قوم کو یومِ تکبیر مبارک
دفاعِ ناقابلِ تسخیرمبارک
محمد جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور
Ministry of Maritime Affairs Pakistan - MOMA
Official Page of Ministry of Maritime Affairs, Pakistan.
26/05/2026
عیدالاضحیٰ مبارک
انسانیت، اتحاد اور قربانی کا جذبہ مبارک!
''قربانی، ایثار اور محبت کا یہ مقدس مہینہ آپ کی زندگی میں خوشیاں، برکتیں اور کامیابیاں لے کر آئے۔آمین!''
جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور
26/05/2026
''تمام اہلِ اسلام کو حجِ سعادت مبارک — اللہ تعالیٰ اس مقدس فریضے کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین!''
جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائے بحری امور
18/05/2026
تمام اہلِ اسلام کو ذوالحج کا چاند مبارک!
اللہ تعالیٰ اس مقدس مہینے کو آپ کے لیے خیر، برکت، سکون اور بے شمار خوشیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین
جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر برائے بحری امور
وفاقی وزیر برائےبحری امور جنید انوار چوہدری کا کراچی وزٹ کے دوران تقریب سے اہم خطاب !
''آئیے ہم سب مل کر پاکستان کی بندرگاہوں اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ عزم کریں۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ آگے بڑھیں، اپنا کردار ادا کریں اور مل بیٹھ کر ملک کی ترقی کے فیصلے کریں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میرے چیئرمینز ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مل کر ہی ہم پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں، کیونکہ اس ملک کی بقا ہی ہماری بقا ہے۔یہ ملک آپ کو عزت دیتا ہے — آئیے اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔''
جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیر برائےبحری امور
وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری نےپی این ایس سی میں میرٹائم ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں میرٹائم ایجوکیشن کے فروغ، تربیتی سہولیات کی بہتری، کیڈٹس کی فلاح و بہبود اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ فنڈ کے مؤثر استعمال اور مستقبل کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
14/05/2026
وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پی این ایس سی میں میری ٹائم ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی میرین تعلیم و تربیت کی فراہمی، تربیتی معیار، کیڈٹس کی سہولیات، فنڈ کے مؤثر استعمال اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے میرٹائم سیکٹر میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت کی تیاری پر زور دیا۔
عزم و ہمت کے نشاں — بحر و بر کے نگہباں — ہمارے فوجی نوجواں!
وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری کے اعزازمیںPMAمیں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔مرین کیڈٹس نے شاندار نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ وفاقی وزیر نے پریڈ کو سراہتے ہوئے پی ایم اے کے رجسٹرڈ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور ادارے کی تربیتی کاوشوں کی تعریف کی وفاقی وزیر کو پی ایم اے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
14/05/2026
وفاقی وزیر برائے بحری امورجنید انوار چوہدری نے PMAکا دورہ کیا .وفاقی وزیر نے پی ایم اے کیمپس میں تربیتی سہولیات، عالمی معیار کی بحری تعلیم اور جاری تربیتی پروگرامز کا جائزہ لیا.وفاقی وزیر نے نوجوان کیڈٹس کے جذبے کو سراہتے ہوئے پی ایم اے کے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور ادارے کی عالمی معیار کی بحری تربیت کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان مرین اکیڈمی کادورہ کیا اوروفاقی وزیر نے پی ایم اے کیمپس میں تربیتی سہولیات، عالمی معیار کی بحری تعلیم اور جاری تربیتی پروگرامز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں مرین کیڈٹس نے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے نوجوان کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل کے بحری شعبے کیلئے ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
8th Floor, New Koshar Block, Pakistan Secretariat
Islamabad
44020
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
