Tajir Ittehad group

Directions

Tajir Ittehad group Traders Welfare

18/09/2026

پریس ریلیز
میڈیا سیل — تاجر اتحاد گروپ، بلو ایریا اسلام آباد

تاجر اتحاد گروپ کے وفد کی نومنتخب ایگزیکٹو ممبر محمد خورشید سے ملاقات

اسلام آباد: تاجر اتحاد گروپ بلو ایریا اسلام آباد کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین گروپ محترم محمد جمیل عباسی صاحب کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محترم محمد خورشید صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد خورشید صاحب کی چیمبر میں موجودگی اور تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی تاجرانِ بلو ایریا اور تاجرانِ اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر آواز ثابت ہوگی۔ تاجروں کو درپیش مسائل کو چیمبر سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اجاگر کرتے ہوئے ان کے عملی حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد خورشید صاحب نے تاجر اتحاد گروپ کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ممبر کی یہ نشست تاجرانِ بلو ایریا اور فاؤنڈر گروپ کی امانت ہے اور وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجرانِ ب

پریس ریلیزمیڈیا سیل — تاجر اتحاد گروپ، بلو ایریا اسلام آبادتاجر اتحاد گروپ کے وفد کی نومنتخب ایگزیکٹو ممبر محمد خورشید س...
18/09/2026

پریس ریلیز
میڈیا سیل — تاجر اتحاد گروپ، بلو ایریا اسلام آباد

تاجر اتحاد گروپ کے وفد کی نومنتخب ایگزیکٹو ممبر محمد خورشید سے ملاقات

اسلام آباد: تاجر اتحاد گروپ بلو ایریا اسلام آباد کے ایک نمائندہ وفد نے چیئرمین گروپ محترم محمد جمیل عباسی صاحب کی قیادت میں فاؤنڈر گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، محترم محمد خورشید صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ محمد خورشید صاحب کی چیمبر میں موجودگی اور تاجر اتحاد گروپ کے ساتھ ان کی دیرینہ وابستگی تاجرانِ بلو ایریا اور تاجرانِ اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر آواز ثابت ہوگی۔ تاجروں کو درپیش مسائل کو چیمبر سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اجاگر کرتے ہوئے ان کے عملی حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد خورشید صاحب نے تاجر اتحاد گروپ کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو ممبر کی یہ نشست تاجرانِ بلو ایریا اور فاؤنڈر گروپ کی امانت ہے اور وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجرانِ بلو ایریا، تاجرانِ اسلام آباد اور کاروباری برادری کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر تاجر اتحاد گروپ کے ساتھیوں نے محمد خورشید صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی کامیابی و آئندہ خدمات کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ محمد خورشید صاحب کو تاجران کی خدمت، ان کے مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
میڈیا سیل
تاجر اتحاد گروپ، بلو ایریا اسلام آباد

پریس ریلیزتاجر اتحاد گروپ بلیویریاآج تاجر اتحاد گروپ بلیویریا کے ایک نمائندہ وفد نے، جس کی قیادت چیئرمین تاجر اتحاد گروپ...
30/06/2026

پریس ریلیز
تاجر اتحاد گروپ بلیویریا

آج تاجر اتحاد گروپ بلیویریا کے ایک نمائندہ وفد نے، جس کی قیادت چیئرمین تاجر اتحاد گروپ محترم محمد جمیل عباسی صاحب کر رہے تھے، محترم بھائی رشید صاحب (شانی ٹریول )سے ملاقات کی اور انہیں فریضۂ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وفد میں محترم طارق کھوکھر صاحب، محترم ملک اسد عمران صاحب، محترم صابر صاحب، محترم عقیل عباسی صاحب اور محترم طاہر چاند صاحب اور محمد عباس صاحب بھی شامل تھے۔ وفد نے محترم رشید صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تاجر اتحاد گروپ بلیویریا کی جانب سے محترم رشید صاحب کو اس مبارک حج کی سعادت اور بابرکت سفر پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی تمام عبادات، طواف، سعی، رکوع و سجود، تسبیحات، قربانی اور دیگر مناسکِ حج کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں اجرِ عظیم سے نوازے اور ان کی زندگی میں مزید خیر و برکت پیدا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ ان کے حج کو حجِ مبرور اور سعی کو سعیِ مشکور بنائے اور انہیں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔

والسلام
تاجر اتحاد گروپ بلیویریا
اسلام آباد

پریس ریلزتاجر اتحاد گروپ، بلیو ایریانقشب مغل صاحب اور وقار صاحب کی تاجر اتحاد گروپ بلویریا میں شمولیت، تاجروں کی خدمت کے...
23/06/2026

پریس ریلز
تاجر اتحاد گروپ، بلیو ایریا

نقشب مغل صاحب اور وقار صاحب کی تاجر اتحاد گروپ بلویریا میں شمولیت، تاجروں کی خدمت کے عزم کا اعادہ

بلویریا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات جناب نقشب مغل صاحب اور جناب وقار صاحب نے تاجر اتحاد گروپ بلویریا میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں تاجر اتحاد گروپ کے ایک وفد نے چیئرمین جناب جمیل عباسی صاحب کی قیادت میں دونوں شخصیات سے ملاقات کی۔ وفد نے انہیں تاجر اتحاد گروپ کا حصہ بننے کی دعوت دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا تجربہ، سیاسی بصیرت اور سماجی خدمات کا جذبہ تاجر برادری کی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جناب نقشب مغل صاحب اور جناب وقار صاحب نے دعوت قبول کرتے ہوئے تاجر اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تاجرانِ بلویریا اور اسلام آباد کے تاجروں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے تاجر اتحاد گروپ کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین جناب جمیل عباسی صاحب، جناب عقیل عباسی صاحب، جناب طارق محمود کھوکھر صاحب، جناب ملک اسد عمران صاحب ،جناب خورشید صاحب، جناب رشید صاحب، جناب لطیف کیانی صاحب، جناب ندیم اکبر صاحب، جناب محمد عباس صاحب، جناب نواز خان صاحب، جناب حسن صاحب اور جناب شیرزادہ صاحب نے دونوں معزز شخصیات کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے تاجر اتحاد گروپ مزید مضبوط، منظم اور فعال ہوگا۔

تاجر اتحاد گروپ بلویریا جناب نقشب مغل صاحب اور جناب وقار صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ باہمی اتحاد اور مشاورت کے ذریعے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر جدوجہد کی جائے گی۔

جاری کردہ:
تاجر اتحاد گروپ بلو ایریا۔، اسلام آباد

19/02/2026

Address

Blue Area
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajir Ittehad group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share