01/06/2026
ماں اور بچے کی صحت، خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔
صحت مند ماں اور توانا بچہ ایک روشن اور کامیاب مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔ صدائے امن پروگرام کے تحت خاندانوں کو صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکوں اور بچوں کی بہتر نشوونما سے متعلق آگاہی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ہر بچہ صحت مند ماحول میں پروان چڑھ سکے۔
آئیے مل کر ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح دیں اور ایک مضبوط، صحت مند اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
28/05/2026
یوم تکبیر!
مضبوط دفاع، مضبوط قوم! آئیے اپنے بچوں کو صحت مند بنا کر ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔
23/05/2026
🌿 صدائے امن پروگرام 🌿
اب خیبر پختونخوا اور فاٹا کے 11 ضم شدہ اضلاع میں عوام کے لیے صحت کی سہولیات مزید آسان اور قابلِ رسائی بنا دی گئی ہیں۔
👶 بچوں کی بہتر نشوونما، غذائیت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعے صحت مند مستقبل کی جانب ایک اہم قدم۔
🏥 سٹیزن فسیلیٹیشن سینٹرز کے ذریعے رجسٹریشن اور رہنمائی کی سہولت دستیاب۔
اپنے بچوں کی صحت، غذائیت اور بروقت معائنے کو یقینی بنائیں اور صدائے امن پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔
22/05/2026
صحت مند بچپن، محفوظ مستقبل!
بچوں کی بروقت ویکسینیشن نہ صرف انہیں خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ ان کی بہتر نشوونما اور روشن مستقبل کی ضمانت بھی بنتی ہے۔
اپنے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کروائیں اور ایک صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
22/05/2026
کیا آپ اپنے بچے کی بہتر صحت اور روشن مستقبل چاہتی ہیں؟
اگر آپ کا بچہ دو سال سے کم عمر ہے تو صدائے امن پروگرام کے ذریعے صحت، غذائیت اور بچوں کی نشوونما سے متعلق مفت رہنمائی حاصل کریں۔
اپنے بچے کی بروقت ویکسینیشن، مناسب خوراک اور بہتر نگہداشت کے لیے آج ہی قریبی سنٹر سے رجوع کریں اور صحت مند پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں۔
15/05/2026
صحت مند بچہ، روشن مستقبل!
صدائے امن پروگرام کے تحت بچوں کو بہتر غذا، بروقت ویکسینیشن اور والدین کو مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ہر بچہ صحت مند اور محفوظ زندگی کی شروعات کر سکے۔
آئیں مل کر اپنے بچوں کی بہتر نشوونما اور صحت مند معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔ 🌱👶💙
06/05/2026
اپنے بچوں کی بہتر صحت اور روشن مستقبل کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں!
صدائے امن پروگرام کے ذریعے حاصل کریں مالی معاونت اور یقینی بنائیں اپنے بچے کی مکمل نشوونما۔
✔️ ہر نشست پر 2,500 روپے
✔️ مکمل پروگرام پر 12,500 روپے تک امداد
اپنے بچے کی غذائیت، ویکسینیشن اور صحت مند نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے آج ہی پروگرام میں شامل ہوں۔
04/05/2026
ماؤں اور بچوں کی صحت — ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت!
صدائے امن پروگرام کے ذریعے ہم نہ صرف بچوں کی نشوونما کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ ماؤں کی صحت، آگاہی اور رہنمائی کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ پروگرام متوازن غذا، بروقت حفاظتی ٹیکہ جات، اور صحت سے متعلق معلومات فراہم کر کے خاندانوں کی خوشحال زندگی کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