Operation Ghazab Lil Haqq Against Afghanistan 💪
نصر من للہ وفتح قریب
پاکستان زندہ باد 🇵🇰👍❤️
Wazir Waqar Ali GBLA 03 Skardu PPP
Wazir Waqar Ali is the Candidate and Opposition Leader from PPP in Halqa 3 Skardu.
25/02/2026
مفت سولر پینلز: درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے اعلامیہ
پورٹل کے ذریعے مفت سولر پینلز کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ عوامی مطالبے پر بڑھا کر 5 مارچ 2026 تک کر دی گئی ہے۔
تاریخ میں توسیع اس بنا پر کی گئی ہے کہ متعدد درخواست گزار نامکمل دستاویزات کی وجہ سے اپنی درخواستیں بروقت مکمل نہ کر سکے، جبکہ برفباری سے متاثرہ اور دور دراز علاقوں کے مکین بھی مقررہ مدت میں درخواست جمع کرانے سے محروم رہ گئے۔
پورٹل آج رات سے دوبارہ کھول دیا جائے گا اور یہ 05 مارچ 2026 تک فعال رہے گا۔ تمام اہل افراد سے گزارش ہے کہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کر کے جمع کروا دیں۔
solar.pmrugb.gov.pk
25/02/2026
گلگت بلتستان کے 24 انتخابی حلقوں میں سے 23 حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔۔ پیپلز پارٹی آج تک اس خطے کی سب سے مقبول جماعت رہی ہے۔۔ پاکستان تحریک انصاف محض دو حلقوں میں مقابلے کی پوزیشن میں ہےجبکہ مسلم لیگ ن وفاقی حکومت میں ہونے کی وجہ سے تقریباً چھ حلقوں میں مقابلے کی پوزیشن رکھتی ہے۔۔
پیپلز پارٹی کی مقبولیت نہ صرف خطے پر اس کے تاریخی احسانات کا نتیجہ ہے بلکہ صوبائی قیادت کی جانب سے ہمیشہ عام عوام تک براہِ راست رسائی اور مسائل کی شنوائی کو یقینی بنانے کی وجہ سے بھی ہے۔۔
گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن کا نتیجہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے راستہ کا بھی تعین کریں گا۔۔
ساجد علی راجوا ،ترجمان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان
17/02/2026
لاھور میں مقیم میرے دوست کاروباری و سیاسی شخصیت ابراہیم اسدی صاحب کی پرتکلف دعوت اورخلوص کا دل سے شکریہ ان کی دعوت میں کتی شو کے معرف بزنس مین محمد قاسم اور ہماری پارٹی کے نظریاتی شخصیت غلام حسین داپاوی سے بھی ملاقات ہوئی بہت اچھا لگا لاھور میں رھتے ھوئے بھی اپنے علاقے کے لئے فکر مند نظر آئے
15/02/2026
I met my political mentor today and received guidance and encouragement❤️
عشق کا تقاضا ہے سب اپنی ایک ایک آنکھ پھوڑ دیں
اب بھی کسی کو شک رہ تو نہیں گیا کہ آنیوالی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے؟
10/02/2026
پیپلز پارٹی کے ایک پرانے، نظریاتی اور معتبر خاندان ڈاکٹر عاشق برادران کے حوالے سے ایک بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
ڈاکٹر عاشق برادران اپنے گروپ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے تمام تر معاملات حتمی طور پر فائنل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر عاشق برادران نے اپنے گروپ کے ساتھ پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اس شمولیت کے بعد حلقہ ون گنگچھے کے پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بننے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس اہم سیاسی پیش رفت پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت طویل عرصے سے ڈاکٹر عاشق برادران اور ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں تھی، تاہم بعض سیاسی اور انتظامی پیچیدگیوں کے باعث معاملات میں تاخیر ہوتی رہی۔ اب تمام امور کو مکمل طور پر “آن بورڈ” رکھنے کے بعد ڈاکٹر عاشق برادران باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں، جبکہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کا بھی قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاشق حسین زمانۂ طالب علمی میں پیپلز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (PSO) کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ سابق صوبائی وزیرِ برقیات گلگت بلتستان مشتاق حسین ضلع گنگچھے میں پیپلز پارٹی حلقہ ون کے صدر، پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے سینئر نائب صدر کے ساتھ ساتھ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر عاشق خاندان کی پیپلز پارٹی کے لیے طویل جدوجہد، نظریاتی وابستگی اور بے شمار قربانیاں پارٹی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ مختلف ادوار میں پارٹی کی کامیابی، تنظیمی استحکام اور عوامی رابطے میں اس خاندان کا کردار ہمیشہ کلیدی اور فیصلہ کن رہا ہے
09/02/2026
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بکمالِ رنج و الم، نہایت افسوس اور دل گرفتگی کے ساتھ جملہ مؤمنین و احباب کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ
سرپرستِ اعلیٰ محمدیہ ٹرسٹ پاکستان مجاہدِ ملت شیخ حسن مہدی مرحوم و مغفور کا معتمدِ خاص، دستِ راست اور جانشین شیخ غلام حسین مقدس قضائے الٰہی سے اس دارِ فانی سے رخصت فرما گئے ہیں
مرحوم کا جسدِ خاکی آج صبح پانچ بجے راولپنڈی سے روانہ ہو چکا ہے کل انشااللہ آبائی قبرستان محلہ بیڈونگ مہدی آباد میں سپر خاک کیا جائیگا
خداوندِ کریم مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی درجات بلند کرے اور پسماندگان و سوگوارانِ ملت کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
بحقِّ محمد و آلِ محمدؑ — آمین
01/02/2026
نہ فارم 47 چلے گا نہ وفاق کی جانب سے 2015 والا ن لیگی دھاندلی کا ماحول دوبارہ بنایا جا سکے گا۔
اس بار عوامی راج ہوگا اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔ عوام اب باشعور ہو چکی ہے، وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانتی ہے اور کسی دباؤ یا سازش کو قبول نہیں کرے گی۔ تبدیلی ناگزیر ہے۔ حبیبہ شرافت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Yarkhor Gole
Islamabad
