Asif Ali Kazmi

Asif Ali Kazmi

Share

We Wont Stop Until We've Beaten BLOOD CANCER

Photos from Asif Ali Kazmi's post 06/05/2026

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج میرے پیارے دوست ملک حسین کو ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس ننھے فرشتے کو صحت، لمبی عمر اور روشن نصیب عطا فرمائے، اور اسے اپنے والدین کے لیے نیک، فرمانبردار اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین یا رب العالمین . 🤲

29/04/2026

پلیز ہیلپ کرو اور آگے شئر کرو

19/04/2026

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ایک غریب بھائی اس وقت زندگی کے سب سے بڑے امتحان سے گزر رہا ہے۔ اس کی اہلیہ پچھلے 15 دنوں سے پشاور میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ غربت اور بے بسی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ علاج کے اخراجات پورے کرنا تو دور، اس بھائی کے پاس بنیادی ضروریات کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔
اس ویڈیو میں یہ مجبور شوہر ہاتھ جوڑ کر تمام مخیر حضرات، اوورسیز پاکستانیوں اور صاحبِ استطاعت افراد سے دردمندانہ اپیل کر رہا ہے کہ خدارا اس مشکل گھڑی میں اس کا ساتھ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد ایک قیمتی جان بچا سکتی ہے۔
خدا نہ کرے اگر میری بیوی کو کچھ ہو گیا تو میرے پاس کفن کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں” — یہ الفاظ اس بھائی کی بے بسی اور درد کی عکاسی کرتے ہیں۔
آئیں! انسانیت کے نام پر، اللہ کی رضا کے لیے اس بھائی کا سہارا بنیں۔
آپ کی مدد اس کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
گزارش: اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اپیل ہر دردِ دل رکھنے والے انسان تک پہنچ سکے

16/04/2026

💔 درد بھری اپیل — ایک مجبور ماں کی فریاد 💔

پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک غریب اور بے سہارا ماں پچھلے کئی دنوں سے ہم سے درخواست کر رہی تھی کہ اس کے لیے ایک ویڈیو بنائی جائے تاکہ اس کی آواز مخیر حضرات تک پہنچ سکے۔ ڈاکٹروں نے اس کے کمر کے فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے، مگر انتہائی افسوس کے ساتھ اب تک صرف 6,300 روپے کی معمولی ڈونیشن جمع ہو سکی ہے۔

اس ویڈیو کے ذریعے ہم تمام صاحبِ حیثیت بھائیوں اور بہنوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس مجبور ماں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔
اہم گزارش:
ہم اپنے تمام بھائیوں سے بھی عاجزانہ درخواست کرتے ہیں جو ہمیں اپنی ویڈیوز بنانے کے لیے کہتے ہیں کہ خدارا صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اس وقت کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ڈونیشنز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ان شاء اللہ جیسے ہی ڈونیشنز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا، ہم پہلے کی طرح:
✔️ غریبوں
✔️ یتیموں
✔️ بیواؤں
✔️ اور بیمار افراد کے علاج و آپریشن

کا سلسلہ دوبارہ جاری کریں گے۔
آئیں مل کر اس ماں کا سہارا بنیں
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
جو حضرات مدد کرنا چاہتے ہیں، براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

14/04/2026

درد بھری اپیل! پاراچنار کی غریب بہن فوری آپریشن کی منتظر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک غریب اور بے سہارا بہن شدید کمر درد میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے، لیکن غربت اور مجبوری کے باعث وہ اس قابل نہیں کہ اپنا علاج خود کروا سکے۔شدید درد، تکلیف اور مشکلات کے باوجود یہ بہن آپ سب مخیر حضرات خصوصاً اوورسیز پاکستانی بھائیوں سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کر رہی ہے کہ اس کی بروقت مدد کریں تاکہ اس کا آپریشن ممکن ہو سکے اور وہ اس اذیت سے نجات حاصل کر سکے۔

🤲 آئیے! ہم سب مل کر اس بہن کا سہارا بنیں
🤲 آپ کی چھوٹی سی مدد اس کی زندگی بدل سکتی ہے
🤲 اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے
برائے مہربانی اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اپیل زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے

11/04/2026

الحمدللہ!
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایک غریب اور معذور بھائی تاجر حسین کو کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلام آباد لایا گیا، جہاں اس کا مکمل علاج بہترین انداز میں کروایا گیا۔اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک بے سہارا انسان کو مشکل وقت میں سہارا دیا گیا، اس کا علاج مکمل کروایا گیا اور پھر اسے بحفاظت پشاور واپس روانہ کیا گیا۔یہ سب کچھ ممکن ہوا ہمارے مہربان ڈونرز اور مخیر حضرات کے تعاون سے۔ اللہ تعالیٰ تمام مدد کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے .آئیں! ہم سب مل کر ایسے مستحق افراد کا سہارا بنیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں.

تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ ہم مزید ایسے غریب، مجبور اور بیمار افراد کا علاج کروا سکیں۔

آپ کا تھوڑا سا تعاون کسی کی زندگی بدل سکتا ہے 🙏
آئیں! مل کر انسانیت کی خدمت کریں اور دکھی انسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں

10/04/2026

💔😢 "بابا... ہمارے رہبر کو شہید کر دیا..."

ایک معصوم بچی کی یہ درد بھری آواز دل کو چیر کر رکھ دیتی ہے۔ جب اس نے اپنے والد کو فون کر کے یہ الفاظ کہے تو صرف ایک خبر نہیں دی، بلکہ ایک امت کے غم کو بیان کیا۔

یہ ویڈیو پاراچنار کی سرزمین سے ایک ایسی سچی اور جذباتی تصویر پیش کرتی ہے جہاں ایک چھوٹی سی بچی اپنے رہبر کی جدائی کا دکھ ایسے محسوس کر رہی ہے جیسے اپنا کوئی اپنا کھو دیا ہو۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ محبت، عقیدت اور وابستگی کی وہ مثال ہے جو دلوں کو ہلا دیتی ہے۔

😭 اللہ تعالیٰ ہمارے رہبر کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

09/04/2026

یہ پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ایک نہایت غریب اور مجبور بھائی ہے، جو خود بھی معذور ہے۔ اس کے گھر میں ایک بوڑھا باپ، بوڑھی ماں اور ایک معذور بہن ہے جن کی ذمہ داری بھی اسی کے کندھوں پر ہے۔

علاج کی غرض سے یہ بھائی پاراچنار سے پشاور اور اسلام آباد آیا، جہاں ہم نے اسے اڈے سے ریسیو کیا اور اس کی حالت دیکھ کر دل بھر آیا۔

ہم تمام صاحبِ حیثیت حضرات، مسافر بھائیوں اور اہلِ خیر سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مجبور بھائی کی مدد کریں اور اس کے علاج میں اپنا حصہ ڈالیں۔

آئیں مل کر انسانیت کا ثبوت دیں 🙏
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کی زندگی بدل سکتی ہے۔

کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کریں اور اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں۔

31/03/2026

پردیسی ہونا صرف پیسے کمانا نہیں…
یہ ایک ایسا درد ہے جو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جو اپنوں سے دور ہو.وہ اپنے بچوں کی ہنسی، بیوی کی محبت،
ماں کی دعا اور باپ کے سائے سے دور رہ کر ہر دن، ہر رات محنت کرتا ہے.وہ اپنی خوشیاں، اپنے ارمان،اپنی زندگی کے حسین لمحے قربان کر دیتا ہے.صرف اس لیے کہ اس کے اپنے کبھی کسی چیز کے محتاج نہ رہیں.پردیسی کا دل ہمیشہ اپنے گھر میں ہی رہتا ہے،وہ جہاں بھی ہو، اس کی روح اپنوں کے پاس ہوتی ہے…

سلام ہے ہر اس پردیسی کو جو خود تنہا رہ کر اپنوں کی خوشیوں کی بنیاد بنتا ہے… ❤️

23/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

یہ ویڈیو خاص طور پر پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ان تمام بھائیوں کے لیے ہے جو بیماریوں اور مجبوریوں کی وجہ سے سود لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور پھر ساری زندگی اس کے بوجھ تلے دبے رہتے ہیں۔آج الحمدللہ، کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے ہم نے ایک غریب بھائی کی مدد کرتے ہوئے اس کے ذمہ سود کی مد میں لیے گئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے واپس کروا کر اسے اس اذیت اور پریشانی سے نجات دلائی۔سوچیں! اگر ہم سب مل کر کسی ایک مجبور انسان کا بوجھ ہلکا کریں، تو کتنی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔ہم تمام مخیر حضرات اور بھائیوں سے دل کی گہرائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں، تاکہ آپ کی مدد سے ہم مزید غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور خاص طور پر کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا مریضوں کی بروقت مدد کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیک کام کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Bahira Golf City Murree Expressway
Islamabad
45400