03/06/2026
بھارتی ریٹائرڈ کرنل نے سچ اگل دیا۔ کہا، بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کرتا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف ہے۔ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے
We offer effective solutions to infrastructural problems that plague Islamabad.
03/06/2026
بھارتی ریٹائرڈ کرنل نے سچ اگل دیا۔ کہا، بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کرتا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف ہے۔ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے
حکومت میں آ کر گلگت بلتستان کوآئینی صوبائی حقوق دلائیں گے، ڈاکٹر محمد امجد
سکردو/اسلام آباد( ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں پارٹی نے 11 حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔ انتخابی مہم کی نگرانی اور امیدواروں کی حمایت کے لیے پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی گلگت بلتستان میں موجود ہے۔مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری، سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، پنجاب کے صدر ملک ثمین خان، وفاقی دارالحکومت کے صدر رضوان صادق خان اور دیگر رہنما مختلف انتخابی اجتماعات، جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے دورِ حکومت میں گلگت بلتستان میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں شاہراہ بلتستان، شاہراہ قراقرم کی توسیع، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر کے متعدد اہم منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے سیاسی مفادات کے تحت یہاں حکومتیں تو قائم کیں لیکن عوامی مسائل کو نظرانداز کر دیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کاایک صوبہ ہے مگر آج بھی این ایف سی ایوارڈ اور دیگر آئینی حقوق سے محروم ہے۔ مسلم لیگ (ق) اقتدار میں آ کر خطے کے عوام کو ان کے جائز آئینی اور سیاسی حقوق دلانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین گلگت بلتستان میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا رابطہ دفتر قائم کریں گے تاکہ بیرونِ ملک مقیم گلگت بلتستان کے پاکستانیوں کو درپیش مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی مسلم لیگ (ق) اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔ڈاکٹر محمد امجد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ق) انتخابات میں کامیابی حاصل کرے یا نہ کرے، عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا نظریہ ہے اور مسلم لیگ (ق) اسی فکر و فلسفے پر کاربند ہے۔اس موقع پر کیپٹن سکندر، ملک ثمین خان، مصطفیٰ ملک، رضوان صادق خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی اور پارٹی منشور کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیا۔
02/06/2026
یورپی یونین نے پاکستان کو اہم علاقائی طاقت قرار دیتے ہوئے اس کی حالیہ مشرق وسطیٰ جنگ رکوانے میں کردار کی تعریف کی ہے۔بھارت جو ہمیشہ ہمیں دنیا بھر میں بدنام کرنے کی کیمپین چلاتا ہے، یہ اس کے منہ پرزوردار طمانچہ ہے
01/06/2026
لبنان میں اسرائیلی فوج کا دریائے لیطانی عبور کر تے ہوئے کئی کلو میٹر اندر گھس کربیوفورٹ قلعہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی بدترین مثال ہے۔یہ منہ زور ہوچکا ہے۔ اقوام عالم کو مل کر اسے نکیل ڈالنا ہو گی
29/05/2026
پاک چین تعلقات نئی سٹریٹجک بلندیوں پر، پاک چین سیکیورٹی پارٹنرشپ، سی پیک کو تیزی سے آگے بڑھانے، دفاع، سلامتی، صنعتی، زرعی شعبوں اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے جیسے اہم معاملات میں تعاون دونوں ممالک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل تک لے جائے گا
27/05/2026
عید الاضحیٰ مبارک
آج صرف جانور نہیں، نفرتیں،کدورتیں اور بغض بھی ذبح کرنے کا دن ہے۔عیدِ قربان کا فلسفہ سمجھتے ہوئے ہمیں خالق کے احکامات بجالانے کے لئے کچھ بھی قربان کرنے کا عزم کرنا چاہیئے، اور وہ اپنی مخلوق سے محبت کا حکم دیتا ہے
26/05/2026
امت مسلمہ کو حج مبارک
آج کے دن پوری دنیا کے انسانوں کی فلاح، بہبود، خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں اور دنیا کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں
25/05/2026
کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر خود کش حملہ، 14افراد شہید۔ عید کی چھٹیاں منانے اپنے پیاروں کے پاس جانے والے خواتین، بچوں اور نہتے لوگوں کو جان سے مارناسنگ دلی، بے غیرتی اور بزدلی کی انتہا ہے۔ذمہ داران کسی بھی طرح کی رعایت کے مستحق ہر گز نہیں ہو سکتے۔وہ وقت ضرور آئے گا جب ملک اس طرح کی غلاظتوں سے پاک ہو گا اور ہر سو امن ہو گا
22/05/2026
خیبرپختونخواہ میں خوارج کے خلاف مختلف آپریشنز میں 23دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے اور افواج پاکستان وطن دشمن عناصر کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔ ملک کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے میں قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے
21/05/2026
وزیرداخلہ محسن نقوی 24گھنٹے میں دوبارہ تہران پہنچ گئے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششیں رنگ لائیں گی اوردنیا کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہوں گی۔دنیا یاد رکھے گی کہ پاکستان نے خطے کوایک بڑی تباہی کو بچایا تھا