Intizar TRUST

Intizar TRUST

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Intizar TRUST, Public utility company, Islamabad.

Photos from Intizar TRUST's post 08/02/2026

📍پولی کلینک اسپتال اسلام آباد
پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں بانی انتظار ٹرسٹ شیخ محمد عسکری نگری کے ہمراہ وفد نے زیرِ علاج مجروحین کی عیادت اور احوال پرستی کی
غازیوں کے چہروں پر عزم، حوصلہ اور قلبی سکون دیکھ کر دل مسرور ہوا۔ اس موقع پر تمام خوشنصیب غازیوں کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کی کہ ان کا رشتہ کربلا سے جڑا ہے اور خداوندِ عالم نے انہیں صبر، استقامت اور قربانی کے اس عظیم تمغے سے سرفراز فرمایا ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ خداوندِ عالم غازی عباسؑ علمدار کے صدقے تمام مجروحین کو جلد اور کامل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔
بانی انتظار ٹرسٹ نے ٹرسٹ کی جانب سے مجروحین کے ساتھ ہر ممکن ساتھ دینے کا عزم کیا۔
اس وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔


Photos from Intizar TRUST's post 08/02/2026

📍پمز ہسپتال اسلام آباد
بانیِ انتظار ٹرسٹ، آغائے شیخ محمد عسکری نگری صاحب نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مومنین کی عیادت کی۔
اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء و زخمیوں کے لواحقین سے دلی اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
آغائے محترم نے صبر، استقامت اور حوصلے کی تلقین کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظار ٹرسٹ ہر مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔


04/02/2026

جشنِ ولادتِ باسعادت صاحبُ العصر و الزمانؑ اور یومِ تاسیسِ انتظار ٹرسٹ کی بابرکت تقریب میں تلاوتِ کلامِ پاک اور منقبت پیش کرنے والے معزز احباب، پروگرام سے خطاب فرمانے والے علماء کرام، شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی، اور اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام احباب، منتظمین اور معاونین کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
بالخصوص استادِ محترم، صدرِ محفل، علامہ شیخ اشرف حسین آخوند زادہ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے جامع، مدلل اور فکر انگیز خطاب کے ذریعے محفل کو علمی و روحانی وقار عطا فرمایا اور انتظار ٹرسٹ کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
آپ سب کی خلوص پر مبنی شرکت، ذمہ دارانہ تعاون اور بے لوث خدمات نے اس بابرکت پروگرام کو کامیاب اور یادگار بنایا۔
اللہ تعالیٰ تمام کاوشوں کو بارگاہِ صاحبُ العصر و الزمانؑ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انتظار ٹرسٹ کے مشن کو مزید وسعت، استحکام اور برکت عطا کرے۔
منجانب: انتظار ٹرسٹ

Photos from Intizar TRUST's post 04/02/2026

📍اسلام آباد
جشن ولی عصر و چوتھا یوم تاسیس انتظار ٹرسٹ
آج بروز بدھ بوقت 5:00 بجے جشنِ ولادتِ باسعادت صاحبُ العصر و الزمانؑ اور یومِ تاسیسِ انتظار ٹرسٹ سنگم کیفے، نیئر PSO پٹرول پمپ، H-8 اسلام آباد میں نہایت عقیدت، احترام اور روحانی فضا کے ساتھ منعقد ہوا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ علی ہادی کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد برادر حافظ سید رضا جلالی نے منقبت پیش کر کے محفل کو عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو سے معطر کر دیا۔
اس موقع پر بانیِ انتظار ٹرسٹ، شیخ محمد عسکری نگری صاحب نے مختصر مگر بامقصد گفتگو کرتے ہوئے انتظار ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد، فکری جہت اور آئندہ اہداف پر روشنی ڈالی اور ٹرسٹ سے وابستہ خوابوں اور ذمہ داریوں کو سامعین کے سامنے رکھا۔
تقریب کی صدارت استاد و مدرسِ جامعۃالکوثر، علامہ اشرف حسین آخوند زادہ صاحب نے فرمائی۔ اپنے جامع، مدلل اور اثر انگیز خطاب میں انہوں نے فلسفۂ انتظار، عملی ذمہ داریوں اور دینی خدمات کی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ آخر میں انتظار ٹرسٹ کی ترقی، استحکام اور توفیقِ خدمت کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔
محفل اپنے اختتام پر حاضرین کے دلوں میں عشقِ امامِ زمانہؑ اور خدمتِ دین کے جذبے کو مزید مضبوط کر گئی۔
منجانب: انتظار ٹرسٹ

03/02/2026

انتظار ٹرسٹ کی جانب سے قطب عالم امکان حجت خدا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہدیہ تبریک عرض ہے

Photos from Intizar TRUST's post 20/10/2025

🌙 The Blessed Eve of Thursday
📍 Jamia Ahlulbait (a.s), Islamabad
A Majlis-e-Aza was held for the Esaal-e-Sawab (tribute) of the Martyrs of Gilgit-Baltistan,
where Molana Sheikh Muhammad Askari Nagari, Founder and Patron of Intizar Trust, delivered an inspiring and heartfelt address.
The gathering served as a profound tribute to the martyrs’ sacrifices and a reminder of the enduring spirit of resistance and faith.

