18/10/2025
چیئرپرسن بی آئی ایس پی محترمہ، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے بی آئی ایس پی کیمپ سائیٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1، حُسین شریف پشاور کا دورہ کیا۔
انہوں نے مستحق مستفیدین کی خدمت میں عملے کی شاندار کارکردگی اور محنت کو سراہا۔ 💐
13/10/2025
اسلام آباد:
ایڈیشنل سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عصمت نواز سے صدر بینظیر انکم سپورٹ آفیسرز ایسوسی ایشن سردار عظمت علی خان، صدر آل پاکستان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن سردار شیراز، سیکرٹری جنرل ناظم طاہر اور سینئر نائب صدر سہیل عباسی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف انتظامی و فیلڈ ملازمین کے مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ساتھ زیرِ التواء معاملات اور گرفتار ملازمین کی فوری بازیابی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری نے درپیش مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے سے مسئلہ کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
جاری کردہ:
شعبہ نشرو اشاعت
آل پاکستان بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن
13/10/2025
(APBEWA) سندھ یونٹ کا ایف آئی اے کے ہاتھوں ملازمین کے اغواء کے خلاف احتجاج
آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (APBEWA) سندھ یونٹ نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے ٹنڈو باگو، بدین کیمپ سائٹ سے بی آئی ایس پی ملازمین کے اغواء کے خلاف کراچی کے مرکزی زونل آفس میں پُرامن احتجاج کیا۔ یہ احتجاج ایف آئی اے کے اس اقدام کی شدید مذمت اور پورے خطے میں بی آئی ایس پی اسٹاف میں تشویش کی آواز بلند کرنے کے لیے ریکارڈ کیا گیا۔
احتجاج کے دوران، APBEWA کے نمائندوں نے بی آئی ایس پی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ملازمین، خاص طور پر کیمپ سائٹس پر قسطوں کی تقسیم کے دوران فیلڈ ڈیوٹی انجام دینے والوں کی حفاظت، عزت اور وقار کو یقینی بنائیں۔
ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ بی آئی ایس پی انتظامیہ فوری طور پر اغواء شدہ ملازمین کی بازیابی کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوئی ناانصافی نہ ہو۔ ملازمین کو بلا خوف و ہراس اور دباؤ کے اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے کا مکمل حق ملنا چاہیے۔
آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن متاثرہ ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی
10/10/2025
اعلامیہ:
آل پاکستان بینظیر انکم سپورٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن و آفیسر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بدین کے ادائیگی مرکز پے ایف آئی اے کے غیر منصفانہ و بغیر کسی قانونی کاروائی کے بی آئی ایس پی ملازمین کے اغواء کیوجہ سے سندھ کے تمام مراکز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کل بروز ہفتہ سے تا ثانی سندھ کے کسی بھی مرکز پے ادائیگی نہیں کی جاے گی۔
ترجمان:
آل پاکستان بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن و آفیسر ایسوسی ایشن
08/10/2025
🖤 *سیاہ ربن مہم* 🖤
*برائے بازیابیِ شاہ خالد (فیلڈ سپر وائزر بی آئی ایس پی)*
بی آئی ایس پی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک بھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ اپنے لاپتہ ساتھی *شاہ خالد* (جو کیمپ سائیٹ سے لاپتہ اور مبینہ طور پر اغوا کیے گئے ہیں) کی محفوظ واپسی کے لیے یکجہتی اور احتجاج کے طور پر سیاہ ربن مہم میں شریک ہوں۔
یہ مہم اس عزم کی علامت ہے کہ ہم اپنے کسی بھی ساتھی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تمام ملازمین سے درخواست ہے کہ:
*دفاتر میں اور فیلڈ میں کام کے دوران بازو پر سیاہ ربن باندھیں۔*
*ہمارا احتجاج پرامن، باوقار اور متحد انداز میں ہو۔*
*دعا کی اپیل: اللہ تعالیٰ شاہ خالد کو بحفاظت اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے درمیان واپس لائے*۔ آمین۔
ہم شاہ خالد بھائی کے ساتھ ہیں، جب تک وہ ہمارے درمیان واپس نہیں آ جاتے۔
ترجمان:
*آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن*
07/10/2025
*مذمت*
*قاری عبدالواجد پر شدید پتھراؤ اور ہاتھا پائی — ریٹیلرز کی جانب سے (فورٹ منرو، کیمپ سائڈ، ضلع ڈی جی خان)*
ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ملی ہے کہ بی آئی ایس پی کے معزز ساتھی *قاری عبدالواجد* پر فورٹ منرو کی کیمپ سائڈ (ضلعی ڈی جی خان) میں ریٹیلرز کی جانب سے شدید پتھراؤ اور ہاتھا پائی کی گئی۔
تفصیل کے مطابق، قاری عبدالواجد فیلڈ ڈیوٹی کے دوران کٹوتی کی شکایات کی جانچ کے لیے سائڈ پر موجود تھے۔ گزشتہ روز جن ریٹیلرز کی ڈیوائس کٹوتی کے باعث بلاک کی گئی تھی، آج جب وہ دوبارہ فعال (اوپن) پائی گئی تو قاری عبدالواجد نے قواعد کے مطابق وہ ڈیوائس ضبط کر لی۔ اس پر متعلقہ ریٹیلرز مشتعل ہو گئے اور انہوں نے نہ صرف ان پر حملہ کیا بلکہ انتہائی شدید پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں قاری عبدالواجد کو اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنا پڑا۔
