26/05/2026
لاہور
یوم عرفہ کی مناسبت سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ دعائیہ محفل و مجلس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے دعائے عرفہ کی تلاوت کی اور مصائب جناب مسلم بن عقیل علیہ السلام بیان کیے ۔ آخر میں پروگرام میں شریک تمام مومنات کو 13 جون مینارِ پاکستان میں ہونے والی عظیم الشان شہید امت کانفرنس میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔
03/05/2026
سکردو
شہید امت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن محترمہ کبریٰ وزیری کی زیر سرپرستی امام بارگاہ حسین آباد سکردو میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اور اس اجتماع میں مختلف شعبہ ہائ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مشیر برائے امور نوجوانان و بہبود سیدہ فاطمہ موسوی نے بھی شرکت کی
صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن خواہر کبری بتول نے محبت رہبر اور راہ ولایت میں شہید ہونے والے جوانوں کی ماؤں کو خصوصی دعوت دی اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی یادگار کے طور پر بسیجی رومال اور رہبر عزیز کی تصویر ہدیہ کی۔
اس اجتماع میں خواتین نے دشمنان اسلام امریکہ اور اسرائیل سے بیزاری کا اظہار کیا اور ایران کی فتح و نصرت کے لیئے دعائے خیر کی ۔
28/04/2026
چنیوٹ :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین (مرکز) کی جانب سے خواتین کے لیے آٹھ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان
“موجودہ دور کی چیلنجز میں بچوں کی اسلامی تربیت کے اصول و طریقہ کار”
کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی اور پرنسپل جامعہ بعثت آقا مہدی کاظمی نے تدریس کے فرائض انجام دیے
اس تربیتی ورکشاپ میں خواتین کو اسلامی تربیت کے بنیادی عناصر ، بچوں کی تربیت میں محبت کے اثرات ، اور تربیت میں آزادی و خود اعتمادی جیسے عنوانات پر لیکچرز دیے گئے ۔ ورکشاپ میں شریک خواتین نے اس اقدام کو بہت سراہا اور موجودہ دور میں ایسی ورکشاپز کے انعقاد کو لازم قرار دیا کہ جس کے ذریعے بہترین انداز میں مہدوی بچوں کی تربیت سازی میں مدد فراہم ہو سکے۔
27/04/2026
میانوالی
جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پکی شاہ مردان میانوالی میں بمناسبت چہلمِ رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای و شہدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ، جس میں صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور خطاب کیا۔
18/04/2026
کریموں میں کریمہ اور معصوموں میں معصومہؑ
خصوصیت ہے یہ زینبؑ کی یا معصومہ قُمؑ کی …! 💖
میلاد ِ مسعود خواہر امام رضاؑ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا مبارک ہو ۔