Islamabad water cda

Call Contact the organization

Islamabad water cda ISLAMABAD WATER CDA

28/10/2026
Alhamdulillah! A New Chapter in Islamabad’s Water SupplyA great piece of good news for the people of Islamabad! After de...
28/10/2026

Alhamdulillah! A New Chapter in Islamabad’s Water Supply

A great piece of good news for the people of Islamabad! After decades of anticipation, the construction of Shahdara Dam is expected to commence soon, Insha’Allah.

This important project will introduce a new source of surface water into Islamabad’s water supply system, with an anticipated contribution of approximately 5–10 million gallons per day (MGD), subject to final design and operational arrangements.

Insha’Allah, the project is planned for completion within two years. Its timely completion would mark a significant milestone in Islamabad’s water infrastructure and strengthen the city’s efforts to meet its growing water demand.

Shahdara Dam — A New Source of Water, A More Sustainable Future for Islamabad.

Islamabad Water – CDA 💧

ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس میں آئل اینڈ گریس ٹریپس کی تنصیباسلام آباد واٹر کی جانب سے ان ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے ...
24/10/2026

ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس میں آئل اینڈ گریس ٹریپس کی تنصیب

اسلام آباد واٹر کی جانب سے ان ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے جنہوں نے ابھی تک مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب نہیں کیے یا ان کی باقاعدہ صفائی نہیں کرتے۔ فیلڈ انسپکشن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔

باورچی خانوں کا فضلہ، تیل اور چکنائی براہِ راست سیوریج لائنوں میں خارج کرنا سیوریج کی بار بار بندش، گندے پانی کے اُبلنے اور صفائی و صحت کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اسلام آباد بھر کے تمام ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ایس او پیز کے مطابق مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب کریں اور ان کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنائیں، تاکہ باورچی خانوں کا فضلہ، تیل اور چکنائی براہِ راست سیوریج سسٹم میں داخل نہ ہو۔

اسلام آباد بھر میں اس مہم کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد واٹر ٹیم — آپ کی خدمت میں۔

اسلام آباد واٹر – سی ڈی اے📢 عوامی اطلاعاسلام آباد واٹر ہیلپ لائن – 1316اسلام آباد واٹر (سی ڈی اے) کو درج ذیل مسائل کے با...
23/10/2026

اسلام آباد واٹر – سی ڈی اے
📢 عوامی اطلاع
اسلام آباد واٹر ہیلپ لائن – 1316
اسلام آباد واٹر (سی ڈی اے) کو درج ذیل مسائل کے بارے میں شکایات درج کروانے کے لیے ہیلپ لائن 1316 کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے:
* پانی کی فراہمی میں کمی
* پانی کا بساؤ/رساؤ (لیکج) اور ضیاع
* سیوریج کا بند ہونا (بلاکج)
شکایت درج کروانے کا طریقہ:
ریا ہشیوں سے گزارش ہے کہ فوری شناخت اور بروقت کارروائی کے لیے 1316 یا 0519205030 پر کال کریں اور اپنا کنزیومر نمبر (Consumer Number) فراہم کر کے شکایت درج کروائیں۔
اسلام آباد واٹر کی ٹیم شکایات کے جلد از جلد ازالے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے پانی کی فراہمی اور سیوریج کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد واٹر ٹیم آپ کی خدمت میں حاضر
اسلام آباد واٹر – کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA)

ISLAMABAD WATER – CDA📢 PUBLIC NOTICEIslamabad Water Helpline – 1316Islamabad Water, CDA, is pleased to announce Helpline...
23/10/2026

ISLAMABAD WATER – CDA

📢 PUBLIC NOTICE

Islamabad Water Helpline – 1316

Islamabad Water, CDA, is pleased to announce Helpline 1316 for the registration of complaints regarding:

* Water supply shortages
* Water leakage and wastage
* Sewerage blockages

How to Lodge a Complaint

Residents are requested to call 1316 / 051-9205030 and register their complaints by providing their Consumer Number for prompt identification and action.

The Islamabad Water team is committed to addressing complaints at the earliest possible time and ensuring improved water supply and sewerage services for the residents of Islamabad.

