Youth Revolution Movement

Youth Revolution Movement

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Revolution Movement, Political organisation, Islamabad.

Photos from Youth Revolution Movement's post 04/03/2026

الحمدللہ! "یوتھ ریولوشن موومنٹ تلہٹہ" کے پلیٹ فارم سے رمضان کے اس بابرکت مہینے میں انسانیت کی خدمت کا ایک اور سنگ میل طے پا گیا۔
​ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس رمضان ہم نے 95 مستحق خاندانوں تک راشن پیکجز پہنچائے ہیں۔ اس نیک مشن میں ​ہم "شبلی ٹرسٹ" کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں اور اپنے ان دوستوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس کام میں ہمارا ساتھ دیا اور مالی تعاون کیا ۔یہ ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی کوشس تھی۔
​ دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو
قبول فرمائے۔ آمین!

18/02/2026

رمضان مبارک!
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔ 🌙✨

21/12/2025

تھانہ گڑہی حبیب اللہ کی حدود، تلہٹہ جہانیاں میں پیش آنے والا یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جہاں سولہ سالہ خضر کے ساتھ تین لڑکوں شاہ میر ، عمران اور عمر نے مبینہ طور پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

واقعے کے بعد متاثرہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے
پر مجبور کیا گیا۔

یہ سنگین واقعہ ہمارے معاشرے میں بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور مجموعی طور پر سماجی و اخلاقی زوال کی عکاسی کرتا ہے۔

والدین، اساتذہ اور ذمہ دار افراد پر لازم ہے کہ وہ بچوں کی حرکات، صحبت اور ذہنی کیفیت پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

ایسے سنگین اور گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے فعل کی جرات نہ کر سکے۔
خاموشی اختیار کرنا یا دباؤ میں آ جانا مجرموں کو مزید مضبوط کرتا ہے، اس لیے متاثرہ افراد اور ان کے اہلِ خانہ کو چاہیے کہ بلا خوف و خطر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کریں۔

یہ امر بھی انتہائی قابلِ توجہ ہے کہ ایسے مقدمات میں راضی نامہ یا صلح کے ذریعے معاملات نمٹانا ان جرائم کو مزید تقویت دیتا ہے۔
راضی نامے کے ذریعے مجرموں کو فرار کا راستہ ملتا ہے، جس سے انصاف کا عمل متاثر ہوتا ہے اور آئندہ ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
لہٰذا ضروری ہے کہ ایسے سنگین جرائم میں کسی قسم کے راضی نامے سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ مجرم قانون کے کٹہرے سے بچ نہ سکیں۔

یہ واقعہ پورے معاشرے کے لیے ایک سخت تنبیہ ہے کہ:
📌 بچوں کو اچھے اور برے کی واضح پہچان دی جائے
📌 سماجی سطح پر نگرانی اور اخلاقی تربیت کو مضبوط بنایا جائے
📌 اور متاثرین کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کیا جائے

معاشرہ تبھی محفوظ بن سکتا ہے جب جرم پر پردہ ڈالنے کے بجائے مجرم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Deputy Commissioner Mansehra Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Mansehra Police

10/06/2025
09/06/2025

Final: Talhatta United VS Garhi
Kickoff 5:30 Pm

08/06/2025

Today Matches

Garhi Fc vs Jazbati Fc
4:10pm to 5:00pm

Talhatta Fc V Thunder Fc
5:10pm to 6:00pm

Legend Fc Vs Jazbati Fc
6:10pm to 7:00pm

07/06/2025

Yrm Football Tournment

First Match

Thunder Fc Vs Jazbati Fc

Final Score

Thunder 8-2 Jazbati

Thunder Fc goal Scorer
Fahad Shah 3
Najam Shah 3
Ali 1
Mamoon Shah 1

Jazbati Fc goal Scorer Fahad

Kamran Shah 2

07/06/2025

YRM Football Tournment

First Match

Thunder Fc Vs Jazbati Fc

YRM football Ground Talhatta

07/06/2025

Game On Hai!

Photos from Youth Revolution Movement's post 25/04/2025

کشتہڑہ عادی خان شہید والی بال نائٹ ٹورنامنٹ
(آج رات 8 بجے)
تشکر، جذبہ، اور خراجِ عقیدت

آج کی یہ رات کشتہڑہ کے لیے ایک یادگار اور باوقار موقع ہے۔ عادی خان شہید والی بال نائٹ ٹورنامنٹ آج رات:30 8 بجے اپنی روشنی اور جوش کے ساتھ شروع ہو رہا ہے، اور اس لمحے ہم سب ایک عظیم مقصد کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔

یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ ایک خراجِ عقیدت ہے ہمارے بہادر سپوت عادی خان شہید کے نام، جنہوں نے وطن کی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کی قربانی آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، اور ان کا نام ہماری پہچان اور فخر کا حصہ ہے۔

ہم آج اس ایونٹ کے ذریعے نہ صرف کھیل کا جشن منا رہے ہیں، بلکہ ایک ہیرو کی یاد کو زندہ رکھ رہے ہیں۔

ہم دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اُن تمام افراد کا جو اس ایونٹ کو ممکن بنانے میں دن رات محنت کر رہے ہیں —
منتظمین، والنٹیئرز، سپانسرز، مقامی نوجوان، اور تمام معاونین۔

آپ سب کی کاوشوں کی بدولت آج کی یہ رات روشنی، اتحاد، اور جذبے سے بھرنے والی ہے۔
چلیں آج ہم سب مل کر صرف کھیل ہی نہیں، بلکہ جذبے، محبت اور قربانی کو بھی خراجِ تحسین پیش کریں۔




Photos from Youth Revolution Movement's post 10/04/2025

Congratulations to Shohal United for winning back to back tournaments. 🏆

Photos from Youth Revolution Movement's post 02/04/2025

Ab Khel Jamay Ga!

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Islamabad