Ghouri Town Phase 1

Ghouri Town Phase 1

Share

Unity, Good Community Relations and Development are our top priorities. This page will give you opportunity to share your thoughts and ideas.

Photos from Ghouri Town Phase 1's post 25/01/2025

کل رات فیز 1 کی الیکشن کمپین کا آخری دن تھا۔ فیز 1 کے غیور رہائشیوں نے فاونڈرز گروپ (پھول) کی حمایت کا بھرپور طریقے سے اعلان کیا۔ ووٹنگ کل بروز اتوار The Spirit School الرحمان روڈ نزد گلی نمبر 10 صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تمام رہائشیوں سے گزارش ہے کہ کل ووٹ کے لئے نکلیں اور پھول 🌹 کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں تاکہ ٹاون کی ڈویلپمنٹ کا سلسہ جاری رکھا جا سکے۔

10/11/2024

_*📍ہم آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرائیں گے کپتان محمد رضوان*_ 🇵🇰🔰
_یقین اللّٰہ سے وابستہ ہو تو کامیابی قدم چومے گی_

پوری قوم کو فاؤنڈر ویلفئیر گروپ غوری ٹاؤن فیز ۱ کی جانب سے بہت بہت مبارکباد


Photos from Ghouri Town Phase 1's post 13/09/2022

Thank you so much for the birthday wishes. Hearing from so many people and especially resident of my town (my people) makes me feel grateful for all the wonderful people in my life. My birthday was awesome, and that's thanks to all the awesome people who took time to send me birthday wishes. Also special thanks to all members of Ghouri Founders Group who arranged dinner for me.....

Regards!!
Umair Raza Abbasi

28/05/2022

Photos from Ghouri Town Phase 1's post 27/04/2022

****اہم اعلان****
الحمد ا لللہ آپ کی ہر دلعزیز کمیٹی نے اپنی دو سال کی کارکردگی رپورٹ شائع کر دی گئ ہے آپ سب جانتے ہیں کہ کرونا دورانیہ کے باوجود آپ کی کمیٹی نے گھر بیٹھنے کی بجاۓ فرنٹ لائن سے لیڈ کیا اور ٹاؤن کے تمام معملات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم لوگوں نے آپ کے ووٹوں کی پاسداری کرتے ہوۓ نہایت ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیے جس کی تفصیل کاکردگی رپورٹ میں موجود ہے اور مقررہ وقت دو سال(فروری ۲۰۲۰ تا فروری ۲۰۲۲) مکمل ہونے پر کمیٹی ختم کر کے نظام 18 فروری ۲۰۲۲ کو سپریم کونسل کے حوالے کر دیا. اور ٹاون میں آئین کی پاسداری کرتے ہوۓ ایک مثال قائم کی.
امید ہے آپ تمام حضرات کے گھر رپورٹ پہنچ چکی ہو گی اگر کسی کو موصول نہ ہوئی تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لۓ بہت اہم ہے اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا
شکریہ
عمیر رضا عباسی
سابق صدر
غوری ویلفئیر اینڈ مینجمنٹ کمیٹی فیز ۱