Islamabad Water Team at Your Service

Islamabad Water – Capital Development Authority (CDA)

18/10/2026

اسلام آباد (17 اکتوبر 2026) وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت میں اسلام آباد میں آبی نظام کو جدید بنانے کے لیے سی ڈی اے اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ڈی جی اسلام آباد واٹر جناب سردار خان زمری صاحب کی نگرانی میں مجوزہ اقدام کے تحت تقریباً 200 ٹیوب ویلز، 40 اوورہیڈ واٹر ٹینکس اور متعلقہ پمپنگ اسٹیشنز کا تکنیکی اور مالیاتی جائزہ لیا جائے گا۔ اس جائزے میں بجلی کے اخراجات، پانی کے بہاؤ اور تقسیم کے نظام کا تجزیہ شامل ہے، جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے جدید اسکاڈا ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔ اس مجوزہ منصوبے کا مقصد بجلی کے اخراجات میں کمی اور شہریوں کو پانی کی پائیدار فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

17/10/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے تحت اسلام آباد کے آبی نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے اور آئی ایف سی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے طہر اشرف کی قیادت میں شہر کے شہریوں کو پانی کی موثر اور پائیدار فراہمی کے لیے جدید منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں اسلام آباد کے تقریباً 200 ٹیوب ویلز، 40 اوور ہیڈ واٹر ٹینکس اور پمپنگ سٹیشنز کے تکنیکی اور مالیاتی جائزے کی تجاویز شامل ہیں۔ پانی کی فراہمی کے نظام کی خودکار نگرانی اور کنٹرول کے لیے جدید اسکاڈا ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کا مقصد پانی کی تقسیم کو بہتر بنانا اور بجلی کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید کاری کے لیے سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون کی تجویز200 ٹیوب ویلز، 40 اوورہیڈ واٹر ٹینک...
17/10/2026

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید کاری کے لیے سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون کی تجویز

200 ٹیوب ویلز، 40 اوورہیڈ واٹر ٹینکس اور پمپنگ اسٹیشنز کے تکنیکی و مالیاتی جائزے سمیت SCADA نظام کے نفاذ کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ انتظام اسلام آباد واٹر کے نظام کو مؤثر، توانائی کی بچت پر مبنی اور پائیدار بنانے کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے نمائندوں کے ساتھ مجوزہ تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کے تقریباً 200 ٹیوب ویلز، 40 اوورہیڈ واٹر ٹینکس اور متعلقہ پمپنگ اسٹیشنز کا تکنیکی و مالیاتی جائزہ لینے کی تجویز ہے۔ اس جائزے میں بجلی کے استعمال، پانی کے دباؤ، ترسیلِ آب، آپریشن و مینٹی نینس کے اخراجات اور موجودہ نظام کی کارکردگی کا تفصیلی تجزیہ شامل ہوگا۔

منصوبے کے تحت جدید SCADA نظام کے ذریعے پانی کی فراہمی کے نظام کی نگرانی، خودکار کنٹرول اور آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ابتدائی جائزے کے بعد تکنیکی دستاویزات اور مالی و انتظامی فزیبلٹی تیار کرنے کی تجویز ہے۔ تمام متعلقہ جائزوں، مجاز فورمز کی منظوری اور مقررہ قواعد و ضوابط کی تکمیل سے مشروط، منصوبے پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی مسابقتی بولی کا طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ منتخب کمپنی کی ذمہ داریاں اور خدمات کی حدود حتمی معاہدے اور منظور شدہ شرائط کے مطابق طے کی جائیں گی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد بجلی کے غیر ضروری اخراجات میں کمی، پانی کی فراہمی کے نظام کی کارکردگی میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال اور شہریوں کو پانی کی بہتر اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

اسلام آباد واٹر، سی ڈی اے شہریوں کو بہتر آبی سہولیات کی فراہمی اور پانی کے وسائل کے مؤثر و پائیدار انتظام کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

16/10/2026

Beautiful View of Shahdra Water Works 🌿💧

Shahdra Water Works is a valuable perennial source of water for Islamabad, supplying approximately 1 million gallons of water daily to the capital.

Preserving and efficiently utilizing our natural water resources is essential for ensuring a sustainable water supply for Islamabad.

Islamabad Water Team at Your Service.

Address

Islamabad
44000

Telephone

+92519204444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad water cda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islamabad water cda:

Shortcuts

Share