05/10/2023
سنو! 😊
تم شادی کر رہے ہو؟
ہاں! 🔥
بہت خوشی ہوئی، لیکن سنو! 💔
کاش میں خواجہ سرا نا ہوتی تو کتنا اچھا ہوتا!
ہاں!
سنو!
ہم دونوں ساتھ میں زندگی گزارتے، کتنا اچھا لگتا!
ہاں!
اور سنو!
ہمارے بچے ہوتے، وہ مجھے مما کہتے، میں ان کو صبح سویرے اٹھ کے انہیں اسکول کے لیے تیار کرتی، تمہارے لیے ناشتہ بناتی، اور جب تم جاب پے جاتے تو ایک بہانہ کرتے اور اسی بہانے سے مجھے گال پے کس کرتے، اور میں ہنس کر تمہارے ماتھے کو چومتی، کتنا اچھا لگتا نا!
ہاں!
خیر ، سنو!
لڑکی اتنی خوبصورت تو نہیں!
ہاں!
سنو!
تم کچھ بول کیوں نہیں رہے!
کیا بولوں!
جا رہا ہوں میں، اپنا خیال رکھنا!
سنو تو، تھوڑی دیر بیٹھو نا!
دیکھو، میں اکیلی ہو جاؤنگی بہت، تھوڑی دیر بیٹھو!
ہاں!
سنو!
تمہاری بیوی تمہیں مذاق میں تنگ کرتی رہے گی، اور بچے تمہارے آنے کا انتظار کرینگے، جب تو شام کو گھر جاؤگے! کتنا اچھا لگے گا نا!
ہاں!
سنو!
کبھی کبھی آتے رہنا!
دیکھتے ہو نا، کوئی نہیں ہے یہاں سوائے اندھیرے کے، بس کبھی کبھی باتیں کرلےتی ہوں اپنے آپ سے، مگر خد سے باتیں کرنے میں نا اک وحشت سی اٹھتی ہے!
ہمم!
سنو!
تمہیں یاد ہے اک شادی میں مجھے ناچنے کے لیے بلایا گیا تھا، اور وہاں میرے بھائی، بہنیں، ماں، باپ بھی آئے تھے، مگر انہوں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا، مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا تھا!
اس میں ہنسنے والی کونسی بات ہے!
نہیں، بس ایسے ہی!
سنو!
کبھی کبھی اپنے بچوں کو بھی لےکے آنا!
ہاں!
سنو!
تمہارہ سر آج نیچے کیوں ہے اور کچھ بول بھی نہیں رہے، صرف ہاں ہاں کیے جارہے ہو، آخری بار مل رہے ہو میرے ساتھ، میں جانتی ہوں، تم دوبارہ یہاں نہیں آئوگے!
جا رہا ہوں میں، اپنا خیال رکھنا!
ہاں، رکھونگی، اور اب ناچ ناچ کے تھک بھی گئی ہوں، اور تمہیں یاد ہے اک شادی میں ایک لڑکے نے شراب پی کے مجھے اٹھاکے پھینکا تھا، اور میری کمر ٹوٹ گئی تھی، اور تمہیں کہا تھا زرا سی چوٹ ہے، لیکن مجھے بہت درد ہوئا تھا!
خیر! بہت باتیں ہوگئی، تم جاؤ!
گھر پے سب انتظار میں ہونگے، تمہاری دلہن تو تمہاری راہ دیکھتی ہوگی، ہیں نا!
ہاں!
جاؤ!
اور جاتے جاتے باہر سے تالا لگاکے جانا، کچھ دن آرام کرونگی، بہت دن سے تھک گئی ہوں!
اللہ حافظ
اللہ حافظ...
سنا ہے اس رات ایک خواجہ سرہ نے اپنی نبض کاٹ دی تھی، اور خون صبح تک چل رہا تھا، سنا ہے اس مکاں میں اب کوئی نہی
