar Tanoli

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے ڈاکٹر شائستہ خان جدون کا نجی دورے پر مالدیپ کی پارلیمنٹ کا دورہمالے: پارلیمانی سیکرٹری ایم ...
12/09/2026

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے ڈاکٹر شائستہ خان جدون کا نجی دورے پر مالدیپ کی پارلیمنٹ کا دورہ

مالے: پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے اپنے نجی دورہ مالدیپ کے دوران مالدیپ کی پارلیمنٹ (پیپلز مجلس) کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر مالدیپ پارلیمنٹ کے حکام کی جانب سے معزز مہمان کو پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل اور پارلیمنٹ کو درپیش مسائل و چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے مالدیپ کی پارلیمنٹ کے جمہوری سفر اور ترقی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ سے باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کی دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔

پاکستان مالدیپ دوستی زندہ باد

جاری کردہ: میڈیا سیل، ڈاکٹر شائستہ خان جدون، پارلیمانی سیکرٹری*
🇵🇰🤝🇲🇻
Shaista Khan Mna Abrar Tanoli PMLN SMT Distt Abbottabad Official Faiza Malik Mpa Malik Nomi Pmln
# ゚

12/09/2026

ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن محترمہ آمنہ سردار صاحبہ نے مہذب انداز میں شفیع بازاری کے الفاظ کی مذمت کی اور بہترین انداز میں جواب دیا۔۔۔
یہی ہے تربیت کا فرق
PMLN SMT Distt Abbottabad Official Amna Sardar Faiza Malik Mpa Malik Nomi Pmln Abrar Tanoli

02/09/2026

ایبٹ آباد: ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ایڈووکیٹ فائزہ ملک ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے ضلعی انتظامیہ کے خلاف اجتماعی مظاہرہ میں شرکت۔
ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب کے ماورائے عدالت غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Faiza Malik Mpa
Abrar Tanoli Khurram Abbas Bhatti

آج چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد صاحبہ سے ملاقات ہوئی، جس میں تحصیل تناول کے بینظیر انکم سپورٹ ...
28/08/2026

آج چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد صاحبہ سے ملاقات ہوئی، جس میں تحصیل تناول کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سمیت علاقے کے عوام کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
علاقے کے عوام کی سہولت، حق اور ان کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ امید ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جلد سامنے آئیں گے۔

عوامی خدمت، عوام کی آواز —
ہماری ذمہ داری۔

فائزہ ملک ایڈووکیٹ
ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا
Faiza Malik Mpa Pmln Abbottabad PMLN SMT NA16 PMLN SMT Distt Abbottabad Official

28/08/2026
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ذیلی کمیٹی...
28/08/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن اور رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، محکمہ خزانہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایم آر آئی مشین کی 2021 میں کی گئی اپ گریڈیشن اور بعد ازاں اس کی تبدیلی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم آر آئی مشین کی اپ گریڈیشن کے عمل میں مبینہ طور پر خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مروجہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری نہیں کی گئی۔ کمیٹی کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے اس معاملے میں نہ تو باقاعدہ کوٹیشن طلب کرنے کا طریقہ اختیار کیا گیا اور نہ ہی خریداری کے مقررہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ چیئرپرسن شہلا بانو نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے مالی معاملے کا محض ای میل کے ذریعے طے ہونا کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے، لہٰذا معاملے کے تمام پہلوؤں اور پس منظر کا جامع جائزہ لیا جائے۔
ذیلی کمیٹی نے ایم آر آئی مشین کی تبدیلی سے قبل اس کی بنیادی مالی قدر، تکنیکی حالت اور دیگر متعلقہ مالی و انتظامی ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ 15 جنوری 2026 کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں منعقدہ ذیلی کمیٹی کے سابقہ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی تھی کہ مشین کی تبدیلی کے معاملے میں متعلقہ انتظامیہ اور ذمہ دار افسران سے تفصیلات اور ان کا مؤقف حاصل کیا جائے، تاکہ مشین کی تبدیلی کی وجوہات اور اس حوالے سے ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے تاحال مطلوبہ جوابات موصول نہیں ہوئے۔ اس پر چیئرپرسن شہلا بانو نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ذمہ داران کو فوری طور پر یاددہانی مراسلے جاری کیے جائیں اور ان سے جلد از جلد اپنے جوابات جمع کرانے کو کہا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اور ذمہ داران کے مؤقف کا حصول ضروری ہے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرپرسن نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والے تمام جوابات اور متعلقہ دستاویزات کو یکجا کرکے جامع صورت میں آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ ذیلی کمیٹی دستیاب ریکارڈ، مالی و تکنیکی حقائق اور متعلقہ افسران کے مؤقف کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات اور رپورٹ مرتب کرکے قائمہ کمیٹی برائے صحت کے سامنے پیش کرے گی، تاکہ معاملے میں ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN WomenWing Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share