23/03/2024
We will Never forget
ᖴᖇᗴᗴ ᑭᗩᒪᗴSTIᑎᗴ !!🇵🇸
دوزخ منافقوں کی عبادت کا ہے جہیز۔۔
جنت علی مولا کے ذکر کی پہلی زکوٰۃ ہے۔۔۔
شہید محسن نقوی
23/03/2024
We will Never forget
ᖴᖇᗴᗴ ᑭᗩᒪᗴSTIᑎᗴ !!🇵🇸
سُن کے حیدر ؐ کے فضائل بہت مچلتے ہیں
اے خُدا تیرے علی ؐ سے یہ بہت جلتے ہیں ۔
😊✔
*▪️فرمانِ رسول پاک محمدؐ*
جب قرآن پڑھنے والا کوئی لفظی يا اعرابی غلطی کرتا ہے، يا وه الفاظ کو صحيح طور پر ادا نہيں کر سکتا تو اسکی تلاوت کو فرشتہ اسی طرح لکھ ديتا ہے جس طرح قرآن نازل ہوا تھا۔
*📕حوالہ میزان الحکمت جلد ۸ صفحہ ۵۰*
*▪️فرمانِ مولا علی علیہ السلام*
حریص فقیر ہے خواہ وہ پوری دنیا کا مالک بن جائے۔
*📕حوالہ: غرر الحکم جلد اول صفحہ ٢۴٨*
*▪️فرمانِ رسول پاک محمدؐ*
جب قربانی کے جانور کے خون کا پہلا قطرہ زمین پہ گرتا ہے تو خدا اس کی برکت سے ہر گناہ و لعزش معاف کر دیتا ہے یہ سب کام سب مسلمانوں کے لیے عام ہے۔
*📕حوالہ: وسائل الشیعہ جلد دہم صفحہ ١١٩*
اے زمینِ کربلا بڑھ کر استقبال کر
رفتہ رفتہ آرہا ہے قافلہ حسین ع کا 💔
*▪️فرمانِ امام موسی کاظمؑ*
گھر کے کسی پالے ہوئے جانور کی قربانی کرنا جائز نہیں
*📕حوالہ: احکامِ دین بذبانِ چہاردہ معصومینؑ صفحہ 390*
امام موسیٰ کاظم ع فرماتے ہیں
“ جو ہر روز اپنے نفس کا محاسبہ نہیں کرتا وہ ہم (ع) میں سے نہیں ہے، اگر نیک عمل انجام دے تو مزید توفیق کی دعا کرے اور اُس کی حمد بجا لائے اور اگر بُرا عملُ انجام دے تو اللّٰہ سے طلب مغفرت اور توبہ کرے۔”
میزان الحکمتہ
خطرات نفس
*▪️بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ*
اللہ کا حکم آ پہنچا تم اس میں جلدی مت کرو، وہ لوگوں کے شرک سے پاک اور برتر ہے۔ (سورہ النحل آیت ١)
*فرمانِ امام جعفر صادقؑ*
جب قائم عج ظہور کریں گے تو سب سے پہلے جبرائیل فرشتے کی شکل میں نازل ہو کر ان کی بیعت کریں گے پھر وہ ایک قدم بیت اللہ پر اور ایک قدم بیت المقدس پر یہ اعلان کریں گے جسے تمام دنیا سنے گی کہ "خداکا امر آ گیا لہذا خواہ مخواہ کی جلدی نہ مچاو۔
*📕حوالہ: تفسیر نور الثقلین جلد پنجم صفحہ ۴٨*
*▪️فرمانِ امام جعفر صادقؑ*
جتنی بھی خون ریزیاں ہوئیں لڑائیاں ہوئیں جتنی بھی عصمتیں لٹی اور جتنا بھی ناحق مال لوٹا گیا ان سب کی ذمہ داری امیرالمومنین مولا علیؑ کا حق غضب کرنے والوں پر ہوگی۔ مگر ظلم کرنے والوں کے گناہ میں بھی کمی نہ ہوگی۔
*📕 حوالہ: تفسیر نور الثقلین جلد پنجم صفحہ۵٧*
عمار یاسر رض سے منقول ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا :
یا علی علیہ السّلام ! خُدا نے سیدہ صلوات کی آپ سے شادی کی ہے اور زمین کو حق مہر قرار دیا ہے. جو شخص اس زمین پر چلے اور ہو دشمن تو اُس کا زمین پر چلنا حرام ہے
تمام مومنین و مومنات کو عقد مولا علی علیہ السّلام اور جنابِ سیدہ صلوات بہت بہت مبارک ہو .