25/02/2022

********** اہم اعلان **********
اسلام و علیکم،
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ 15 فروری 2022 کو کمیٹی کا 2 سال کا عرصہ مکمل ہو گیا جسکے بعد سپریم کونسل اور کمیٹی کے درمیان میٹنگ ہوئی اور کمیٹی کے اختیارات سپریم کونسل کے ممبران
راجہ مظہر صاحب,
عطاءالللہ عباسی صاحب،
رضا فرمان عباسی صاحب،
سردار الیاس صاحب،
ملک ناصر اعوان صاحب،
سجاد عباسی صاحب،
نیاز عباسی صاحب،
ساجد شاہ صاحب
کو دے دئیے گئے تاکہ دوبارہ ٹاون الیکشن تک کمیٹی کے معاملات چلتے رہیں.
موجودہ کمیٹی نے آ کر فنانس کے تمام انتظامات سنبھال لیے ہیں اور پچھلی کمیٹی کا آڈٹ بھی کروایا ہے. یہ دوسرا آڈٹ تھا جس میں الحمدلله ہماری کمیٹی سرخرو ہوئی ہے, موجودہ کمیٹی نے ہمارے فنانس سیکرٹری جناب راجہ سرفراز صاحب کی ایمانداری اور شفاف ریکارڈ کو سراہا اور انکا باقاعدہ شکریہ ادا کیا.
جب 2 سال پہلے کمیٹی بنائی گئی تھی تو اس وقت چار لاکھ اور کچھ ہزار کا فنڈ کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا الحمدالللہ ہماری کمیٹی نے سخت حالات اور تاریخی مہنگائی کے باوجود ۱۱ لاکھ، چار سو چالیس روپے سپریم کونسل کے حوالے کر دئیۓ ہیں. ان دو سالوں کے دوران 2 مرتبہ سیکیوریٹی کی تنخواہ, 2 مرتبہ صفائی والے کی تنخواہ, 2 مرتبہ ٹیوب ویل آپریٹر کی تنخواہ, ایک مرتبہ کوڑے والے کی تنخواہ بڑھانے, سیکیوریٹی موٹرسائیکل کے تمام اخراجات, کمیٹی آفس کے اخراجات اور اسکے علاوہ ٹاون کے بے شمار چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے باوجود ہم نے کمیٹی فنڈ میں کمی نہیں ہونے دی. بلکہ بہترین حکمت عملی کی بدولت کمیٹی فند میں تین گنا اضافہ کیا ہے جو کہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے
2 سال ہماری کمیٹی نے بلا تفریق ٹاون کے رہائشیوں کی دن رات خدمت کی ہے اور آنے والی کمیٹیوں کے لیے ایک تاریخ رقم کی ہے اور اچھی مینیجمنٹ کی ایک مثال چھوڑی ہے.
اب نظام مکمل طور پر سپریم کونسل کے حوالے کر دیا گیا ہے ہمیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئیۓ گا

منجانب: غوری ویلفئیر اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی غوری ٹاون فیز 1 (فروری 2020 تا فروری 2022)

آپ کی دعاؤں کے طلبگار :
عمیر رضا عباسی، خرم ستی، احمد کاشان، ملک غلام محمد، حاجی محمد صالح، راجہ سرفراز، عبدالرحمن

10/02/2022

اسلام آباد ہائی کورٹ۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دئیے۔۔

ایکٹ کی بجائے آرڈیننس کے تحت شروع بلدیاتی انتخابات کی کاروائی روک دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت بتائے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ختم کرکے آرڈیننس کیوں بنایا ؟ عدالت۔

درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، قاضی عادل، کاشف ملک و دیگر وکلاء عدالت میں پیش۔

الیکشن ہوجائے تو پھر بچا کیا، پھر آرڈیننس ختم کریں گے، قاضی عادل ۔

آرڈیننس اگر ختم ہوجائے تو کہانی ختم ہوگی، عدالت ۔

کیا اس سٹیج پر آرڈیننس کو معطل کیا جائے ؟ عدالت کا استفسار۔

نہیں اس وقت آرڈیننس معطل کرنے کی ضرورت نہیں مگر ایکسرسائز کو روکا جائے، قاضی عادل ۔

آرڈیننس اگر معطل نہیں کرتے تو سسٹم کیسے معطل کرے؟ عدالت ۔

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ہی معطل کیا جائے، قاضی عادل ۔

ایسے کیسے آرڈیننس کو معطل کیا جائے کوئی قانون تو بتائیں، عدالت ۔

اگر الیکشن ہوجاتا ہے اور جس دن آرڈیننس ختم ہوگا تب کیا ہوگا ؟ قاضی عادل ۔

عدالت کا درخواست گزار وکلا کو اپنی اپنی درخواستیں پڑھنے کی ہدایت

سی ڈی اے آرڈیننس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی، کاشف ملک

وہ تو وفاقی حکومت نے دیکھنا ہے کہ سی ڈی اے آرڈیننس کو کب سٹرک ڈاؤن کرنا ہے، عدالت

الیکشن کمیشن کو پارٹی بنایا گیا وہاں سے کون آیا ہے ؟ عدالت

2015 ایکٹ کے تحت جب الیکشن ہوا تب اسلام آباد کی ابادی ساڑھے آٹھ لاکھ ابادی تھی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل

اس وقت اسلام آباد کی ابادی 2 ملین ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل

کیسا الیکشن کمیشن ہے کہ ابادی کا تعین کیا ووٹرز کا نہیں کیا، عدالت

جب ابادی بڑھ جاتی ہے تو حلقہ بندیاں ہوجاتی ہیں، عدالت

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ دس دن میں ڈیٹا دے نہیں تو ہم 2015 ایکٹ کے تحت الیکشن کرائیں گے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل

اسکا مطلب ہے کہ آپ الیکشن کمیشن سے ڈر گئے ؟ عدالت

وفاقی حکومت نے کس صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرائے؟ جسٹس محسن اختر کیانی

اس وقت ملک میں جنگ جاری ہے اور کوئی بھی ادارہ کام نہیں کررہا تب آرڈیننس جاری ہوتا ہے، عدالت

نارمل حالات میں کیوں آرڈیننس جاری کیا گیا ؟ عدالت کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار

الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو دس کا وقت دیا تھا کہ ہم 2015 ایکٹ کے تحت انتخابات کریں گے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل۔۔

عدالت کا الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی۔۔۔۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔۔

Photos from Ghouri Town Phase 1's post 20/01/2022

16 جنوری بروز اتوار صدر غوری ویلفئیر اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی فیز 1 عمیر رضاء عباسی نے ٹاون میں رہائشیوں کے مابین اتحاد کے سلسلے میں باربی کیو پارٹی دی تاکہ اہلیان محلہ میں اتفاق پیدا ہو. والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اور وقت کم ہونے کی وجہ سے کم وقت میں دعوت کا دن مقرر کیا گیا. کچھ لوگ اپنی مصروفیت کی وجہ سے اور کچھ لوگ بروقت رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں شریک نہ ہو سکے. بطور صدر کمیٹی 2 سال مکمل ہونے اور اگلے ماہ کمیٹی اختیارات سپریم کونسل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا اور ٹاون کے بزرگوں میں قران پاک تقسیم کر کے انکو اور انکی فیملی کو نیک دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل کی. ٹاون کی ہر گلی سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور ٹاون میں متحد ہونے کا ثبوت دیا. کیونکہ ہمارے ٹاون کو کوئی بھی سرکاری ادارہ فنڈنگ نہیں کرتا اس لیے اس ٹاون کے غیور رہائشیوں نے کمیٹی کی صورت میں اور اتحاد کی صورت میں یہاں کی سروسز کا نظام اپنی مدد آپ کے تحت چلایا ہوا ہے اور اس ٹاون میں جب بھی کوئی مشکل آتی ہے تو سب متحد ہو جاتے ہیں. اہلیان فیز 1 کے درمیان رابطے اور اچھے تعلقات کا جو سلسلہ صدر عمیر عباسی نے شروع کیا وہ اب انشاءالللہ جاری رہے گا.

11/01/2022

اہم اعلان
کل بروز بدھ تاریخ ۱۲ جنوری ۲۰۲۲ شام بعد نماز مغرب 5:30 بجے کمیٹی آفس میں نالے کے حوالے سے بہت اہم میٹنگ ہوگی جس میں نالے کے کام کے آغاز کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ورکنگ ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی جاۓ گا اور تاریخ بھی شئیر کی جاۓ گی.
لہزا اس اہم میٹنگ ضرور شرکت کریں
شکریہ
عمیر رضا عباسی
صدر
غوری ویلفییر اینڈ مینجمنٹ کمیٹی فیز ۱

01/01/2022

تمام اہلیان غوری ٹاون کو 2022 کا نیا سال مبارک ہو. الله کرے یہ آنے والا سال ہمارے ٹاون کے مسائل حل ہونے کا سال ہو اور تمام لوگ یہاں پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے سے رہیں.
منجانب : عمیر رضا عباسی (صدر)
غوری ویلفئیر اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی فیز 1

22/09/2021

آج مورخہ 22 ستمبر کو غوری ٹاون فیز 1 کمیٹی نے اپنے ٹاون میں DHO اسلام آباد کی ٹیم کے ساتھ ہو کر ڈینگی سپرے کروایا.ہمیشہ کی طرح فیز ۱ کی کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے رہائشیوں کی آرام و آسائش کے لۓ سوچا اور ڈینگی کو مد نظر رکھتے ہوۓ اسپرے کروایا
صدر عمیر رضاء عباسی کے ساتھ انکی ٹیم میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ خرم ستی اور وائس پریزیڈنٹ احمد کاشان شامل تھے. غوری ویلفئیر اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی فیز 1 نے ٹاون میں متعدد بار کورونا اور ڈینگی سپرے کروایا ہے تاکہ ٹاون کے رہائشی ہر طرح کی جان لیوا بیماری سے محفوظ رہیں.
منجانب:غوری ویلفئیر اینڈ مینیجمنٹ کمیٹی فیز 1 اسلام آباد.

Want your business to be the top-listed Government Service in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Ghouri Town Phase 1, Khana East
Islamabad
44000