مقامی تھانے پہنچنے پر سیکیورٹی رسک کے پیش نظر پولیس نے انہیں ڈی جی خان منتقل کیا۔ تاہم، انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ تاحال واقعہ کے ذمہ دار ریٹیلرز کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، جو کہ سرکاری فرائض انجام دینے والے اہلکار کے ساتھ سراسر ناانصافی اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ملزمان کے خلاف فوری اور غیرجانبدارانہ ایف آئی آر درج کی جائے۔
واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قاری عبدالواجد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے علاج و معالجے سمیت تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔
فورٹ منرو سمیت دیگر فیلڈ مقامات پر بی آئی ایس پی اسٹاف کی سیکیورٹی کے مستقل انتظامات کیے جائیں۔
واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث کرپٹ عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی اہلکار کے ساتھ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔
آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن اس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں پر کسی بھی قسم کے تشدد، دباؤ یا رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہم *چیئر پرسن اور سیکرٹری بی ائی ایس پی، ضلعی انتظامیہ ڈی جی خان*، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاری عبدالواجد کو انصاف دلایا جائے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دی جائے تاکہ سرکاری عملے کا وقار اور اعتماد بحال رہے۔
ترجمان *آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن*
07/10/2025
اسلام آباد (پریس ریلیز)
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کا دوران ٹرانچ مانیٹرنگ اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین جان ہتھیلی پے رکھ کر ملک بھر کے مستحقین کو پوری رقم پہنچانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، ان کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ ملک بھر کی تمام سکیورٹی فورسز، چیئرپرسن، سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پے اس اہم معاملے کا نوٹس لیں اور تمام ملازمین کی جلد بازیابی کو یقینی بناہیں ۔ شاہ خالد، اسسٹنٹ فیلڈ ضلع ٹانک پی ٹی سی ایل ایکسچینج میریان بنوں کا اغواء صرف ایک شخص کا اغواء نہیں بلکہ تمام ملازمین کے لیے باعث تشویش ہے۔ آل پاکستان بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہے اور جلد بازیابی کے تمام ممکنا اقدامات کیے جاہیں گے۔
انتہائی تشویشناک بات یہ ہیکہ کے حساس نوعیت کے پروگرام و سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں 15/20 بندے ہر قسم اسلحہ سے لیس فتنتہ الخوارج نے دھاوا بول کر AD صفی اللہ اور سپروائزر شاہ خالد کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گے اور دیگر افراد سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم بھی چھینی گئی۔
بی آئی ایس پی کے ملازمین کی سکیورٹی پے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔
جاری کردہ:
ترجمان آل پاکستان بینطیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن
06/10/2025
ہمارے نہایت محترم اور پیارے کولیگ فیصل خان کمپلائنس کوارڈینیٹر بی ائی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سینٹرل کابینہ کے ممبر اس وقت علیل ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں
ملازمین سے گزارش ہے کہ وہ دل کی گہرائیوں سے فیصل خان صاحب کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں
اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد شفا کاملہ عطا فرمائے اور وہ دوبارہ صحت مند ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔
آمین یا رب العالمین 🤲
منجانب: ال پاکستان بے نظیر انکم سپورٹ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسییشن
03/10/2025
صدر آل پاکستان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن سردار شیراز بی اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور سہ مائی قسطوں کی تقسیم کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ان کی طرح ملک بھر میں بی آئی ایس پی کے محنتی ملازمین مختلف اضلاع میں غریب و مستحق خواتین کو دی جانے والی امدادی رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔
اس بات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے کہ امداد بغیر کسی کٹوتی یا رکاوٹ کے براہِ راست مستحق خواتین تک پہنچے۔ یہ شفافیت ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اصل پہچان ہے اور اسی بنیاد پر یہ پروگرام ملک کے لاکھوں گھرانوں کے لیے امید اور سہارا بنا ہوا ہے۔
02/10/2025
UNICEF 🌍 UNICEF Pakistan applauds the Government of Pakistan and BISP for leading the way in nutrition-responsive social protection.
Through the Benazir Nashonuma Programme, and in partnership with WFP & WHO, remarkable progress has been achieved — child stunting reduced by 6.4%.
👏 A proud milestone towards healthier mothers, thriving children, and stronger communities across Pakistan.
BISP’s nutrition initiative reduces child stunting by 6.4pc: report
ISLAMABAD: Benazir Income Support Programme (BISP) through its nutrition initiative has reduced child stunting by ...