بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ’گن کیرج‘ میں سلطانوں والا سفر آخرت
از قلم: عامر محبوب
جب کسی شخص کے تابوت کو گن کیرج پر رکھا جاتا ہے تو یہ صرف ایک جنازہ نہیں ہوتا، یہ ریاست کی طرف سے ایک خاموش اعلان ہوتا ہے کہ یہ شخص عام نہیں تھا۔
آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مکمل سرکاری اعزاز اور گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک کیا جا رہا ہے، ایک ایسا اعزاز جو پاکستان کی تاریخ میں بہت کم لوگوں کے حصے میں آیا ہے۔
مظفرآباد کی جانب روانہ ہونے والی گن کیرج اس بات کی علامت ہے کہ یہ رخصتی ذاتی نہیں، قومی ہے۔ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں قائدِ کشمیر پانچویں شخصیت ہیں جن کی آخری رسومات گن کیرج میں ادا کی جا رہی ہیں، اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے بعد وہ دوسری سیاسی شخصیت ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
اس سے قبل یہ اعزاز قائدِ اعظم محمد علی جناح، جنرل ضیاء الحق، عبد الستار ایدھی اور محترمہ رتھ فاؤ کو دیا جا گیا ہے۔
گن کیرج جنازہ محض ایک فوجی روایت نہیں بلکہ ریاست کی جانب سے کسی فرد کی غیر معمولی قومی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے۔ توپ والی فوجی گاڑی، قومی سلامی، فوجی دستہ اور مکمل پروٹوکول دراصل ان خدمات کی گواہی دیتے ہیں جو لفظوں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔
میں نے بیرسٹر سلطان محمود کو ایک دوست کی حیثیت سے جانا۔ وہ منصب سے زیادہ مؤقف کے آدمی تھے۔ کشمیر ان کے لیے ایک سیاسی حوالہ نہیں بلکہ ایک مستقل ذمہ داری تھی، جس سے وہ زندگی بھر پیچھے نہیں ہٹے۔ اختلاف ہو سکتا ہے، مگر ان کی وابستگی اور استقامت سے انکار ممکن نہیں۔
آج جب ان کا تابوت گن کیرج پر آگے بڑھے گا تو یہ صرف ایک فرد کی تدفین نہیں ہو گی، بلکہ ایک ایسے سفر کی تکمیل ہے جو قوم اور تاریخ کے درمیان طے ہوا تھا۔ ریاست نے انہیں جو اعزاز دیا، وہ اس بات کی مہر ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو قومی ہیرو اور قوم کا اثاثہ سمجھا گیا۔
اللہ انہیں اپنی رحمت میں جگہ دے، کہ آج گن کیرج نے ایک شخص نہیں بلکہ ایک عہد کو رخصت کیا، اور اس کے پہیوں نے تاریخ کے صفحے پر ایک ناقابلِ فراموش سطر رقم کر دی
PPP MZD
This page will provide daily information on People's Party Azad Kashmir. Especially for Ch.Latif Akbar, Speaker of the AjK Assembly.
To receive everyday, please like and share this page.
01/02/2026
قائم مقام صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر سلامی کے بعد وزیر حکومت یاسر سلطان و فرزند صدر ریاست سلطان محمود چوہدری کو قومی پرچم دے رہے ہیں
01/02/2026
میرپور:
صدر ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزرائے اعظم سردار تنویر الیاس خان,سردار عتیق احمد خان وزرائے حکومت ، ممبران اسمبلی ، سیاسی جماعتوں کے سربراہان ، جج صاحبان ، اعلی سول و عسکری حکام ، سول سوسائٹی کے افراد کے علاؤہ ممتاز سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔
اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی گرانقدر سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
01/02/2026
سوشل میڈیا پر ایک بے نام فیس بک اکاؤنٹ سے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے نام سے ایک غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ واضح طور پر یہ بات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے کہ قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر، ان کی ٹیم یا ان کے سیاسی کارکنان کی جانب سے اس قسم کی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔
چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر کی ایک بڑی اور معتبر سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کے کردار اور اصولی سیاست سے کشمیر کا بچہ بچہ واقف ہے۔ چوہدری لطیف اکبر بے داغ کردار کے حامل رہنما ہیں جنہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی اپوزیشن میں گزاری اور کبھی بھی سرکاری عہدوں یا ذاتی مفادات کے طلبگار نہیں رہے۔
چوہدری لطیف اکبر کے کارکنان اور ٹیم کے تمام افراد انتہائی مہذب، بااخلاق اور سیاسی طور پر تربیت یافتہ ہیں، جو کبھی غیر اخلاقی یا غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال نہیں کرتے۔ یہ عمل ایک جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے چند غیر سنجیدہ اور شعور سے عاری عناصر کی کارستانی ہے، جو اپنے منفی اور اوچھے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
01/02/2026
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کا گہرے دکھ کا اظہار
اسلام آباد
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کشمیری عوام حقِ خود ارادیت کی ایک توانا آواز سے محروم ہو گئے انہوں نے صرف آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں خدمات انجام نہیں دیں بلکہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم۔کرادار ادا کیا
چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ مرحوم نے اقوام متحدہ، امریکی وزارت خارجہ، یورپی پارلیمنٹ اور دنیا کے دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر آواز بلند کی
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مختلف ممالک میں کشمیری مظاہروں کی قیادت کی، جن میں لندن، نیویارک، برسلز، ڈبلن اور برلن میں اہم اجتماعات شامل ہیں۔ وہ آزاد کشمیر کے واحد رہنما تھے جنہیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت ملی اور اس دوران انہوں نے سری نگر کے تاریخی مقامات پر کشمیری عوام سے خطاب کیا۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کی قیادت کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے آئندہ بھی رہنمائی کا معیار رہے گی۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی ازاد جمعوں و کشمیر جناب چوہدری لطیف اکبر صاحب سے سینئر رہنما پیپلز پارٹی حلقہ کھاوڑہ چوہدری ضیاد قاسم ایڈوکیٹ ۔متحرک رہنما پیپلز پارٹی سردار ارشد۔ کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔چوہدری ضیاد قاسم ایڈوکیٹ۔سردار ارشد کی بہترین کارکردگی اور کاوشوں سے یونین کونسل میرا کلاں پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکی ۔ وارڈ میرا خورد سے مسلم کانفرنس مسلم لیگ ن تحریک انصاف کا مکمل صفایا۔
07/05/2025
سپیکر قانون ساز اسمبلی ازاد جمعوں و کشمیر جناب چوہدری لطیف اکبر صاحب سے سینئر رہنما پیپلز پارٹی حلقہ کھاوڑہ چوہدری ضیاد قاسم ایڈوکیٹ ۔متحرک رہنما پیپلز پارٹی سردار ارشد۔ کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔چوہدری ضیاد قاسم ایڈوکیٹ۔سردار ارشد کی بہترین کارکردگی اور کاوشوں سے یونین کونسل میرا کلاں پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکی ۔ وارڈ میرا خورد سے مسلم کانفرنس مسلم لیگ ن تحریک انصاف کا مکمل صفایا۔
جعفر علی۔مسلم کانفرنس۔
ممتاز عباسی۔مسلم کانفرنس۔
محمد آزاد ۔مسلم لیگ ن۔
ندیم احمد۔تحریک انصاف۔
سردار عبدالحمید۔ تحریک انصاف۔
محمد لطیف قریشی۔مسلم کانفرنس۔
محمد حفیظ۔مسلم کانفرنس۔
محمد اعجاز۔مسلم لیگ ن۔
محمد یونس۔مسلم لیگ ن۔
آصف حمید قریشی۔مسلم کانفرنس۔
یاسر احمد۔مسلم کانفرنس ۔
محمد سرفراز۔مسلم کانفرنس۔
محمد خواجہ۔مسلم کانفرنس۔
فیضان علی۔مسلم کانفرنس۔
شہزاد پرویز۔مسلم کانفرنس۔
کو چھوڑ کر فخر ازاد کشمیر جناب چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ھو گٸے۔
تمام نٸے شامل ھونے والوں کو مبارکباد۔
جاری کردہ۔ظہیر چوہدری میڈیا ایڈواٸزر ہمراہ سپیکر اسمبلی۔
23/04/2025
بریکنگ نیوز
یونین کونسل میرا کلاں وارڈ میرا خورد سے تحریک انصاف مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کا صفایا ۔ درجنوں افراد نے مختلف جماعتوں سے علحیدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں باضابطگی سے لطیف اکبر صاحب کے ہاتھوں پر بیعت کر لی ۔ باضابط ملاقات میں لطیف اکبر صاحب کے کاموں کو سراہا اور بلا تخصیص ترقیاتی کاموں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا عہد کیا ۔ آ ئیندہ اپنی وارڈ سے مزید افراد کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کروانے کا وعدہ اور وقت طے کیا ۔
سہر فہرست
1 جنرل سیکرٹری تحریک انصاف یونین کونسل میرا کلاں راجہ سلیم خان صاحب نے تحریک انصاف سے رایں جدا کر لیں اور باضابطگی سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
2 سید طالب حسین شاہ صاحب مسلم کانفرنس ۔
3 محمد کبیر خان مسلم کانفرنس
4 سید شفاعت گیلانی مسلم لیگ ن
5 سعید احمد قریشی مسلم کانفرنس
6 ندیم عباسی مسلم کانفرنس
7 وقاص عباسی مسلم کانفرنس
8 راجہ وقاص مسلم کانفرنس
9 محمد خطیب مسلم لیگ ن
10 محمد صادق قریشی مسلم کانفرنس
11 راجہ تعظم خان تحریک انصاف
12 راجہ راشد خان تحریک انصاف
13 راجہ وسیم خان تحریک انصاف
14 محمد شبیر خان مسلم کانفرنس
جملہ افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید پیش کرتے ہیں ۔
منجانب ۔ظہیر چوہدری میڈیا ایڈواٸزر ہمراہ سپیکر اسمبلی
21/04/2025
اسلام اباد۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی ازاد جموں و کشمیر جناب چوہدری لطیف اکبر سے ۔او آٸی سی کے سیکرٹری جنرل کے نماٸندے یوسف الدوبٸ وفد کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں۔اس موقع پروزیر تعمرات عامہ اظہر صادق۔ معاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی سید اعزادار حسین شاہ۔مصطفی علی اصغر اعوان بھی موجود ہیں۔
18/04/2025
سپیکر قانون ساز اسمبلی جناب چوہدری لطیف اکبر صاحب سے حلقہ انتخاب یونین کونسل چڑکپورہ وارڈ بکہ سے امجد کریم قریشی کے ہمراہ دفد کی ملاقات۔
عارف قریشی ولد حاجی فرید قریشی۔
محمد اشفاق قریشی۔
عادل شبیر قریشی۔
عامر رشید قریشی۔
افتخار احمد قریشی۔
مروت خورشید قرہشی۔
عبدالوحید ولد محمد بشیر قریشی۔
بکہ قریشیاں سے مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر چٸرمین یونین کونسل سید بشارت حسین شاہ۔کسان کونسلر صغیر احمد مغل و دیگر بھی موجود تھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Islamabad
