Capital Development Authority - CDA, Islamabad

Capital Development Authority - CDA, Islamabad

Share

Official page of Capital Development Authority (CDA), Islamabad, Pakistan

Capital Development Authority (CDA), is a public benefit corporation responsible for providing municipal services in the Islamabad city (Capital city of Pakistan), established on June 14, 1960, first by an executive order issued on June 24, 1960 entitled the Pakistan Capital Regulation, to be superseded by the CDA ordinance issued on June 27, 1960.

01/06/2026

عوام کی آواز
اب براہِ راست
چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ!

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے
عوامی سہولت، شفافیت اور شہری و انتظامی مسائل کے مؤثر حل کے لئے
اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ

​اب آپ اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست *چیئرمین سی ڈی اے* کے سامنے پیش کر سکتے ہیں

عوامی شنوائی:
بوقت: روزانہ صبح 8:30 تا 9:30 بجے
بمقام: چیئرمین سیکرٹریٹ، سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز، سیکٹر G-7/4، اسلام آباد

​آئیں، مل کر اسلام آباد کو مزید بہتر بنائیں
‏‪ ‬

31/05/2026
30/05/2026

عید الاضحیٰ کے موقع پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ اپنی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کے لئے صاف ستھری اور خوشگوار عید یقینی بنانے میں متحرک رہا

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر نگرانی عید کے تینوں روز صفائی کارکنان آلائشوں کی محفوظ تلفی میں مصروف رہے

عید کے پہلے روز
109,000 سے زائد چھوٹے اور بڑے جانوروں کی 1807.868 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

عید کے دوسرے روز
40,000 سے زائد چھوٹے اور بڑے جانوروں کی 703.164 ٹن آلائشوں کی تلفی یقینی بنائی گئی

عید الاضحیٰ کے تیسرے روز 4400سے زائد چھوٹے اور بڑے جانوروں کی86.828ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

آلائشوں کی بروقت تلفی کی بدولت شہر اسلام آباد رہا صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک

30/05/2026

وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر
عید الاضحی کے موقع پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد شہر میں بھرپور صفائی آپریشن

عید کے تین روز میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر نگرانی عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا

200 سے زائد جدید گاڑیاں و مشینری اور 2000 سے زائد ورکرز
دن رات صفائی ستھرائی میں مصروف رہے

تین روز میں مجموعی طور پر 2597.86 ٹن آلائشوں کی محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے تلفی یقینی بنائی گئی

اسلام آباد کی خوبصورتی اور صفائی ۔۔ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری

29/05/2026

وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے بھرپور اقدامات

عید الاضحی کے پہلے دو روز میں اسلام آباد شہر میں کل 2511.032 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

اسلام آباد میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور قربان ہوئے

عید الاضحی کے پہلے روز 65,000+ چھوٹے اور 44,000+ بڑے جانور قربان، 1807.868 ٹن آلائشیں تلف کی گئی

اسی طرح عید کے دوسرے روز 23,000+ چھوٹے اور 17,000+ بڑے جانور قربان جبکی 703.164 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں

صفائی آپریشن کی نگرانی سی ڈی اے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران نے خود فیلڈ میں موجود رہ کرکی

آپریشن کی نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیف سٹی میں قائم کیا گیا

صفائی و ستھرائی کے آپریشن میں 2000+ عملہ اور 200+ جدید گاڑیاں و مشینری نے حصہ لیا

آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 89 مقامات پر 151 گڑھے کھودے گئے

ماحول کو صاف رکھنے اور بدبو کے خاتمے کیلئے عرق گلاب، فنائل، پانی اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا

شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1334 اور واٹس ایپ 03355001213 جاری کیا گیا

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر عید الاضحی کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری ھے

شہریوں نے صفائی آپریشن کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات کو سراہا

اسلام آباد شہر کو صاف و ستھرا اور زیرو ویسٹ سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

29/05/2026

مارگلہ ہل نیشنل پارک کے مختلف مقامات گولڑہ رینج اور بہارہ کہو رینج میں کل لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پا لیا گیا

اگ بھجانے کے عمل میں انوائرمنٹ ونگ کے 120 سے زائد عملے نے فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لیا

متعلقہ انوائرمنٹ افسران و عملہ سمیت اسسٹنٹ کمشنرز آگ بھجانے کے عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں

