30/05/2026
پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کی معمولی کمی مسترد؛ رانا محمد اعظم کا وزیراعظم کے ریلیف کو غریبوں کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار۔
پاکستان تحریکِ انصاف لیبرونگ سندھ کے صدر اور مزدوروں کی توانا آواز رانا محمد اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 22 روپے کی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر کمی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے غریب عوام اور خصوصاً دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ ایک سنگین مذاق قرار دیا ہے۔
رانا محمد اعظم نے سخت الفاظ میں حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا:
"اس بدترین مہنگائی کے دور میں جب مزدور اور لیبر کلاس کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں، یہ معمولی کمی کوئی ریلیف نہیں ہے۔ عوام اور مزدور طبقے کا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے کی فوری کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کی قوتِ خرید بحال ہو سکے۔"
انہوں نے دوٹوک مطالبہ کیا کہ صرف پیٹرول سستا کرنا کافی نہیں بلکہ پیٹرولیم کی قیمتیں گرنے کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کرکے پسے ہوئے مزدور طبقے کو حقیقی سانس لینے کا موقع دیا جائے۔
جاری کردہ:-
ایازرضا راجپوت
صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری انصاف لیبرونگ سندھ
پاکستان تحریک انصاف
29/05/2026
**کراچی/سندھ:**
پاکستان تحریک انصاف (لیبر ونگ) سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی صدر **رانا محمد اعظم** اور جنرل سیکریٹری **سجاد احمد وسان** نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر **جنید اکبر خان** کی گلگت بلتستان میں ہونے والی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ:
* یہ گرفتاری سیاسی انتقام اور جمہوریت کے خلاف ایک بزدلانہ اقدام ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
* ہم گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنا فوری بند کیا جائے۔
* انتخابات قریب ہیں، اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی اپنے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کا مکمل آئینی حق حاصل ہے۔
پی ٹی آئی لیبر ونگ سندھ کے عہدیداران نے مزید کہا کہ عوام سب دیکھ رہے ہیں اور اس ناانصافی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان شاء اللہ، 7 جون کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اپنا مینڈیٹ ضرور محفوظ کریں گے۔
**جاری کردہ:**
**قندھار خان بلوچ**
ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان تحریک انصاف (انصاف لیبر ونگ)، سندھ
29/05/2026
لیبر ونگ نائب صدر سرگودھا کی والدہ اللہ کی رحمت میں چلی گئی انا للہ وانا الیہ راجعون
26/05/2026
آپ نے بھی اسٹوڈنٹ کارڈ سنبھالا ھے تو پیش کریں قائد تحریک حقیقی آزادی عمران خاں
25/05/2026
گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران اور ان کے انتخابی نشانات کی فہرست۔
23/05/2026
پی ٹی آئی رہنما ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو 9 مئی کے 3 سالہ پرانے جھوٹے مقدمے (97/23) میں شک کی بنیاد پر 54 ضابطہ فوجداری کے تحت گرفتار کرنا اور دہشت گردی عدالت کا 3 جون تک شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانا یہ انصاف نہیں بلکہ انصاف کا قتلِ عام ہے ۔
*رہا کرو رہا کرو*
*عمران خان کو رہا کرو*
*رہا کرو رہا کرو*
*غلام محی الدین دیوان کو رہا کرو*