Naqi Abbas PTI

Naqi Abbas PTI

Share

suppoter of imran Khan

Photos from Pakistan Tehreek-e-Insaf's post 14/10/2024
14/05/2024
14/05/2024

بڑی عید ، بڑا اطمینان
شوکت خانم قربانی کے ساتھ ۔

عیدالاضحیٰ 2024 کے سلسلے میں شوکت خانم آن لائن قربانی کی بکنگ جاری ہے۔

بکرا/ دنبه Rs 45,000
گائے میں حصہ Rs 21,000 | مکمل گائے Rs 147,000

اپنا آرڈر آج ہی بک کروانے کیلئے وزٹ کریں
www.shaukatkhanum.org.pk/qurbani

گھر بیٹھے قربانی کی رقم عطیہ کرنے کیلئے 555 11 0800 پر کال کریں یا ہمار ے نمبر 363 0666 0300 پر واٹس ایپ کریں ۔

آن لائن بکنگ کے علاوہ آپ شوکت خانم ہسپتال کے اندرون و بیرون ملک موجود ریجنل دفاتراور ملک بھر میں موجود لیبارٹری کولیکشن سینٹرز پر جا کر بھی قربانی کی بکنگ کروا سکتے ہیں ۔
https://bit.ly/SKMCHRegionalOffices
https://bit.ly/SKMCHLabs

بینک ٹرانسفر کیلئے:
اکائونٹ ٹائٹل: شوکت خانم میموریل ٹرسٹ

بینک الحبیب لمیٹڈ:
0007-0071-020001-51-3

میزان بینک لمیٹڈ:
0201-0100642679

19/04/2024

۲۱ اپریل کو اپنے ووٹ پر پہرہ دینا ہے۔

19/04/2024

شیر افضل مروت سے سعودی کے خلاف بیان کیوں دلوایا وہ بھی غریدہ فاروقی جیسی ٹوٹ کے پروگرام میں۔۔۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سعودی نے کمپنی کو کہا کہ عمران خان اور اس کے پارٹی پہ ظلم کم کریں اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ نہیں خواہش کا اظہار کیا تھا اس لیے کمپنی نے افضل مروت کو استعمال کرکے سعودی کے خلاف بیان دلوا دی تاکہ سعودی عمران خان کے خلاف ہو اور عمران خان کی رہائی کے لیے کمپنی پہ دباو نہ ڈالے۔۔۔

06/04/2024

‏اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے،شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان

06/04/2024

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو:

ساری قوم کو پتہ ہے کہ جنرل عاصم منیر ملک چلا رہا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مجھے توڑنے کے لیے توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کو سزا دلوائی-

مجھے اور میری بیوی کو کچھ ہوتا ہے تو جنرل عاصم منیر ذمہ دار ہوں گے۔

لندن پلان جنرل عاصم منیر اور نواز شریف کے درمیان تھا۔

لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا ائی ایس ائی نے ججز کی تقرریاں کروائیں۔

اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لئے گئے۔

انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو ISI نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا۔

توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔

توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔

فواد چودری پریس کانفرنس کر چکا تھا لیکن اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا۔
پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو اس کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کو فیض آباد کیس اور بھٹو کیس بھی یاد ہے، لیکن نظر نہیں آ رہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔

24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔

کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔

جو مشرقی پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے۔

مشرقی پاکستان میں مجیب الرحمٰن کا مینڈیٹ چوری کر کے ملک توڑا گیا۔

مجیب الرحمن کی اکثریت سے یحیی خان کی طاقت ختم ہو جاتی۔

حمود الرحمن کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجیب الرحمن الیکشن جیت گیا تھا۔
مشرقی پاکستان کی طرح اب بھی ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس وقت بادشاہ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور محسن نقوی وائسرائے بنا ہوا ہے۔
شہباز شریف فیتے کاٹتا پھر رہا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔

ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے۔ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں۔

آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں۔

آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔

زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس آئی اور جنرل باجوہ نے خود بھی بتایا تھا۔
زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا؟

جنرل عاصم منیر کی تقرری سے پہلے عارف علوی کے ذریعے پیغام بھیجا تھا کہ ہم تمہارے مخالف نہیں۔

میں نے عارف علوی کے ذریعے جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کروایا تھا کہ مجھے اسکے لندن پلان کے بارے میں معلوم ہے۔

علی زیدی بھی رابطے میں تھا اس کے ذریعے بھی پیغام دیا تھا کہ نیوٹرل رہیں اور ملک کو چلنے دیں ہمیں کہا گیا کہ فکر نہ کرو وہ نیوٹرل رہیں گے۔

میں کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا غلامی سے بہتر موت ہے۔

کیا آپ کو قاضی فائز عیسی سے انصاف کی امید ہے ؟ بانی پی ٹی ائی سے صحافی کا سوال
بانی پی ٹی ائی کچھ دیر خاموش رہے اوربولے قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے میں اس پر کوئی رائے دینا نہیں چاہتا
آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آ چکا ہے۔

ہمیں غدار بنایا گیا نو مئی میں پھنسایا گیا لیکن قوم نے آٹھ فروری کو بتا دیا کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔

کئی ججز، محسن نقوی چیف الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لندن پلان کا حصہ تھے۔

میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔

ہم نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی۔

صرف سپہ سالار فوج نہیں وہ الیکشن لڑ کر نہیں آیا۔

جنرل یحیی نے بھی اپنی طاقت کے لیے ملک کو تباہ کیا تھا۔

جنرل یحیی مجیب سے بات کر لیتا تو سرنڈر نہ کرنا پڑتا۔
1971 میں ملک ٹوٹا آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔

اس وقت جتنی تگڑی جماعت تحریک انصاف ہے اتنی تگڑی جماعت اور کوئی نہیں۔
آج دوبارہ الیکشن کروا لیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائے گا۔

حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے ملاقات کر سکتا ہوں تو کسی سے بھی ملاقات کر سکتا ہوں کیونکہ اس وقت میری ذات کا مسئلہ نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کر لیں۔

موجودہ حالات میں عدلیہ بالکل بھی آزاد نہیں ہے-

‏جب تک بشری بی بی کی انڈوسکوپی نہیں ہوتی کیسے کچھ پتہ چل سکتا ہے- شوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کروائیں-

‏آرمی چیف نے ہی میری بیوی کو ٹارگٹ کیا جس کا کوئی لینا دینا نہیں تھا-
‏مجھے اور میری بیوی کو کچھ ہوتا ہے تو جنرل عاصم منیر ذمہ دار ہوں گے۔

‏جو قوم اپنی ازادی کے لیے مرنے کے لیے تیار نہ ہو اس کو غلامی کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔
‏میں آج سیاست سے پیچھے ہو جاؤں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

‏نون لیگ کا مزید جنازہ نکلے گا جب قوم پر مہنگائی کی جائے گی۔
‏رولنگ اشرافیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا سارا پیسہ بیرون ملک ہے۔

‏اس وقت امید صرف عدلیہ سے ہی ہے، چھ ججز جو کھڑے ہوئے انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
‏تمام ججز کو معلوم ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔
‏ججز ملک کے مستقبل کو بچائیں کیونکہ سرمایہ کاری صرف قانون کی بالادستی سے آ سکتی ہے۔
‏جس ملک میں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہوں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

‏اس وقت قوم ججز کی طرف دیکھ رہی ہے۔
‏ججز نے قانون کی بالادستی کو قائم کرنا ہے تو ہی ملک میں سرمایہ کاری آنی ہے۔

‏جنرل عاصم منیر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک پلان انسان بناتا ہے اور ایک اللہ کامیاب اللہ کا پلان ہوتا ہے”

06/04/2024

.سنہری الفاظ









05/04/2024

‏یہ سن 1996 کی بات ہے

جب لاہور کے ایک تھیٹر میں کام کرنے والے میاں بیوی والدین بننے والے تھے ایک دن روٹین کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تو ان کی خوشی کی انتہاء نہ رہی جب انہیں بتایا گیا کہ ان کے ہاں جڑواں بیٹوں کی ولادت ہوگی

خیر سے بچے ہوگئے

دلچسپ بات یہ کہ بچے ہمشکل بھی تھے

وہ دونوں وقت کے ساتھ بڑے ہوئے تو انہیں یہ جان کر بہت صدمہ ہوا کہ ان کا ایک بچہ گونگا ہے علاج کیلئے بہت گھومے مگر اتنا جان پائے کہ بچہ قابل علاج تو ہے مگر اس کیلئے امریکہ جانا پڑے گا

دونوں نے دن رات محنت کی مگر

اتنے پیسے جمع کر پائے کہ والدین میں سے صرف ایک ہی بچے کے ساتھ ہی جایا جا ‏سکتا تھا۔

ماں تھی، بیمار بچے کو کیسےخود سے جدا کر کے علاج کروا سکتی تھی

آخر ماں اور بچے کا ویزہ لگوایا گیا اور ایک دن وہ امریکہ روانہ ہو گئے۔

خاتون ائیرپورٹ سے بچے کو لیکر سنٹرل پارک کے علاقے کی طرف نکلی بچہ خوشی سے آگے آگے بھاگتا جا رہا تھا کہ اسے کہیں سے بیس بال کی گیند ‏سر میں آن لگی۔ بچے نے ادھر اُدھر دیکھ کر مارنے والے کو دیکھا اور روتے ہوئے کہا: "او تیرا بیڑا غرق ہو۔"

ماں یہ دیکھ کر خوشی سے پاگل ہو گئی ۔ جلدی سے خاوند کو فون ملایا:

"بچہ بول پڑا ہے اور تیرا بیڑا غرق ہو کہا ہے۔"

خاوند یہ سن کر چپ رہا پھر کہا ایک منٹ ٹھہرو۔ تھوڑی دیر کے ‏بعد خاوند کی آواز آئی: تیرا وی بیڑا ای غرق او,

گونگے نو تے ایتھےای چھڈ گئی ایں۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad
Islamabad