02/06/2026
بچوں کے لئے خوشخبری ۔۔
محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا،8 جون سے 9 اگست تمام اسکولز بند رہیں گے حکم جاری ۔۔
Mautbarnews/معتبرنیوز news,kashmir,news,bhimbernews,bhimberonlinenews,onlinenews,bol news,
02/06/2026
بچوں کے لئے خوشخبری ۔۔
محکمہ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا،8 جون سے 9 اگست تمام اسکولز بند رہیں گے حکم جاری ۔۔
27/05/2026
Eid Mubarak 💓
21/05/2026
چوہدری عدالت خان آف دھوڑانوالہ قتل
چوہدری عدالت خان کو پنگالی موڑ کے قریب برنالہ کچہری سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پہلے سے تھڑا لگا کر بیٹھے ہوئے تھے اور موقع ملتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چوہدری عدالت خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
20/05/2026
اکبر خانم ہاسپٹل کے قریب ایچ ٹی کنڈیکٹر ڈیمج ہوا ہے جس کی مرمتی کا کام جاری ہے ۔انشاللہ جلد بجلی بحال کر دی جائے گی محکمہ برقیات کا فیلڈ سٹاف اور افسران محکمہ برقیات موقع پر موجود ہیں اور پوری جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
ترجمان محکمہ برقیات بھمںر
18/05/2026
02/05/2026
01/05/2026
۔بھمبر: جماعتِ اسلامی بھمبر کے زیرِ اہتمام “بھمبر بچاؤ کنونشن” کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن سے قبل امیر جماعتِ اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق احمد خان نے امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے-7 بھمبر حافظ راجہ عبدالستار اور امیر ضلع ڈاکٹر عبدالرحمن کے ہمراہ بڑھنگ میں جماعتِ اسلامی کے الیکشن آفس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
کنونشن کے موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد خان اور حافظ راجہ عبدالستار کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں پنڈال تک لایا گیا۔ اس دوران کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور حق میں نعرے لگائے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین، جن میں ڈاکٹر محمد مشتاق احمد خان، حافظ راجہ عبدالستار ڈاکٹر عبدالرحمن انجینئر راجہ خالد خان ڈاکٹر ریاض احمد مرزا چوہدری محمد علی اختر چوہدری امجدیوسف چوہدری فرید احمد چوہدری تصدق رزاق زیشان مجاہد و دیگت شامل تھے، نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ حقیقت واضح کی جا سکے کہ موجودہ مسائل، محرومیاں اور ناانصافیاں ایک مخصوص طرزِ حکمرانی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے اقتدار چند خاندانوں تک محدود رہا، جہاں عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی اور ریاستی وسائل کو طاقت کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ میرٹ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، حق داروں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا اور ترقی کے مواقع محدود حلقوں تک سمٹ کر رہ گئے، جبکہ عام شہری بنیادی سہولیات سے بھی محروم رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی اس فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ جماعت ایک ایسا متبادل نظام پیش کرنا چاہتی ہے جہاں میرٹ کی بالادستی ہو، احتساب بلا امتیاز کیا جائے، اور تعلیم، صحت اور روزگار ہر شہری کو مساوی بنیادوں پر فراہم ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے حقیقی معنوں میں عوام کے خادم بن کر کام کریں گے۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں دیانت دار، باصلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت کے ساتھ میدان میں اترا جائے گا، تاکہ ایک شفاف، منصفانہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
بعد ازاں ڈاکٹر محمد مشتاق احمد خان نے پنڈال میں موجود شرکاء سے حافظ راجہ عبدالستار کی حمایت میں ہاتھ اٹھوا کر عہد لیا۔
27/04/2026