01/05/2024
میجر ٹیپو جو قومی ہیرو اور 65 کی جنگ کے ہیرو ستارہ جرأت برگیڈئیر تاج عباسی کے گھر کی چادر و چار دیواری کی بے حرمتی اور تقدس کی پامالی کا مرتکب ہوا اور گھر میں گھسا اور یہ بول بیٹھا کہ یہ کس کا گھر ہے ؟ برگیڈئیر تاج عباسی نے آرمی چیف اور اس وقت کے صدر پاکستان جنرل مشرف کو فون کیا اور تقدس کی پامالی کے بارے میں آگاہ کیا۔ میجر ٹیپو جو آئی ایس آئی کے کسی افسر اور بریگیڈئیر تاج کے پوتوں کے درمیان بچوں کی چھوٹی سی لڑائی پر اسی گستاخی اور بد تمیزی کی وجہ سے فوج سے نکالا گیا تھا اور اس آئی ایس آئی کے افسر کو بھی فارغ کر دیا گیا تھا۔ فوج سے فارغ ہونے کے بعد وہ کرنل کیسے بنا ؟
