22/04/2026
ڈاکٹرعبدالباری خان، بانی انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، نے کراچی کیمپ آفس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری، عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا
World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan
19/04/2026
**اہم وضاحتی اعلامیہ — ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد**
سوشل میڈیا پر جوس کے استعمال سے اموات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز اور ضلعی انتظامیہ نے ان واقعات کا مشترکہ طور پر تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں **جوس کے استعمال سے اموات کا کوئی ثبوت نہیں ملا**۔ متعلقہ ہسپتالوں سے مریضوں کا ریکارڈ اور ہسٹری چیک کی گئی، جس میں درج ذیل حقائق سامنے آئے:
• ایک مریض پہلے سے طبیعت خراب ہونے (سینے میں درد اور قے) کی شکایت میں مبتلا تھا، جوس بعد میں استعمال کیا گیا۔
• دوسرے مریض میں جوس کے استعمال کی کوئی ہسٹری موجود نہیں تھی۔
• دیگر کیس میں بھی علامات (قے اور سینے میں درد) سامنے آئیں، تاہم کسی مضر جوس کے استعمال کا کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔
مزید تحقیقات کے لیے متاثرہ خاندانوں سے دکانوں کی نشاندہی کی درخواست کی گئی، مگر کوئی مخصوص جگہ سامنے نہیں آئی۔ احتیاطی طور پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ علاقوں میں مارکیٹوں کا معائنہ کیا، جہاں کسی غیر معیاری یا مضر جوس کے شواہد نہیں ملے۔
**عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔**
کسی بھی مشکوک صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