راولپنڈی فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمیر کے جنگلات میں لگی آگ بھجانے کے آپریشن میں سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے 25 سے زائد عملے نے حصہ لیا

تمیر کے فاریسٹ ایریا میں 80 فیصد سے زائد علاقے میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے

آج صبح گولڑہ رینج کے مقام لوندھا درا پر لگی آگ کو کنٹرول کرلیا گیا

فائر فائٹنگ آپریشن میں انوائرمنٹ ونگ کے 48 افراد پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کے عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انوائرمنٹ ونگ اور آئی سی ٹی افسران نے فلیڈ میں موجود رہ کر آپریشن کی ازخود نگرانی کی

عوام سے پرزور التماس ہے کہ فائر سیزن میں مارگلہ ہل نیشنل پارک میں جلتے سیگریٹ کے ٹکڑے ،کوڑہ کرکٹ اور شیشے کی بوتلیں پھینکنے سے پرہیز کریں، انتظامیہ

اسی طرح جنگل میں بار بی کیو اور بون فائر سے اجتناب کریں، سی ڈی اے انتظامیہ

اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے مارگلہ ہل نیشنل پارک کے تحفظ میں شہری ہمارا ساتھ دیں، چیئرمین سی ڈی اے

آگ لگنے کے واقعات کی باقاعدہ انویسٹیگیشن کی جائے اور ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت

28/05/2026

وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق عید الاضحی کے پہلے دو روز اسلام آباد کی صفائی و ستھرائی کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے

عید الاضحی کے پہلے روز اسلام آباد میں 1 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانور قربان جبکہ 1807 ٹن سے زائد فضلہ تلف کیا گیا

عید الاضحی کے پہلے روز شہر بھر میں تقریباً 65000 سے زائد چھوٹے جانور قربان کئے گئے

اسی طرح 44000 سے زائد بڑے جانوروں کی قربانی بھی کئی گئے

عید الضحی کے پہلے روز تلف کی گئی آلائشوں کا کل وزن تقریباً 1807.868 ٹن تھا

عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی 2000 سے زائد عملہ اور 200 سے زائد جدید گاڑیاں و مشینری فیلڈ میں موجود

اسلام آباد شہر کو صفائی آپریشن کیلئے 5 مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا

آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 89 مختلف مقامات پر 151 گڑھے کھودے گئے ہیں

عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے اندارج کیلئے خصوصی ہیلپ لائن 1334 اور واٹس ایپ 03355001213 نمبر کا بھی اجراء کیا گیا

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ذبح خانوں اور آلائشوں سے بدبو اور تعفن ختم کرنے کیلئے عرق گلاب، فنائل، پانی اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے

صفائی آپریشن کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سیف سٹی سیکٹر H-11 سے کی جا رہی ہے

جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں وغیرہ نالوں، اوپن ایریاز اور جنگلوں میں نہ پھینکیں، شہریوں سے تعاون کی اپیل

آلائشیں کو تقسیم کئے گئے بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک میں رکھ کر مختص جگہوں پر رکھیں تاکہ متعلقہ عملہ اسکو اٹھا کر لے جائے، سی ڈی اے انتظامیہ

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر خصوصی صفائی آپریشن عید الاضحی کے تیسرے دن تک جاری رہیگا

شہریوں کے بھرپور تعاون اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد سے ہی اسلام آباد کو عید الاضحی کے موقع پر زیرہ ویسٹ سٹی بنانے کے ہدف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد

27/05/2026

چیئرمین سی ڈی اے کا عید الاضحی کے موقع پر ایدھی ہوم کا دورہ

اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی انکے ہمراہ تھے

انہوں نے وہاں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں کیساتھ عید منائی

انہوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور انکے ساتھ خوشگوار وقت گزارا

ایدھی ہوم انتظامیہ اور ایدھی ہوم میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں نے چیئرمین سی ڈی اے کا عید کی خوشیوں میں شریک ہونے اور تحائف تقسیم کرنے پر اظہار تشکر

ایدھی ہوم میں مقیم یتیم، بے سہارا بچے، معذور افراد اور بے گھر بزرگوں کی خدمت ایک عظیم مشن ہے، سہیل اشرف

ایدھی ہوم کی انسانیت کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں، چیئرمین سی ڈی اے

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

https://instagram.com/cda.isb.pk/, https://www.youtube.com/@cdathecapital

Address


Chairman Office, CDA Secretariat, Khayaban-e-Suharwardi, Sector G-7/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00