السلام علیکم
گلی گھمبیر ضلع ایبٹ آباد کے سید امیر شاہ عرف میرنہ رح کے متعلق معلومات درکار ہیں ؟ اگر کسی کو معلوم ہو تو رابطہ کریں ۔ یہ گنیاں کھوڑیاں سے آئے۔
انساب سادات پاکستان
پاک و ہند میں کتب انساب اور نسابین کا تزکرہ
07/05/2026
یہ کون بزرگوار ہیں ؟
#کاظمی
03/01/2026
Big shout out to my newest top fans! 💎 Syed Hussnain Ali Shah, Syed KH Hamdani, Muzammal Faridi Chishti Sabri, Hadi Zaheen Peerzadah, Nazar Abbas, Syed Alvi Al Hasni, Sayyed Aswad Ali Tirmizi, Syed Idrees Jan, Riyaz Ahmad Alimi, Syed Hussnain Raza Gillani, Sayyid Meraj Ahmad Qadri, Syed Azhar Ali
Drop a comment to welcome them to our community,
03/01/2026
With مظاہر کاظمی – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
28/12/2025
شجرے چھُپانے کے مقاصد ، وجوہات اور نقصانات
کتب چھپوانے کے مقاصد اور فوائد
ہمارے ہاں اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ صحیح النسب سادات شجرے چھپا کر رکھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ شجرے دیکھانے سے جعلی لوگ بھی شجرے بنا کر سید بن جاتے ہیں اور بعض تو اس قدر احتیاط برتتے ہیں کہ اپنے ساتھ کے سید کو بھی شجرہ نہیں دیکھنے دیتے اور ان سے بھی شجرہ چھپا کر رکھتے ہیں ۔
اس کا ایک نقصان یہ دیکھنے میں آیا کہ صحیح النسب سادات جن کا صحیح شجرہ کسی فرد واحد کی ملکیت بن جاتا ہے اور وہ کسی سید کو دیکھنے بھی نہیں دیتا تو وہ سادات جن کے پاس شجرہ نہیں ہوتا ۔ وہ اپنے بزرگوں کی سنی سنائی اور زبانی یاداشت کے مطابق خود شجرہ وضع کر لیتے ہیں لیکن ایسے شجرے اکثر غلط ہو جاتے ہیں ۔ نام اوپر نیچے ہوجاتے ہیں باپ بیٹا اور بیٹا بھائی بنا دیا جاتا ہے پھر یہی شجرہ جب کسی ماہر انساب کے ہاتھ لگتا ہے تو وہ اس سارے خاندان کو مشکوک قرار دے دیتا ہے اور کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ اصل شجرہ جو صرف ایک فرد کے پاس ہوتا ہے وہ اس کی کوتاہی یا کسی آفت عرضی و سماوی کی نظر ہو کر ضائع ہو جاتا ہے ۔ اس طرح ایک ایسی دستاویز جو پورے خاندان کی مشترکہ تھی ایک نااہل کی وجہ سے برباد ہو جاتی ہے پھر مجبورا صحیح النسب بھی شجرہ گھڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔یہ بات اکثر مشاہدہ میں آئی ہے۔ اہل علم کے ہاتھ جب ان کا شجرہ پہنچتا ہے تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا وہ اپنی عدالت میں ان کو مفتری و کذاب قرار دے دیتا ہے ۔
ایک اور بات بھی جو پاک و ہند کےاکثر نسابین کے مشاہدہ میں آئی کہ شجرے چھپانے والوں کے اکثر شجرے جعلی ہوتے ہیں اور وہ اہل علم سے صرف اس لیے چھپاتے ہیں کہ ان کی غلطی اور خیانت پکڑی نہ جائے ۔ یہی وجہ ہے جب ان میں سے کسی نے شجرہ ظاہر کیا تو پتہ چلا کہ یہ تو فلاں لاولد سید کی اولاد بنے ہوئے ہیں ۔ اس لیے یہ گمان کرنا کہ جس نے شجرہ چھپا کر رکھا وہ واقعی اصلی سید ہے ایسا ہر گز نہیں ۔
کتب لکھنے اور چھپوانے کا مقصد ، فوائد /نقصانات
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے اجداد نے جعلی سادات کے خلاف عملی جہاد کیا ۔ کتب لکھ کر عام کیں جھوٹے دعوی داروں کو کذاب ثابت کیا ۔
