28/08/2025
جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی
مجلس عمومی کا اجلاس
📅 مورخہ: 28 اگست 2025ء، بروز جمعرات
📍 مقام: ایگل سائنٹفک کالج اوگی
زیر صدارت: تحصیل امیر قاری صدیق احمد صاحب
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا احسان داود صاحب نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
بعد ازاں امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل اوگی قاری صدیق احمد صاحب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔
اجلاس سے خطاب کرنے والے حضرات:
قاری صدیق احمد
مفتی آصف شہزاد
بختیار احمد شاکر
مولانا راشد
محمد انور درویش
مولانا عبدالوارث
مولانا جمیل حسین
مولانا شاکر
ظہور یوسف زئی
اور دیگر ذمہ دارانِ جماعت
اجلاس کے اہم نکات و فیصلے:
✅ جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے پر زور دیا گیا۔
✅ فیصلہ ہوا کہ ہر ویلج کونسل میں تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت بہتر انداز میں ہو سکے۔
✅ جماعت کو ویلج کونسل کی سطح پر مضبوط اور مستحکم بنانے کا عزم کیا گیا۔
اس موقع پر گزشتہ تین ماہ کی کارگزاری رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں:
مالی معاملات
انتظامی سرگرمیاں
تنظیمی ترقیاتی اقدامات
کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔
تمام اراکین نے رپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
امیر صاحب کا اختتامی خطاب:
آخر میں تحصیل امیر قاری صدیق احمد صاحب نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:
> "ہم سب کو اخلاص اور للہیت کے ساتھ جماعت کے ساتھ وابستہ رہنا چاہیے۔ محض زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر وقت اور صلاحیتیں جماعت کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔ یہی اخلاص اور عملی وابستگی جماعت کو کامیابی اور مضبوطی کی راہ پر گامزن کرے گی۔"

20/08/2025
26/07/2025
24/07/2025
10/07/2025