Gulf Job

Gulf Job

Share

بسم اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم

18/10/2024

#سعودی عرب کا #ویزہ پروسیسنگ کروانے کے لیے ہمارے #مکتب پر وکالہ بنوائیں۔

( *اسلام آباد*▪ *کراچی* )
دونوں #ایمبیسیز کے #پروسیسنگ کے مناسب ریٹس اور تیز ترین #سروس کے ساتھ

*نوٹ* #ایجنٹ حضرات کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ
*Call & Whatsapp*
*0346-0282056*
*0313- 1580096*

اس کےعلاوہ سعودی عرب کے آزاد ویزے مناسب ریٹ پر موجود ہیں تین ماہ اور سال کے اقامہ کے ساتھ۔

06/09/2020
Photos from Gulf Job's post 31/08/2020

( بیری بغلا)

Photos from Gulf Job's post 29/08/2020

27/08/2020

⁦❤️⁩⁦❤️⁩

21/08/2020

شاہراہ ریشم(Karakaram Highway)
( مختصر تعارف)

اس شاہراہ کو قراقرم ہائی وے(قراقرم ترکی زبان کا لفظ ہے قرا کا مطلب سیاہ اور قرم کا مطلب بھربھری چٹانیں) یا KKH کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہےاس شاہراہ کی کل لمبائی 1300کلومیٹر ہے۔ تقریبا 850کلومیٹر پاکستان اور 450 کلومیٹر کا حصہ چین میں ہے- اسکا سب سے بلند راستہ خنجراب پاس ہے جسکی بلندی 4650میٹر ہے۔ اسکی تعمیر میں تقریبا 900 لوگوں کو جان کی بازی لگانی پڑی۔ جن میں 810 پاکستانی اور 85 کے قریب چینی شہری تھے۔ اس شاہراہ پر 99 بڑے پل اور تقریبا 1708 چھوٹے پل ہیں۔ اس سڑک کی تعمیر میں8 ہزار ٹن ڈائنا مائیٹ اور تقریبا 80 ملین کلوگرام سیمنٹ استعمال ہوئی۔

حسن ابدال سے مانسہرہ (105کلومیٹر)

ایبٹ آباد:
یہ شہر تفریحی مقامات اور پکنک پوائنٹ کے لحاظ سے مالامال ہے۔ یہاں کی مشہور جگہوں میں واٹر فال ۔ شملہ ہل، شوڑا ویلی، دھمتوڑ ، ٹھنڈیانی، میرا جانی ۔ ہرنو ، سمندر کھٹہ جھیل، چئر لفٹ(نواں شہر) ، ہر نوئی جھیل اور سجی کوٹ صحت افزا اور قابل دید مقامات ہیں۔ اور الیاسی مسجد کے پکوڑے بھی بہت مشہور ہیں۔
مانسہرہ:
مانسہرہ سے دو راستے الگ ہوتے ہیں ایک وادی کاغان کی طرف چلا جاتا ہے جبکہ دوسرا بشام کی طرف مڑ جاتا ہے۔ یہی بشام والا راستہ شاہراہ ریشم ہے۔

مانسہراہ سے شنکیاری(22کلومیٹر)

بفہ: پکھل کا مرکزی مقام ہے یہاں کا قدیم گاوں گلی باغ ہے جو کہ ترک حکمرانوں کا دارالحکومت تھا۔ اس دارالحکومت کی ایک تاریخی کھنڈر عمارت اب بھی موجود ہے۔ یہاں کا مشہور پکوان "کھواہ" ہے جو کہ خالص دودھ میں تیار ہوتا ہے۔

شنکیاری سے بٹگرام (56کلومیٹر)

بٹگرام سے تھاکوٹ (26km)

ضیاءالحق اور چینی نائب وزیراعظم نے اسی مقام پر قراقرم ہائی وے کا افتتاح کیا تھا۔

تھاکوٹ سے بشام (28km)

بشام سے پٹن (42km)

پٹن سے داسو(کومیلا) (40km)

داسو سے شتیال (52km)

شتیال سے چلاس (56km)

چلاس سے رائےکوٹ پل( 61km)

رائےکوٹ پل سے جگلوٹ ( 26km)
رائے کوٹ پل سے آگے اور تالیچی سے پہلے دائیں طرف نانگاپربت کا ویوپوائنٹ ہے۔ یہاں سے نانگا پربت کا بہت ہی صاف نظارہ ملتا ہے۔ ویو پوائنٹ کے قریب ہی گاشو پھوٹ جھیل کا ٹریک ہے۔
جلگوٹ سے گلگت 40km

گلگت سے ہنزہ (120km)

ہنزہ کے کنارے یوقوت جیسے قیمتی پتھر بکھرے پڑے ہوتے ہیں۔ پتھروں کے شوقین حضرات علی الصباح اس جگہ کو وزٹ کریں۔
علی آباد:
علی آباد ہنزہ کا جنرل بس سٹینڈ ہے۔ جبکی کریم آباد کچھ اونچائی پر 3km کے فاصلے پر ہے، جو کہ ہنزہ کا مرکزی علاقہ کہلاتا ہے۔