Photos from Intizar TRUST's post 09/07/2025

📍 عاشوراءِ حسینی 1447ھ
📚 سبیلِ علمی - ایک فکری و شعوری خدمت
📌 منتظم: انتظار ٹرسٹ

عاشوراءِ محرم الحرام کے مرکزی جلوسِ عزاء میں انتظار ٹرسٹ کی جانب سے سبیلِ علمی کیمپ کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس میں مؤمنین کے دینی، اعتقادی اور فقہی سوالات کے جوابات دینے کے لیے علمائے کرام کی شرکت رہی۔

🔸 عزاداروں نے جلوسِ عزا میں سیرتِ امام حسینؑ اور تحریکِ کربلا سے متعلق سوالات کیے
🔸 علماء نے تسلی بخش اور مدلل جوابات دے کر شعورِ دینی کو فروغ دیا
🔸 سبیلِ علمی کیمپ، جلوس کا ایک منفرد فکری گوشہ بن گیا

📖 ہمارا مقصد صرف ماتم نہیں بلکہ فہمِ دین، معرفتِ امام اور شعورِ عزاداری کو عام کرنا ہے۔
🕊️ علم کے ساتھ خلوص اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، ان شاء اللہ۔

📷 [تصاویر اور کلپس دیکھنے کے لیے فالو کریں]
📌

Photos from Intizar TRUST's post 14/02/2025

✨ Intizar Trust’s 3rd Anniversary Celebration ✨

On this blessed occasion of 15th Shaban, the birth anniversary of Imam Mehdi (A.J), we joyfully celebrated Intizar Trust’s 3rd anniversary at MD Café, Commercial Market, Rawalpindi. This milestone is a testament to our unwavering commitment to serving the community and spreading the message of hope, unity, and faith.

With heartfelt gratitude, we marked this special day with a cake-cutting ceremony, reflecting on our journey, achievements, and future aspirations. We extend our sincere thanks to everyone who has supported us in this noble mission. Your prayers, contributions, and encouragement continue to inspire us.

May this trust grow stronger and remain a beacon of light in the path of Imam Mehdi (A.J). Stay connected, stay inspired!

12/02/2025

✨ Grand Celebration ✨
🎉 Intizar Trust’s 3rd Anniversary & Birthday of Imam Mehdi (AS) 🎉

📅 Date: 14th February 2025
⏰ Time: 4:00 PM
📍 Venue: MD Cafe (Near Safron Commercial Market)

Event Highlights:
🎤 Inspiring Talks on Imam Mehdi (AS)
📽️ Intizar Trust’s Journey & Achievements
🎂 Grand Cake-Cutting Ceremony
🤝 Special Collaboration with MD Cafe
🎉 Spiritual & Social Gathering

Join us for an evening of reflection, celebration, and unity!
.

10/02/2025

Trust_3rd Anniversary Celebration!

Alhamdulillah! On 15th Rajab, we mark the 3rd anniversary of Intizar Trust—a journey of service, knowledge, and hope. Over the past three years, we have worked tirelessly to uplift communities, spread awareness, and promote the values of justice and compassion. This milestone is a testament to the dedication of our team and the unwavering support of our well-wishers.

Join us in celebrating this occasion as we renew our commitment to making a difference. May Allah bless this mission with continued success!

14/01/2025

"Assalamu alaikum wa rahmatullahi wa barakatuhu

On the auspicious occasion of the 13th of Rajab, the birthday anniversary of our beloved Imam Ali (AS), Intizizar Trust extends its warmest congratulations to all the followers of Mola Ali (AS) around the world.

May this blessed day bring us closer to the teachings of our Imam, who embodied the values of justice, compassion, and wisdom. May we strive to emulate his exemplary character and follow in his footsteps.

We pray that Allah (SWT) blesses us with the guidance and wisdom to walk on the path of righteousness, as shown to us by Imam Ali (AS).

Once again, we offer our heartfelt felicitations to all the lovers of Mola Ali (AS) on this joyous occasion.

Wa salaam."

(On behalf of Intizizar Trust)

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad