Said kaber offecial page

Call Directions Website

Said kaber offecial page Politics Political leader General Secretary JUI District Khyber. Member of Markaz Majles e Umumi

31/10/2026

کمینے جب عروج پاتے ہیں۔
کل اور آج
Frontier Digital JUI Digital Media Cell FATA Saida Jan Darwish Afridi Said Kabir Afridi

31/10/2026
سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جرأت مندانہ پارلیمانی جدوجہد کو خراجِ تحسین، وفاقی وزراء کے مؤقف پر دوٹوک جواب قابلِ تحسین ہے۔ ...
31/10/2026

سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جرأت مندانہ پارلیمانی جدوجہد کو خراجِ تحسین، وفاقی وزراء کے مؤقف پر دوٹوک جواب قابلِ تحسین ہے۔ ملک سید کبیر آفریدی
سینیٹ آف پاکستان کے فلور پر سینیٹر کامران مرتضیٰ صاحب نے جس بہادری، جرأت، بے باکی اور دوٹوک انداز میں وفاقی وزراء، بالخصوص محسن نقوی اور خواجہ آصف کے مؤقف کو چیلنج کیا اور ان سے آئینی، سیاسی اور قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے سخت سوالات کیے، وہ قابلِ تحسین ہے۔

ملک سید کبیر آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض وزارتوں کے منصب پر فائز ہونا کسی کو قومی خدمت اور سیاسی جدوجہد کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتا۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی، ملکی خودمختاری، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے ان وزراء کی عملی خدمات کیا ہیں؟ سیاسی وابستگیوں اور اقتدار کی تبدیلیوں سے قطع نظر، ہر حکمران اور وزیر کو اپنے کردار اور کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوانِ بالا میں جس انداز سے حکومتی مؤقف کا قانونی اور آئینی دلائل کے ساتھ مقابلہ کیا، اس سے یہ واضح پیغام گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے نمائندے کسی دباؤ، مصلحت یا منصب کی پروا کیے بغیر اپنا مؤقف پیش کرنا جانتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سوال اٹھانا جرم نہیں، بلکہ حکمرانوں کو جواب دہ بنانا جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہے۔

جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر ملک سید کبیر آفریدی نے اپنی جماعت کے تمام کارکنان اور قبائلی عوام کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ صاحب کو ان کے جرأت مندانہ پارلیمانی کردار پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ صاحب 2 نومبر کو منعقد ہونے والے فاٹا ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کنونشن میں بھی تشریف لا کر قبائلی صحافیوں، ڈیجیٹل میڈیا ورکرز اور عوام کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔

جاری کردہ:
جناب اشرف خان صاحب
ڈپٹی پریس سیکرٹری، جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر
JUI Digital Media Cell FATA

فاٹا ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کنونشن📅 تاریخ: بروز پیر، 2 نومبر 2026ء📍 مقام: ایس جی کلب، نزد مفتی محمودؒ مرکز، پشاورفاٹا کے ڈیج...
22/10/2026

فاٹا ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کنونشن
📅 تاریخ: بروز پیر، 2 نومبر 2026ء
📍 مقام: ایس جی کلب، نزد مفتی محمودؒ مرکز، پشاور
فاٹا کے ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کا عظیم الشان کنونشن!
تنظیم، تربیت، اتحاد اور مؤثر میڈیا جدوجہد کے عزم کے ساتھ۔


JUI Digital Media Cell FATA

جدہ: قونصل جنرل پاکستان جدہ جناب غلام مصطفیٰ ربانی کی خصوصی دعوت پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق...
04/10/2026

جدہ: قونصل جنرل پاکستان جدہ جناب غلام مصطفیٰ ربانی کی خصوصی دعوت پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ کا دورہ کیا، جہاں قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے افسران و عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے قونصلیٹ کی نئی عمارت کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جبکہ قونصل جنرل غلام مصطفیٰ ربانی نے انہیں پاکستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سفارتی و قونصلر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر قونصل جنرل کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، قونصلر سہولیات اور باہمی روابط سمیت اہم قومی و اجتماعی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ امیر جےیوآئی خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاءالرحمن، انجینئر الحاج سجاد خان، مولانا راشد محمود سومرو، مفتی ابرار، مولانا احسان اللہ شیرازی، بھائی عبدالرحمن اور دیگر رفقاء بھی شریک تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلیٹ کی خدمات کو سراہا، جبکہ قونصل جنرل غلام مصطفیٰ ربانی نے معزز مہمانوں کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاگوری میں دو بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے حوالے سے آج جو کچھ ہوا، اس نے پوری قوم کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ اسے کسی ...
03/10/2026

ملاگوری میں دو بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے حوالے سے آج جو کچھ ہوا، اس نے پوری قوم کے سر کو شرم سے جھکا دیا ہے۔ اسے کسی بھی صورت میں قومی روایت یا اسلامی روایت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

