20/05/2026
جو قتل ہونا ہی ٹھہرا تو مسکرائیں گے
یہ فیصلہ ہے مگر سر نہیں جھکائیں گے
Our youth has the power to build a nation so we must give them the opportunity. Lets Build a society
We must make all the youth aware of their power and the role they have to play in nation-building.
20/05/2026
جو قتل ہونا ہی ٹھہرا تو مسکرائیں گے
یہ فیصلہ ہے مگر سر نہیں جھکائیں گے
19/05/2026
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے عظیم الشان طلبہ اجتماع میں نوجوانوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
طلبہ و نوجوانوں کے بے مثال جذبے، عمران خان سے والہانہ وابستگی اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے لیے بھرپور حمایت نے ثابت کر دیا کہ نوجوان آج بھی حقیقی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
گفتگو کے دوران نوجوانوں کے کردار، سیاسی شعور، تنظیمی جدوجہد اور عوامی حقوق کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مجھے فخر ہے کہ ISF کا وہ پودا جس کی آبیاری ہم نے برسوں پہلے کی تھی، آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں طلبہ نے بھرپور انداز میں عمران خان سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں سابق صدر آئی ایس ایف اسلام آباد اور امیدوار حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سردار وجاہت الیاس ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
طلبہ نے اسلام آباد میں حلقے کا الیکشن سیل قائم کرنے اور پورے حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی خدمات اور تنظیم کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
مجھے فخر ہے کہ جس پودے کا بیج ہم نے برسوں پہلے بویا تھا، آج وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ISF اسلام آباد کی محبتوں، اعتماد اور بھرپور حمایت پر ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔
خصوصی طور پر صدر آئی ایس ایف اسلام آباد صہیب الیاس، صدر آئی ایس ایف انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد طیب زبیر اور جنرل سیکرٹری شکرات خان کا شکریہ جنہوں نے محبت، عزت اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ✌️
حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران پریزیڈنٹ کشمیر کمیونٹی ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سردار ساجد اعظم صاحب اور اسرار ملک صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابی حکمتِ عملی، تنظیمی امور اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
معزز شخصیات نے بھرپور حمایت، تعاون اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محبت، خلوص، اعتماد اور پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ۔ ✌️
LA39 جموں 6 کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹریج میں جنرل سیکرٹری لیبر یونین پاکستان و فوکل پرسن لیبر ونگ پنجاب عماد الحسن قریشی صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران عام آدمی، محنت کش طبقے اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ LA39 جموں 6 میں مل کر مؤثر انتخابی مہم چلانے، عوامی حقوق کی آواز بلند کرنے اور نوجوانوں و مزدور طبقے کو منظم کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عماد الحسن قریشی صاحب کی طویل سیاسی و عوامی جدوجہد، بالخصوص مزدور طبقے کے حقوق کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
امید ہے کہ آپ کی رہنمائی اور تجربے سے ہم عام آدمی اور محنت کش طبقے کے مسائل اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔
محبت، خلوص، قیمتی مشوروں اور پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ۔ ✌️
گوجر خان میں نائب صدر جمشید کیانی کو 37 دن بعد عمران خان کی بہنوں کے ساتھ وفا کے جرم میں گرفتاری کے بعد رہائی پر ٹیم کے ہمراہ مبارکباد دی۔
اس موقع پر عوامی ایم پی اے PP-9 گوجر خان منیر بھٹی بھی موجود تھے۔
کارکنان کا حوصلہ، ثابت قدمی اور نظریے سے وابستگی قابلِ تحسین ہے۔ ✌️
گوجر خان میں LA39 جموں 6 کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران سابق صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی قیصر خان، سابق ایڈوائزر شمالی پنجاب ڈاکٹر ناہید نواز، سابق ایڈوائزر ضلع راولپنڈی رشید زہری، رہنما گوجر خان کاشف وارثی، سینئر رہنما شہباز بھٹی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر انتخابی صورتحال، تنظیمی امور، ڈور ٹو ڈور مہم اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تمام دوستوں نے بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
محبت، خلوص اور پرتپاک مہمان نوازی پر دلی شکریہ۔ ✌️