02/04/2026
مولانا محمد خان شیرانی کا دو ٹوک مؤقف: عالمی جنگیں، پاکستان اور طالبان پر اہم سوالات
مولانا محمد خان شیرانی مدظلہ العالیہ نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی اور علاقائی حالات پر نہایت اہم اور فکر انگیز گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جاری خونریزی کسی آسمانی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ بعض قوتوں کی سیاسی اور معاشی ضرورتوں کا نتیجہ ہے۔ کچھ طاقتیں ڈالر کی معیشت کے لیے اور کچھ سیاسی تسلط کے لیے دنیا کو آگ میں جھونک رہی ہیں۔
انہوں نے خلیجی ممالک کی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن سہولتوں کو وہ اپنی حفاظت سمجھتے تھے، آج وہی ان کے لیے مشکلات بن چکی ہیں۔
افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان طالبان حکومت کو اپنے زیرِ اثر لانے کی کوشش کر رہا ہے تو یہ مناسب طرزِ عمل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی پہلے بھی موجود تھی، سوال یہ ہے کہ اس وقت اسے کون سپورٹ کر رہا تھا؟
یہ خطاب موجودہ عالمی صورتحال کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔
*ویڈیولنک* 👇
https://youtu.be/ML9MtyNZ3KA?si=_u3q8k2bfusk9QW2
02/01/2026
کچلاک :رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی دامت برکاتہم العالیہ، جمعیت علماء اسلام پاکستان ضلع کوئٹہ کے امیر حاجی امین اللہ امین کے بھائی نصراللہ خان بازئی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں -
02/01/2026
قلعہ سیف اللہ —
رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی دامت برکاتہم العالیہ اور جمعیت اصلاحی کے سربراہ و رکنِ بلوچستان اسمبلی مولانا نوراللہ کے اعزاز میں آج ماسٹر سلطان محمد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر حضرت مولانا محمد خان شیرانی دامت برکاتہم العالیہ نے حاضرین سے مختصر مگر بصیرت افروز خطاب کیا۔
اس ظہرانے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جید علماء، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
17/12/2025
احتساب نہیں اداروں کا ٹکراؤ ہورہا ہے،
احتساب قومی مفادات کیلئے ہوتا ہے۔لیکن ہمارے ملک
میں کچھ اور ہی ہورہا ہے، پاکستان جیسے ملک میں احتسابنہ اسٹبلشمنٹ کا ہوتا ہے نہ سیاستدانوں کا،
17/12/2025
کراچی۔۔امام سیاست رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کا جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ تھانہ کراچی کا دورہ مھتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم دامت برکاتھم سے تفصیلی ملاقات
ملاقات میں مرکزی ترجمان مولانا شجاع الملک صاحب
مرکزی کور کمیٹی کے ارکان میں سے حافظ احمد علی صاحب الحاج قاسم آغا صاحب حماد مدنی صاحب و دیگر شامل تھے۔۔
15/12/2025
کچھ بھی ہو جائیگا عمران خان کیساتھ اتحاد مستقل ہے
معاونت مشروط ہونگے،