Urdu

Urdu

Share

اردو شاعری، اردو افسانہ اور اردو کی ترویج کےلئے ایک اہم قدم

14/09/2014

آج اک حرف کو پھر ڈھونڈتا پھرتا ہے خیال
مد بھرا حرف کوئی، زہر بھرا حرف کوئی
دلنشیں حرف کوئی، قہر بھرا حرف کوئی

حرف نفرت کوئی، شمشیر غضب ہو جیسے
تاابد شہر ستم جس سے تباہ ہوجائیں۔
اتنا تاریک کہ شمشان کی شب ہو جیسے
لب پہ لاؤں تو مرے ہونٹ سیاہ جائیں۔

آج ہر سُر سے ہر اک راگ کا ناتا ٹوٹا
ڈھونڈتی پھرتی ہے مطرب کو پھر اُس کی آواز
جوششِ درد سے مجنوں کے گریباں کی طرح
چاک در چاک ہُوا آج ہر اک پردۂ ساز

آج ہر موجِ ہوا سے ہے سوالی خلقت
لا کوئی نغمہ، کوئی صَوت، تری عمر دراز
نوحۂ غم ہی سہی، شورِ شہادت ہی سہی
صورِ محشر ہی سہی، بانگِ قیامت ہی سہی


فیض احمد فیض

Photos 14/09/2014

غزلِ
فیض احمد فیض

آؤ کہ مرگِ سوزِ محبّت منائیں ہم
آؤ کہ حُسنِ ماہ سے، دل کو جلائیں ہم

خوش ہوں فراقِ قامت و رخسارِ یار سے
سرو گل و سمن سے نظر کو ستائیں ہم

ویرانیِ حیات کو ویران تر کریں
لے ناصح آج تیرا کہا مان جائیں ہم

پھر اوٹ لے کے دامنِ ابرِ بہار کی
دل کو منائیں ہم، کبھی آنسو بہائیں ہم

سُلجھائیں بے دلی سے یہ اُلجھے ہوئے سوال
واں جائیں یا نہ جائیں، نہ جائیں کہ جائیں ہم

پھر دل کو پاسِ ضبط کی تلقین کر چُکیں
اور اِمتحانِ ضبط سے، پھر جی چُرائیں ہم

آؤ کہ آج ختم ہوئی داستانِ عشق !
اب ختمِ عاشقی کے فسانے سنائیں ہم

فیض احمد فیض

13/09/2014

میرے خُدا

میرے خُدا ، میرے خُدا
تُو ہے بڑا سَب سے بڑا

تُو نے مُجھے پیدا کیا
تُو نے مُجھے سَب کُچھ دیا

چھوٹا ہُوں میں تُو ہے بڑا
ہو شُکر پھر کیسے ادا

میرے خُدا ، میرے خُدا
سُنتا ہے تُو سَب کی دُعا

اِس بات کی توفیق دے
کرتا رہوں سب کا بَھلا

ہر ایک کی خدمت کروں
ہر ایک کے کام آؤں سَدا

نیکی کا ہے جو راستہ
وُہ راستہ مُجھ کو دِکھا

میرے خُدا ، میرے خُدا
سُن لے دُعا ، سُن لے دُعا

13/09/2014

دُعا کو ہاتھ اُٹھائیں

آؤ دُعا کو ہاتھ اُٹھائیں
گیت خُدا کے مل کر گائیں

اے مالک! رکھ یاد ہماری
سُن لے تُو فریاد ہماری

بخش ہمیں اب علم کی دولت
بخش ہمیں اب عقل کی نعمت

راستہ سیدھا ایک دِکھا دے
ہم سَب کو تُو نیک بنا دے

آؤ دُعا کو ہاتھ اُٹھائیں
گِیت خُدا کے مِل کر گائیں

13/09/2014

الف سے اللہ

سُہیل رعنا

الف سے نام لیں اللہ کا
پھر شروع کریں سب کام
اس سے امی ابو خوش
یہ سب سے بڑا انعام

13/09/2014

سہرا

یوں بیی ہوتا ہے برسوں کے دو ہم سفر
اپنے خوابوں کی تعبیر سے بے خبر
اپنے عہدِ محبت کے نشّے میں گم
اپنی قسمت کی خوبی پہ نازاں مگر
زندگی کے کسی موڑ پر کھو گئے
اور اک دوسرے سے جُدا ہو گئے
یوں بی ہوتا ہے دو اجنبی راہ رو
اپنی راہوں سے منزل سے نا آشنا
ایک کو دوسرے کی خبر تک نہیں
کوئی پیمانِ الفت نہ عہدِ وفا
اتفاقات سے اِس طرح مِل گئے
ساز بھی بج اُٹھے پوُال بھی کِھل گئے

احمد فراز

13/09/2014

سچ کا زہر

تجھے خبر بھی نہیں
کہ تیری اُداس ادھوری
محبتوں کی کہانیاں
جو بڑی کشادہ دلی سے
ہنس ہنس کے سُن رہا تھا
وہ شخص تیری صداقتوں پر فریفتہ
با وفا و ثابت قدم
کہ جس کی جبیں پہ
ظالم رقابتوں کی جلن سے
کوئی شکن نہ آئی
وہ ضبط کی کربناک شدّت سے
دل ہی دل میں
خموش، چُپ چاپ
مر گیا ہے

احمد فراز

Photos 13/09/2014



Join us:

13/09/2014

خدایا بحقِ بنی فاطمہ
کہ برِ قولِ ایماں کنی خاتمہ

اے خدا حضرت فاطمہ (رض) کی اولاد کے صدقے میرا خاتمہ ایمان پر کرنا۔

اگر دعوتم رد کنی، ور قبول
من و دست و دامانِ آلِ رسول

چاہے تو میری دعا کو رد کر دے یا قبول کر، کہ میں آلِ رسول (ص) کے دامن سے لپٹا ہوا ہوں۔

چہ وَصفَت کُنَد سعدیِ ناتمام
علیکَ الصلوٰۃ اے نبیّ السلام

سعدی ناتمام و حقیر آپ (ص) کا کیا وصف بیان کرے، اے نبی (ص) آپ پر صلوۃ و سلام ہو۔

سعدی شیرازی

Photos 13/09/2014



Join us:

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad