PTI Azad Kashmir

PTI Azad Kashmir

Share

Justice. Humanity. Self Esteem. ([email protected])

This is the Official page of 'Pakistan Tehreek-e-Insaf Azad Jammu Kashmir' (PTI AJK)
This page is managed by Official PTI Social Media Team , AJK Team.

07/05/2026

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمن کا گنجاہ مار بانڈی بلا چل گیا

سید مست علی شاہ کی میزبانی میں سید مختیار شاہ نے اپنی 20 سالہ رفاقت ن لیگ سے ختم کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔۔


06/05/2026

ملک علی حمزہ اعوان اور ملک علی حسن کی زیرے قیادت کیری اعوان کے درجنوں گھرانوں نے
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی میرپور ڈویژن افتخار طیب اعوان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔


06/05/2026

”عمران خان کے وکلاء ہائی کورٹ فیصلے پر اپیل دائر کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہونے دیئے جا رہے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء کو ملاقات نہیں کرنے دیتا اور عدالت اس درخواست کو فضول قرار دے رہی ہے۔ اندازہ لگا سکتے ہیں پاکستان کا عدالتی نظام کیسے کام کر رہا ہے۔ یہ وہی عدالت ہے جس نے نواز شریف کو جیل میں پورے پورے سیشن کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔ دوسری طرف ملکی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہو رہی ہے مگر حکومت کا سارا فوکس سیاسی انتقامی کاروائیوں پر ہے۔“ عمران ریاض خان

06/05/2026

”پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔ یہاں غلام ذہنیت کے لوگ ایسے تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ جیسے ملک پتا نہیں کہاں پہنچ گیا۔ مسلسل تنزلی کی اصل وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہیومن ڈویلپمنٹ کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔ ملکی میڈیا پر خزانوں کا منہ کھول دیا گیا جس کی وجہ سے میڈیا عوام کو اصل مسائل اور صورتحال سے آگاہ کرنے سے قاصر ہے۔“ بیرسٹر شہزاد اکبر

05/05/2026

ضلعی صدر بھمبر آصف محمود چودھری کا زبردست کھڑاک

بھمبر سٹی کی وارڈ نمبر 1 سے درجنوں نوجوانوں نے صدر تحریک انصاف ضلع بھمبر چودھری آصف محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔
نوجوانوں کا جوش و جذبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھمبر میں تبدیلی کی ہوا تیز ہو چکی ہے اور عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔


05/05/2026

"ایران کے مزاکرات سے عمران خان کی قید تنہائی کا کیا تعلق ہے؟ اس وجہ سے ہم اپنے بھائی کی آنکھ خراب ہونے دیں؟ ہم کیوں خاموش ہوں عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہی کیوں جارہا ہے"۔علیمہ خان

Photos from PTI Azad Kashmir's post 05/05/2026

وائس چیئرمین یونین کونسل جھنڈا بگلہ راجہ عبد الحمید نے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار جنید الطاف کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف شمولیت اختیار کی پارٹی پرچم پہنا کر انھیں باقاعدہ پارٹی میں شامل کیا اس موقع پر جھنڈابگلہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔


05/05/2026

ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہماری صرف اپیل ہے کہ عمران خان کو اس وقت علاج کی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں ان کا علاج شفا انٹرنیشنل میں کرایا جائے۔

دوسرا ڈوگر عدالت جو کررہی ہے اس پر اسٹیبلشمنٹ کا پریشر ہے ہم چاہتے کہ پی ٹی آئی اس سے زیادہ پریشر ڈالے ، پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی ہے اور اس کا فرض بنتا ہے کہ وہ ڈوگر عدالت پر اتنا پریشر ڈالے کہ عدالت عمران خان اور بشری بی بی کے کیس میرٹ پہ سننے پر مجبور ہوجائے۔علیمہ خان

05/05/2026

چیئرمین عمران خان کی بہنیں ایک بار پھر اپنے بھائی سے ملاقات کی امید لیے اڈیالہ پہنچ گئیں۔ یاد رہے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرتے، ہائی کورٹ کے احکامات کو بوٹوں تلے روندتے فسطائی حکومت نے چار ماہ سے ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

05/05/2026

‏تمام پارٹی عہدیداران 5 مئی بروز منگل ہر صورت اڈیالہ جیل پہنچیں!

05/05/2026

”عمران خان نے پاکستانی قوم کو نہ صرف سیاسی شعور دیا بلکہ جدوجہد کیلئے 30 سال پہلے ایک پلیٹ فارم تحریک انصاف بھی دیا۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کر لی مگر ناکام رہی ہے۔ 8 فروری کو عمران خان کیلئے پاکستانی عوام نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کروایا مگر فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔ پاکستانی قوم کے پاس سوائے مزاحمت کرنے کے اب کوئی آپشن نہیں ہے۔ کیونکہ غیر آئینی ترامیم کرکے عدلیہ کو یرغمال بنایا جا چکا ہے۔“ قاسم خان سوری

05/05/2026

‏یہ وہ وقت ہے جب عمران خان
کو آپ کی ضرورت ہے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Service Road E, Near Sohan Interchange
Islamabad