26/03/2024
جنرل سیکرٹری تحریک ترقی و کمال پاکستان بلال علوی صاحب نے کہا ہے کہ بشام میں چینی انجینئرز اور مزدوروں کے بس کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہوا ہے۔بلال علوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاح پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور امن کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔ بس حادثے میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے چائینز کو نشانہ بنایا گیا جس سے 5 چائینز جاں بحق ہوئے۔ تحریک ترقی و کمال پاکستان چائینز حکومت اور چائنہ کے عوام سے اس سانحے پر ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ بلال علوی صاحب نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر اپنے مزموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔
Tehreek e Tarraqi O Kamal Tarraqi-o-Kamal
19/03/2024
A principle that can be interpreted in more than one way does not qualify to be the one.
06/10/2023
یونس خان صاحب کی قیادت میں خیبر پختونخواہ سے اشفاق صاحب،ارباب حلیم صاحب، شیخ قیصر صاحب، سلیم شیر پاؤ صاحب، اختر جلیل صاحب میری رہائش گاہ پر تشریف لائے اور تحریک ترقی و کمال میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری بلال علوی صاحب اور چیف آرگنائزر عبد المناف صاحب بھی موجود تھے۔ میں تمام احباب کا تہ دل سے شکرگذار ہوں۔
03/10/2023
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہجہاں کھوکھر صاحب احباب کے ہمراہ میری رہائش گاہ پر تشریف لائے۔ اس موقع پر تحریک ترقی و کمال کے محرکات اور مقاصد پر تبادلہ خیال ہوا۔ میں تمام احباب کی تشریف آوری اورروایتی سندھی ٹوپی و اجرک کے تحفہ کے لئے تہ دل سے مشکور ہوں۔
01/10/2023
ہاسٹل سٹی چٹھہ بختاور (اسلام آباد) میں ریاض بنگش صاحب نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ شرکاء کو تحریک ترقی و کمال کے محرکات اور مقاصد سے آگاہی کرائی۔ میں ریاض بنگش صاحب کے تعاون کے لئے ان کا تہ دل سے شکر گذار ہوں
06/09/2023
ہم یوم دفاع کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے انشااللہ ۔ پاکستان پائندہ باد
تحریک ترقی و کمال
20/08/2023
Silent majority is nothing more than a flock of sheep.
Chairman TTK