Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad

Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad

Share

Ministry of National Health Services Regulations & Coordination Islamabad (Official) Pakistan

Photos from Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad's post 22/04/2026

ڈاکٹرعبدالباری خان، بانی انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، نے کراچی کیمپ آفس میں وفاقی وزیرِ قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری، عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

19/04/2026

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر آج نہ صرف امتِ مسلمہ کی واحد امید بن کر ابھرے ہیں بلکہ عالمی امن کے قیام کے لیے ان کی انتھک محنت، بصیرت اور تدبر نے پاکستان کو وہ عالمی مقام دلایا ہے جو خود اقوامِ متحدہ بھی حاصل نہ کر سکی۔ مصطفیٰ کمال

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

19/04/2026

**اہم وضاحتی اعلامیہ — ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد**

سوشل میڈیا پر جوس کے استعمال سے اموات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز اور ضلعی انتظامیہ نے ان واقعات کا مشترکہ طور پر تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں **جوس کے استعمال سے اموات کا کوئی ثبوت نہیں ملا**۔ متعلقہ ہسپتالوں سے مریضوں کا ریکارڈ اور ہسٹری چیک کی گئی، جس میں درج ذیل حقائق سامنے آئے:

• ایک مریض پہلے سے طبیعت خراب ہونے (سینے میں درد اور قے) کی شکایت میں مبتلا تھا، جوس بعد میں استعمال کیا گیا۔
• دوسرے مریض میں جوس کے استعمال کی کوئی ہسٹری موجود نہیں تھی۔
• دیگر کیس میں بھی علامات (قے اور سینے میں درد) سامنے آئیں، تاہم کسی مضر جوس کے استعمال کا کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔

مزید تحقیقات کے لیے متاثرہ خاندانوں سے دکانوں کی نشاندہی کی درخواست کی گئی، مگر کوئی مخصوص جگہ سامنے نہیں آئی۔ احتیاطی طور پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے متعلقہ علاقوں میں مارکیٹوں کا معائنہ کیا، جہاں کسی غیر معیاری یا مضر جوس کے شواہد نہیں ملے۔

**عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔**
کسی بھی مشکوک صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

15/04/2026

آئندہ قائمہ کمیٹی اجلاس سے قبل وزارتِ صحت کے متعلقہ محکموں نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ہر محکمہ نے اپنی پیش رفت اور اہم امور پیش کیے۔ وزیر صحت نے ہدایت دی کہ تمام تیاریاں مکمل، مربوط اور مؤثر ہوں تاکہ اجلاس میں واضح اور جامع کارکردگی پیش کی جا سکے۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

15/04/2026

سی ای او آئی ایچ آر اے ڈاکٹر ضیئم ضیاء نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو ادارے کے ڈیجیٹلائزیشن منصوبے پر بریفنگ دی، جس میں آن لائن رجسٹریشن، لائسنسنگ، شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے نظام شامل ہیں۔ مزید برآں، موبائل ایپ کے ذریعے ہیلتھ فیسلٹیز کی دستیابی اور ہسپتالوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ بھی ممکن ہوگی۔ وزیر صحت نے اس اقدام کو سراہا اور ہدایت دی کہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

15/04/2026

وفاقی وزیر برائے قومی صحت، سید مصطفیٰ کمال کو وزارتِ صحت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مختصر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے جاری منصوبوں کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
وزیرِ صحت نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

15/04/2026

ڈاکٹر بابر سعید خان نے وفاقی وزیرِ صحت، سید مصطفیٰ کمال، کو پاکستان میں شعبۂ صحت کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈریپ) بھی موجود تھے۔
پریزنٹیشن میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، ادویات کے معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔ وزیرِ صحت نے اصلاحاتی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

15/04/2026

ڈائریکٹر (پمز) نے وفاقی وزیر صحت، سید مصطفیٰ کمال کو ادارے کے سروس ڈیلیوری سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری (ہسپتال) نے بھی شرکت کی۔
بریفنگ کے دوران مریضوں کو درپیش مسائل، ہسپتال کے انتظامی امور اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ صحت نے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

14/04/2026

بلوچستان کی پیرا میڈیکل برادری کے وفد نے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں مختلف نمائندگان شامل تھے۔ وفد نے اپنے پیشہ ورانہ مسائل، سہولیات کی کمی اور ملازمتوں کے تحفظ سے متعلق تفصیلات پیش کیں اور بہتر کام کے حالات کا مطالبہ کیا۔ وزیرِ صحت نے مسائل کو توجہ سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

14/04/2026

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں ملک میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے اور صحت کے شعبوں میں جدید اصلاحات کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔
اس موقع پر ہسپتالوں تک رسائی کو آسان بنانے، ہنگامی طبی خدمات کی بہتری اور ریلوے کے ذریعے ادویات و طبی سہولیات کی بروقت ترسیل جیسے اہم نکات زیرِ غور آئے۔
دونوں وزراء نے باہمی اشتراک سے نئے منصوبے شروع کرنے اور موجودہ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں قومی ترقی، عوامی خدمت اور بین الوزارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

14/04/2026

وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری (انتظامیہ) اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے شرکت کی۔
اجلاس میں کونسل کی کارکردگی، رجسٹریشن کے نظام اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے ہدایت دی کہ ڈیجیٹل نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپڈیٹ کیا جائے اور غیر رجسٹرڈ افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز صحت کے نظام کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

14/04/2026

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو پاکستان فارمیسی کونسل کی کارکردگی، پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فارمیسی تعلیم کے معیار میں بہتری، رجسٹریشن کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات زیرِ غور آئے۔
وزیر صحت نے غیر معیاری اداروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور شعبہ فارمیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حکومت عوام کو معیاری ادویات اور بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation The Expanded Programme on Immunization - Pakistan Pakistan Polio Eradication Initiative Syed Mustafa Kamal Government of Pakistan

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Kohsar Block
Islamabad
56000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00