26/05/2026
Syed Sibtal Haider Bukhari NA-47
Candidate NA-47 PPPP, Islamabad.
26/05/2026
14/05/2026
پریس ریلیز
اسلام آباد: پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) اور نومیڈ گیلری کے زیرِ اہتمام معروف مصور اکرم دوست بلوچ کی ریٹروسپیکٹو نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خریسات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر سید سبط الحیدر بخاری، انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:
"فن ایک ایسی عالمی زبان ہے جو لسانی اور ثقافتی سرحدوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو جذبات، محبت اور ہم آہنگی کے رشتے میں جوڑتی ہے۔ آج مجھے اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف ممالک کے سفیروں اور معزز شخصیات کے ساتھ فن اور انسان دوستی کے اس خوبصورت پیغام کو آگے بڑھانے کا موقع ملا۔ ایسے مواقع باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور عالمی دوستی کی بہترین مثال ہوتے ہیں۔"
انہوں نے آخر میں “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔
نمائش میں اکرم دوست بلوچ کے فن پارے شائقینِ فن کی توجہ کا مرکز بنے رہے، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے فن اور ثقافت کے اس خوبصورت امتزاج کو سراہا۔
26/04/2026
اسلام آباد: صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار کے زیرِ اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید سبط الحیدر بخاری، انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ (پی پی پی) اور MPA نرگس فیض ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت، کامیابی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر مقررین نے محترمہ فریال تالپور صاحبہ کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت اور جدوجہد کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تقریب میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
07/04/2026
پریس ریلیز
اسلام آباد: Democratic People's Republic of Korea کے سفیر برائے پاکستان چوہے چانگ مان (Choe Chang Man) نے Pakistan Peoples Party کے سینٹرل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی قیادت سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل (پی پی پی پی) سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری جنرل (پی پی پی) محمد ہمایوں خان اور انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
پارٹی رہنماؤں نے مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔
آخر میں سفیر چوہے چانگ مان نے پرتپاک استقبال پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
04/04/2026
پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سینٹرل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سید نیئر حسین بخاری (سیکرٹری جنرل، پی پی پی پی) اور محمد ہمایوں خان (سیکرٹری جنرل، پی پی پی) نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات، جمہوریت کے استحکام کے لیے ان کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ شہید بھٹو کا فلسفہ اور وژن آج بھی عوام کے حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
آخر میں ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
03/03/2026
اسلام آباد: سید سبط الحیدر بخاری، انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی، نے آج پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سید سبط الحیدر بخاری نے سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای عالمِ اسلام کے رہبر تھے۔ انہوں نے اپنی دینی، علمی اور سیاسی بصیرت سے حق اور باطل کے درمیان واضح فرق کو اجاگر کیا اور ہمیشہ اصولی مؤقف اختیار کیا۔ ان کی خدمات کو امتِ مسلمہ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کربلا میں حق کی سربلندی کے لیے قربانی دی گئی، اسی طرح آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت بھی حق کے علم کو بلند کرنے کی جدوجہد کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام اور حکومت سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the business
Telephone
Website
Address
Islamabad
