04/11/2026
مردان: پولیس انسپکٹر گلزار خان اغوا یا پراسرار طور پر لاپتا؟
مردان پولیس کے انسپکٹر گلزار خان، سابقہ ایکٹنگ ڈی ایس پی، کی پراسرار گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔ آج دوپہر تھانہ گڑھی کپورہ پولیس کو ان کی گاڑی ایم ایم سی اسپتال کے قریب رنگ روڈ پر خالی حالت میں ملی، جبکہ ان کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے۔
تاحال ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاع نہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
کیا انسپکٹر گلزار خان کو اغوا کیا گیا ہے یا وہ کسی اور وجہ سے لاپتا ہوئے ہیں؟
قریبی ذرائع کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