22/08/2026
*کوہاٹ ریجن کے شہریوں کے لیے اہم پیغام: پولیس سہولت مراکز اور موبائل ایپ کے ذریعے جدید اور آسان خدمات کی فراہمی جاری*
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کوہاٹ ریجن عرفان طارق نے کوہاٹ، کرک، ہنگو اور ملحقہ اضلاع کے شہریوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کوہاٹ ریجن پولیس عوام کی خدمت، تحفظ اور انہیں آسان و شفاف ماحول میں جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں کوہاٹ ریجن بھر میں قائم پولیس سہولت مراکز کو مکمل فعال رکھا گیا ہے جہاں شہری بغیر کسی دشواری کے خدمات حاصل کر سکتے ہیں
ریجنل پولیس آفیسر عرفان طارق نے مزید کہا کہ عوام کی مزید آسانی کے لیے "پولیس سہولت مرکز" کی سمارٹ موبائل ایپلیکیشن بھی مکمل طور پر دستیاب ہے۔ شہری اپنے سمارٹ فون کے ذریعے گھر بیٹھے ہی تمام بنیادی خدمات سے براہِ راست استفادہ کر سکتے ہیں، جس کا مقصد شہریوں کے قیمتی وقت کی بچت اور محکمہ پولیس کے ساتھ ان کا اعتماد مزید مضبوط بنانا ہے۔