22/05/2026
سیاسی یونیورسٹی میں آج ایک اور بچے کی آمد 😉
آفیشل پیج جمعیت طلباء اسلام چترال
حلقہ راولپنڈی/ اسلام آباد 🤍
22/05/2026
سیاسی یونیورسٹی میں آج ایک اور بچے کی آمد 😉
22/05/2026
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر بد ترین بد امنی اور مہنگائی کے طوفان کے خلاف جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے زیر اہتمام اتالیق پل پر احتجاجی مظاہرہ.
احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت پر یہ واضح کر دیا کہ اگر مہنگائی کے طوفان اور ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی کو نہ روکا گیا تو اپنے جائز حقوق کے حصول اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قائد جمعیت کے حکم پر کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں.
مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولانا عبد الرحمن نے کہا کہ "یہ ملک لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا لیکن افسوس کا مقام ہے، یہاں آئے روز کلمہ طیبہ اور دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مصروف معزز علماء کرام کو بے دردی سے شہید کیا جاتا ہے.
اور ملک میں معاشی بد حالی کا یہ عالم ہے کہ ستر سالوں سے وطن عزیز IMF کے قرضوں تلے ڈوبا ہوا ہے، غربت و بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں."
احتجاجی مظاہرے سے جنرل سیکرٹری حاجی عبد المجید، نائب امیر قاری جمال عبد الناصر، سابق امیر مولانا عبد الشکور، قاضی محمد نسیم، معروف عالم دین مولانا اسرار الدین الہلال، صدر تجار یونین نور احمد چارویلو اور صدر جے ٹی آئی محمد عارف اللہ نے خطاب کیا.
جلسے میں سابق امیر جمعیت علماء اسلام لوئر چترال مولانا قاری عبد الرحمن قریشی، سیکرٹری اطلاعات نصرت الہی، سابق جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمد الیاس، سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، تحصیل امیر پیر محمد سرور ندیم، جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد اور دیگر قائدین بھی شریک تھے.
19/05/2026
14/05/2026
جمعیت طلباء الاسلام چترال حلقہ راولپنڈی / اسلام آباد
کے انتخابات بخیر و عافیت مکمل ہوئے۔
برادرِ محترم توفیق احمد صاحب صدر منتخب ہوئے اور برادرِ محترم شجاع الرحمان صاحب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
اللہ تعالیٰ نو منتخب ذمہ داران کو اخلاص، دیانت اور خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے۔
ناظم انتخابات
اظہار الرحمن ۔
14 مئی 2026ء
13/05/2026
امید وار براۓ صدارت
جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی/اسلام آباد
جے ٹی آئ سے منسلک تمام چترالی طلباء انتخابات میں بھرپور حصہ لیں
14 مئ بروز جمعرات بعد ازنماز عصر
بمقام جامع مسجد حق چار یار چھوڑ چوک ڈپو راولپنڈی
13/05/2026
امید وار براۓ جنرل سیکیرٹری
جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی/اسلام آباد
جے ٹی آئ سے منسلک تمام چترالی طلباء انتخابات میں بھرپور حصہ لیں
14 مئ بروز جمعرات بعد ازنماز عصر
بمقام جامع مسجد حق چار یار چھوڑ چوک ڈپو راولپنڈی