SSP Malik Ahjaz Ahmad

Website

SSP Malik Ahjaz Ahmad C.E.O: Special Security Agency (SSA) Pakistan

15/08/2026

اہم سیاسی ملاقات

تحریکِ ترقی و کمال پارٹی کے سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر متعدد سیاسی رہنما اور معزز افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملکی معاشی و سیاسی صورتحال، ہمسایہ ممالک اور دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے تحریکِ ترقی و کمال پارٹی کے منشور، مقاصد اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا نے کہا کہ وہ اس اہم فیصلے سے قبل اپنے اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور شہر کی نمایاں و معزز مقامی شخصیات سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد ان شاء اللہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گی

29/06/2026

سابق ایس ایس پی مَلک اعجاز گوگہ کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی۔

قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان مقامی پارٹی قائدین کے ہمراہ ایس ایس پی مَلک اعجاز گوگہ کی رہائشگاہ پر پہنچے۔

سابق ایس ایس پی مَلک اعجاز گوگہ ایبٹ آباد کے شہری حلقہ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

احمد نواز خان جدون کے ہمراہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز، ضلعی چیئرمین ایبٹ آباد امجد علی خان، ممبر صوبائی کونسل جان گل خان، حاجی ولی محمد خان، تاجر رہنما عبدالحمید خان جدون، ساجد خان جدون، نواز خان عرف گڈا، کیپٹن لیاقت خان، ڈاکٹر رومان گل اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

18/06/2026
16/06/2026

ایس ایس پی ملک اعجاز خان PSP محکمہ پولیس سے اپنی شاندار، دیانتدارانہ اور قابلِ فخر خدمات مکمل کرنے کے بعد باعزت ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس افسران، اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہیں بھرپور عزت، احترام اور پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا۔
ایس ایس پی ملک اعجاز خان PSP کو پورے اعزاز، محبت اور احترام کے ساتھ پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ سے رخصت کیا گیا، جو ان کی مقبولیت اور بہترین کردار کا عملی مظہر تھا۔

16/06/2026

RETIREMENT CEREMONY HELD IN PTS MANSEHRA ❤️❤️

15/06/2026

Chief Guest at Hockey Stadium Abbottabad

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایس ایس پی اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین، نیک تمناؤں کا اظہار، پولیس ش...
15/06/2026

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا ایس ایس پی اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین، نیک تمناؤں کا اظہار، پولیس شیلڈ سے نوازا

آپکی دورانِ ملازمت بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ نے ہمیشہ قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اولین ترجیح دی، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ناصر محمود ستی نے ایس ایس پی اعجاز احمد کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر پیشہ ورانہ خدمات، جذبہ ایمانداری اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا اور انکو پولیس شیلڈ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے، جو محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔محکمہ پولیس ایسے افسران کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اپنی پوری سروس محکمہ اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ایس ایس پی اعجاز احمد کی پیشہ ورانہ قابلیت، نظم و ضبط اور فرض سے وابستگی نوجوان افسران کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے، مگر ایک باوقار اور کامیاب کیریئر کی تکمیل بھی ہے۔ایس ایس پی اعجازاحمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP Malik Ahjaz Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share