اگر واقعی کوئی قومی فیصلہ ہونا تھا تو وہ کھلے جرگے میں، قوم کے سامنے رضامندی سے ہونا چاہیے تھا۔ لیکن اگر جرگے اور قومی روایت کے نام پر چوری چھپے کوئی ڈیل کی گئی ہے تو یہ روایت نہیں بلکہ شہداء، ان کے خاندانوں اور پوری قوم کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو لوگ اس عمل میں شریک ہوئے، سہولت کار بنے یا اس خفیہ ڈیل کا حصہ بنے، انہیں قومی مشر کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ قوم کے نام پر قوم کے حق اور شہداء کے انصاف کو قربان کرنا قومی خدمت نہیں، بلکہ قوم کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ہم ایسی نام نہاد ’’ناناواتے‘‘ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ جرگے اور قومی روایات کو ذاتی مفادات، سیاسی دباؤ یا کسی خفیہ سمجھوتے کے لیے استعمال کرنا قابلِ مذمت ہے۔ قوم پہلے بھی ایسے واقعات دیکھ چکی ہے؛ ہر بار روایت کا نام لے کر اصل حقائق کو دبانے کی کوشش کی گئی، مگر اب یہ سلسلہ مزید نہیں چل سکتا۔

اصل سوال آج بھی اپنی جگہ موجود ہے: ملاگوری کے دو نوجوان کس کے ہاتھوں اور کن حالات میں شہید ہوئے؟ ذمہ دار کون ہیں؟

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ اس معاملے میں آج تک جوڈیشل انکوائری کہاں ہے؟ محکمانہ تحقیقات کا نتیجہ قوم کے سامنے کیوں نہیں لایا گیا؟ اگر حکومت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تو حقائق قوم کے سامنے لانے میں اتنی خاموشی کیوں؟

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور متعلقہ وزراء اس معاملے پر اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داری پوری کریں۔ قوم کو روایتی نعروں اور خفیہ ڈیلوں کی نہیں، شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور قانون کے مطابق انصاف کی ضرورت ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ شہداء کا خون کسی خفیہ سمجھوتے کے ذریعے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ملاگوری کے شہداء کے خاندانوں اور قوم کو جواب چاہیے، اور حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

جاری کردہ آشرف خان صاحب ڈپٹی پریس سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر

جمرود چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوت ﷺ چوک رکھا جائے۔موجودہ دور میں نوجوان نسل کو اپنے عقیدے اور دینی تشخص سے آگاہ رکھن...
02/10/2026

جمرود چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوت ﷺ چوک رکھا جائے۔

موجودہ دور میں نوجوان نسل کو اپنے عقیدے اور دینی تشخص سے آگاہ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر ہمارے سکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے بچے اور نوجوان روزانہ اس چوک سے گزرتے ہوئے ختمِ نبوت ﷺ کے اس مبارک عنوان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں، تو یہ ہمارے بنیادی دینی عقیدے کی یاد دہانی کا ایک مستقل ذریعہ بن سکتا ہے۔

میری گزارش ہے کہ اس مطالبے کو محض ایک نام کی تبدیلی کے طور پر نہیں، بلکہ ہماری نئی نسل کو اپنے دینی ورثے اور عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے جوڑنے کی ایک مثبت کوشش کے طور پر دیکھا جائے۔

آئیں، جمرود چوک کو ختمِ نبوت ﷺ چوک کا نام دے کر اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک بامقصد اور یادگار پیغام چھوڑیں۔

اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو صحیح دینی شعور عطا فرمائے۔ آمین۔

قبائلی مشر ملک فیض اللہ جان مرحوم کی المناک وفات پر جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کا اظہارِ تعزیتقومی مشر ملک فیض اللہ جان ...
29/09/2026

قبائلی مشر ملک فیض اللہ جان مرحوم کی المناک وفات پر جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کا اظہارِ تعزیت

قومی مشر ملک فیض اللہ جان مرحوم کی المناک وفات پر جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کی امیر مولانا حضرت خان صاحب دامتہم برکاتہم جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری جناب سید کبیر آفریدی صاحب نائب امیر خیبر الحاج شمس الدین آفریدی صاحب اور دیگر رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملک فیض اللہ جان مرحوم ایک عظیم اور باوقار قومی شخصیت تھے۔ وہ ہمیشہ قومی حقوق، بالخصوص تیرہ متاثرین کے مسائل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر مؤثر آواز اٹھاتے رہے۔ ان کا حجرہ عوام کے لیے ایک قلعہ کی حیثیت رکھتا تھا، جہاں قومی و عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کیا جاتا تھا۔

ملک فیض اللہ جان مرحوم مفاہمت، اخوت اور بھائی چارے کے داعی تھے۔ وہ نفرتوں کے خاتمے اور علاقے میں اتفاق و اتحاد کے فروغ پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی قومی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر اس غم کی گھڑی میں ملک فیض اللہ جان مرحوم کے خاندان اور پسماندگان کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور قیادت نے قومِ کوکی خیل اور شہداء کے لواحقین کو دھوکہ دیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف سیکریٹری، ...
28/09/2026

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور قیادت نے قومِ کوکی خیل اور شہداء کے لواحقین کو دھوکہ دیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف سیکریٹری، آئی جی، صوبائی وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عارضی طور پر ڈی پی او خیبر کو لائن کلوز کر دیا گیا۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ کوئی اجلاس تھا؟ کیا یہ مذاکرات تھے؟
کہا گیا کہ شہداء کے لیے پیکیج کا اعلان کل ہوگا،
واقعے کی انکوائری کل کی جائے گی اور کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں جرگہ ہوگا۔
یہ سب کچھ قوم کے ساتھ مذاق اور شہداء کی لاشوں کی توہین ہے۔
جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر اج پی ٹی آئی کے اس ڈرامئی کرادر پر انتہائی دوکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جوڈیشنل انکوائری شہید پیکج اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سیدکبیر آفریدی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر

Address

Jamrud

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Said kaber offecial page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services