سادات کے نسب پر سب سے پہلی کتاب امام زین العابدین ع کے پوتے سید یحیی النسابہ نے کتاب المعقبین من ولد امیر المومنین ع لکھی ۔ انہوں نے اپنے وقت تک کی تمام اولاد علی ع کی تفصیل اس میں درج کی ۔ ان سے کچھ عرصہ بعد شیخ سہیل بن نصر بخاری نے سرالسلسلة العلویہ لکھی اور جعلی دعوی داروں کو بے نقاب کیا ۔ پانچویں صدی ہجری میں غیر فاطمی علوی نسابہ ابوالحسن علی العمری العلوی نے المجدی فی انساب الطالبین لکھ کر جعلی سادات کے سینوں میں چھُرا گھونپ دیا ۔ ان سے تھوڑا عرصہ بعد سید ابی اسماعیل ابراھیم ابن طباطبا حسنی نےجب دیکھا کہ سادات مختلف علاقوں کی طرف ہجرت کر رہے ہیں تو انہوں نے ضرورت محسوس کرتے ہوئے المنتقلہ فی الطالبیہ لکھی جس کا فارسی ترجمہ مہاجران آل ابی طالب ع کے نام سے چھپا ۔ ابن فندق نے نے لباب الانساب لکھی ۔ الاصیلی ، الفخری ، شجرة المطاہرہ ، شجرہ طیبہ اور شجرہ مبارکہ وغیرہ سینکڑوں کتب منظر عام پر آئیں ۔ اس وقت انساب سادات پر دس ہزار سے زائد کتب چھپ چکی ہیں ۔ پاک و ہند میں بھی 300 سے زائد کتب چھپ چکی ہیں ۔ اس کے باوجود اگر کوئی کہے کہ ہمارے اسلاف و اجداد شجرے چھُپانے کا درس دیتے رہے بالکل غلط ہے ۔
سادات کے نسب پر کتب چھپوانے میں احتیاطی تدابیر
کتب چھپوانے کے فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی متوقع ہیں اس لیے ضروری ہے کہ کتب صحیح النسب سادات میں ہی رہیں ان کو عام نہ کیا جائے تاہم صحیح النسب سادات تک پہنچانا ضروری ہے ۔
تحریر ۔ سید محسن رضا کاظمی الحمیدی
゚viralシfypシ゚viralシ
#سادات
#شجره
#نسابہ
#کتب
#شجرے
#نسبنامے
25/12/2025
شجرہ نسب کو پٙرٙکھنے کا طریقہ کار و کسوٹی
________
نسابین کرام نے کسی بھی نسب نامہ کو پرکھنے کے لیے کچھ شرائط وضع کی جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔
1.شجرہ نسب کا قدیم کتب انساب و تاریخ سے ثابت ہونا .کوئی شجرہ خواہ کتنا ہی قدیم ہو اگر اس میں موجود افراد کا زکر قدیم کتب انساب و تاریخ میں نہ ہو تو اس شجرہ کو مشکوک سمجھا جاتا ہے ۔
2. زمانہ کے حساب سے درست ہونا .مثلاً اگر مورث اعلیٰ 500 سال قبل گزرا ہو تو اس سے نیچے موجودہ دور تک کم و بیش 15 پشتیں ہونی چاہیں . 2 یا 3 پشت اوپر نیچے ہونا ممکن ہے. لیکن 10 یا 20 پشت والا شجرہ درست نہیں (ایک صدی میں 3 پشت اوسط کے حساب سے)
3.بلدی شہرت کا ان افراد کے دعویٰ نسب کے حق میں ہونا . مثلا ایک ایسا خاندان جو شجرہ نسب کے مطابق تو سید ہو لیکن اہل علاقہ اس کی سیادت کی نفی کریں . اور اگر اہل علاقہ کے پاس اس کے سید نہ ہونے پر قوی دلیل ہو تو یہ شجرہ غلط قرار پاتا ہے .
4. کسی بھی شجرہ میں موجود مختلف فرعوں (شاخوں) میں اگر باقی فرعیں اس شاخ کی اپنے ساتھ الحاق کی تائید نہ کریں. اور اگر نفی کریں تو شجرہ مشکوک سمجھا جاتا ہے ۔
5.اگر دعویٰ نسب کے مطابق اس خاندان کی دیگر شاخوں میں قدیم سے رشتہ داری وغیرہ نہیں ہو رہی ہو تو اس پر شک کیا جا سکتا ہے
6. اگر ان کے رسم و رواج یا عادات و اطوار باقی خاندان سے مختلف ہوں .تو پھر بھی شک کیا جائے گا. مثلاً اگر وہ سید ہونے کے دعویٰ دار ہیں تو ان میں سادات کے اجماعی رسم و رواج جو بلا تفریق مسلک صدیوں سے رائج ہیں جیسے صدقہ نہ کھانا. خاندان سے باہر شادی نہ کرنا. اپنے اور اپنے اجداد کے دشمنوں سے نفرت کرنا . محمد و آل محمد ص کا محب اور طرف دار ہونا وغیرہ وغیرہ کا ہونا ضروری ہے .
اس کے علاوہ ہمارے بزرگوں نے شجرہ پرکھنے کے لیے ایک
مشہور مقولہ بیان فرمایا ہے
جو ہے ۔
"شجر، ٹبر اور قبر "
مطلب اصلی سید شجرہ نسب ، رشتہ داریوں اور بزرگوں کے مزارات و قبور سے پہچانا جاتا ہے ۔۔ جو اصلی سید ہوتا ہے انکے پاس شجرہ نسب ہوتا ہے ان کی قدیم سے سادات میں رشتہ داریاں ہوتی ہیں اور بزرگوں کے مزارات یا قبریں بھی ہوتی ہیں ۔۔
________
طالب دعا ۔ سید محسن کاظمی الحمیدی سیدانوالہ جہلم
#سادات
#شجره
#نسابہ
#شجر
#ٹبر
#قبر
゚viralシfypシ゚viralシ
I got over 1,500 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
#سادات #اھلبیت #آئمہ #اثناعشر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
مرکزِ تحقیقات انسابِ سادات پاکستان
Islamabad
