Assistant commissioner Jatoi

  • Home
  • Assistant commissioner Jatoi
Directions

Assistant commissioner Jatoi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant commissioner Jatoi, Government Organization, .

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے تحصیل جتوئی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی فلڈ...
24/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے تحصیل جتوئی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دریائے سندھ میں طغیانی اور لنڈی پتافی کے اطراف زمین کے شدید کٹاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری امداد اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے اقدامات چیک کیے۔
انہوں نے ریلیف کیمپ میں ہیلتھ، سول ڈیفنس، لائیو اسٹاک اور ستھرا پنجاب کے کاؤنٹرز پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اینٹی وینم اور ضروری ادویات کی دستیابی، مویشیوں کے لیے چارے و ویکسینیشن، ریسکیو آلات اور صفائی کے انتظامات بھی چیک کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلیف آپریشن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔



22/08/2026
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی مہر ساجد اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ...
22/08/2026

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی مہر ساجد اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی مریضوں کی تیمارداری کی اور مریضوں کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا...
DC MUZAFFARGARH_Official Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab

🇵🇰 یومِ آزادی — شاندار تقریب، تحصیل جتوئی 🇵🇰تحصیل جتوئی میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر افس جتوئی میں ای...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی — شاندار تقریب، تحصیل جتوئی 🇵🇰
تحصیل جتوئی میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر افس جتوئی میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں AC جتوئی مہر ساجد اقبال، تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، انجمن تاجران، علماء کرام، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر شجرکاری بھی کی گئی اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 🌱🇵🇰
بعد ازاں AC جتوئی مہر ساجد اقبال کی زیرِ صدارت شاندار یومِ آزادی ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ 🎂🇵🇰
اس موقع پر AC جتوئی مہر ساجد اقبال کی جانب سے تمام شرکاء، بالخصوص اہلیانِ جتوئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے بھرپور شرکت کرکے اس قومی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی مہر ساجد اقبال نے مون سون بارشوں اور د...
25/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی مہر ساجد اقبال نے مون سون بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال کے پیش نظر شہر سلطان کے فلڈ سے متعلق حساس علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دریاؤں کی صورتحال، حفاظتی بندوں، فلڈ انتظامات، ریلیف کیمپس، انخلا کے ممکنہ مقامات اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122، پولیس اور تحصیل انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہیں۔
مہر ساجد اقبال نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکمے فیلڈ میں موجود ہیں اور مون سون بارشوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، دریاؤں، نہروں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔




DC MUZAFFARGARH_Official Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner DGKhan Prime Minister's Office of Pakistan

شہرسلطان: محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ روٹس وزٹشہرسلطان: محرم الحرام کے دوران امن ...
10/06/2026

شہرسلطان: محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ روٹس وزٹ

شہرسلطان: محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی، بجلی کی فراہمی، صحت، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم مشترکہ دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر سابق سٹی نائب ناظم و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مخدوم سید علی حیدر بخاری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ (ممبر تحصیل امن کمیٹی) نے ڈی ایس پی سرکل جتوئی محمود اکبر خان بزدار، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی مہر ساجد اقبال، ایس ایچ او شہرسلطان ساجد سلطان، ریسکیو 1122 کے انچارج مجاہد علی کھوکھر، ستھرا پنجاب کے تحصیل منیجر وسیم انور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ہنگامی طبی سہولیات، ریسکیو سروسز، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے دوران بھرپور تعاون اور بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین بھی موجود تھے۔ مخدوم سید علی حیدر بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتظامیہ، امن کمیٹی، لائسنس ہولڈرز اور عوام کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہرسلطان میں محرم الحرام کو پرامن اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

29/05/2026

جتوئی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرےروزبھی ستھرا پنجاب کی جانب سےایمرجنسی صفائی آپریشن جاری ہے۔جس کے تحت
گلی محلوں اور مختلف علاقوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کوٹھکانےلگایاجارہاہےتاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر جتوئی مہر ساجداقبال کر رہے
مزیدبتارہے ہیں جتوئی سے عثمان فاروق

27/05/2026
26/05/2026

قربانی کے بعد صفائی، مہذب معاشرے کی پہچان






Address

Jatoi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant commissioner Jatoi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share