ہنزہ:
ہنزہ 900 سال سے ایک آزاد ریاست تھی۔ 1974 میں پاکستان کے ساتھ الحاق ہوا۔ 7000 میٹر سے بلند 4 چوٹیوں راکاپوشی، دیران، گولڈن پیک اور التر پیک ہنزہ کو باقی علاقوں سے منفرد بناتی ہے۔ ہنزہ کے پانی میں آئرن کی مقدار کے علاوہ سونے کے ذرات بھی پائے جاتے ہیں۔ یہاں کا ہاتھوں سے بنا ہوا اونی کپڑا پفو بہت مشہور ہے۔ یہاں خوبانی، آلو بخارہ، آڑو، انگور، سیب اور چیری کے باغات کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
کریم آباد:
کریم آباد کا قدیم نام بلتت ہے، خشک میوہ جات، مقامی ملبوسات اور نگینوں کے حوالے سے یہ شہر بہت مشہور ہے۔ ہڈن پیراڈائز ہوٹل مقامی کھانوں کا سپیشلسٹ ہے، کیفے ڈی ہنزہ کے اٹالین کھانے اور والنٹ کیک آپ پوری زندگی نہیں بھلا پائیں گے۔ مقامی کیک Fittis بھی بہت اعلی پائے کا ہوتا ہے۔

گلمت سے پاسو (14km)
شش کوٹ کے نزدیک نوکیلی چٹانوں کا مجموعہ ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے کسی بچے نے نوک والے پہاڑوں کی پینٹنگ بنائی ہو۔ یہ پسوکونز ہیں۔
بتورا، پاسو،کوک اور لیگر کی چوٹیاں سر کرنے کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے۔ وادی شمشال اور بتورا گلیشیئر کا آغازسفربھی یہیں سے ہے۔

پاسو سے سوست (26km)

سوست سے وادی مسغر (15km)
گوجال کا یہ علاقہ تاریخی نوادرات سے بھرا پڑا ہے۔ یہاں پر چین اور افغانستان کے کئی درے بھی ملتے ہیں۔ یہاں پر ایک ہے۔

وادی مسغر سے خنجراب ٹاپ (70km)

تمام معلومات کو مختلف گائیڈ بکس اور لوگوں کے تجربوں سے لی گئی ہے۔

پاکستان ہمارا گھر ہےاسےصاف رکھیں۔
پاکستان زندہ آباد...🌄

Photos from Gulf Job's post 20/08/2020

.

Photos from Gulf Job's post 17/08/2020

of our village

22/07/2020

پیپل اور نیم کے پودے انسانی بقا کے لئے ضروری۔
پیپل اور نیم دو ایسے منفرد درخت ہیں جو 24 گھنٹے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔باقی تمام درخت دن کو آکسجن اور رات کو کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں۔اسی خوبی کی وجہ سے ڈاکٹر اور حکیم رات کو درخت کے نیچے سونے سے منع کرتے ہیں سوائے نیم اور پیپل کے درخت کے۔
دوسری خوبی ان دونوں درختوں یعنی نیم اور پیپل کی یہ ہے کہ دونوں فضا میں موجود ہر قسم کی پولوشن یعنی انسان کو نقصان دینے والی تمام گیسوں مثلا کاربن ڈائی آکسائیڈ،کاربن مانو آکسائیڈ،سلفر ڈائی آکسائیڈ،امونیا۔ وغیرہ کے علاوہ ایسی تمام زہریلی گیسوں کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں جو مختلف کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادوایات کے بخارا ت کی صورت میں فضا میں موجود ہوتی ہیں۔
یہ دونوں ہی درخت دوسرے درختوں سے اہم کیوں ہیں؟؟
ا:-دونوں ہر لمحے آکسیجن پیدا کرتے ہیں
2:- دونوں پودے ہرلمحے ہوا کو صا ف کرتے ہیں۔
آنے والے وقت میں ہماری نسلوں کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
1:- پانی کی کمی کا مسئلہ
2:- آبادی کے لحاظ سے آکسیجن کی کمی کا مسئلہ
3:-فضائی پولوشن کا مسئلہ
آئیں اپنی اولاد اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے کم ازکم ایک پودا نیم یا پیپل کا لگا دیں جو ہمارے لئے بھی صدقہ جاریہ ہو گا۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی۔
ہمارے یہ اختیار میں ہے کہ ہم پودے لگا سکتے ہیں۔اپنے لئے اور انسانیت کے لئے۔ ہمیں عملی طور پر اس پر عمل کرنا ہو گا۔
آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے شجر کاری کریں

21/07/2020

🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷
*_✍🏻تحریری کلام خوشبوۓ رضا📖_*
🌷 *_کــــــــــــــلام نمــــــــــــــبر601_*🌷

ہر دم درود سرور عالم کہا کروں
ہر لمحہ محو روئے مکرم رہا کروں

اسم رسول ہوگا ، مداوائے دردِ دل
صل علٰی سے دل کے دکھوں کی دوا کروں

ہر سطر اس کی اسوہ ہادی کی ہو گواہ
اس طرح حال احمد مرسل کہا کروں

معمور اس کو کر کے معرا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں

گو مرحلہ گراں ھے ، مگر ہو رہے گا طے
اسم رسول سے ہی در دل کو وا کروں

ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ
طے اس طرح سے راہ کا ہر مرحلا کروں

دے دوں اگر رسول مکرم کا واسطہ!
دل کی ہر اک مراد ملے ، گر دعا کروں

اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے صرف کرم کے سہارے رہا کروں

ہو کر رہے گا سہل ، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں

اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی
لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں

صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

*آپــــــــکی نــــــــیک دعــــــــاؤں کــــــــے طالــــــــب گــــــــــروپ ایڈمـــــــــنز*
*(وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ)*
🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷
●•●┄─┅━━━━★✰★━━━━━┅─┄●•●
🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷📖🌷

23/06/2017

مجرم ھوں زمانے کا محشر میں بھرم رکھنا ۔۔۔۔!!

رسوائے زمانہ ھوں کملی میں چھپا لینا ۔۔۔۔!!

23/06/2017

تمام مسلمانو ں کو جمعہ الوداع مبارک ہو
اللہ پاک ہم سب کےتمام گناہ معاف فرماے آمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


GT Road
Islamabad
47000