Khushab Police

Call Directions Website Contact the organization

Khushab Police Official Page of the Khushab Police
Incumbent DPO: Dr. Ammara Sherazi (PSP)

Khushab Police-Voice of the voiceless masses
خوشاب پولیس ، بے آوازوں کی آواز
(288)

Voice of the voiceless
پولیس بے آوازوں کی آواز ہے

آفیشل پیج خوشاب پولیس

Official Page

ڈی پی او خوشاب کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او سٹی جوہرآباد اور ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس و نقد انعامات تقسیمخوش...
09/10/2026

ڈی پی او خوشاب کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او سٹی جوہرآباد اور ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس و نقد انعامات تقسیم

خوشاب: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو کو گرفتار کرنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی جوہرآباد اور ان کی ٹیم میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ فرض شناسی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی نہ صرف ان پیشہ وارانہ صلاحیت کو نکھارنے کا باعث بنتی ہے بلکہ دیگر افسران میں بھی محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

ڈی پی او خوشاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان خوشاب پولیس

09/10/2026
 ۔       ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر نماز جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں تمام مساجد، امام بارگاہوں میں سیکیورٹی ک...
09/10/2026

۔

ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی خصوصی ہدایات پر نماز جمعہ کے موقع پر ضلع بھر میں تمام مساجد، امام بارگاہوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے میں نماز جمعہ کی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ اور ملازمان کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
(*ترجمان خوشاب پولیس*)

*سوشل میڈیا پر سی سی ڈی پولیس کانسٹیبل رمضان کی ایک خاتون کے ساتھ تلخ کلامی اور مبینہ گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل ہونے کے م...
09/10/2026

*سوشل میڈیا پر سی سی ڈی پولیس کانسٹیبل رمضان کی ایک خاتون کے ساتھ تلخ کلامی اور مبینہ گالم گلوچ کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نوٹس۔*

کانسٹیبل رمضان کو معطل کر کے ایس ڈی پی او صدر سرکل کو واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری ۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او خوشاب

ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے واضح کیا کہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا ناروا سلوک، بدتمیزی یا غیر اخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خوشاب پولیس اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے، جس کی روشنی میں حقائق کی بنیاد پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور قصوروار ثابت ہونے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*ترجمان خوشاب پولیس*

08/10/2026

پنجاب پولیس کا پیغام: منشیات کو خیرباد کہیں، زندگی کو بہترین انتخاب دیں اور ایک محفوظ و بہتر معاشرے کی تشکیل میں ہمارا ساتھ دیں۔
(ایمرجنسی کی صورت میں فوری 15 پر کال کریں)

   مریم نواز صاحبہ کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کی روز مرہ کی بنیاد پر کھلی...
08/10/2026



مریم نواز صاحبہ کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی روز مرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد۔

نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

#ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔

عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ڈی پی او خوشاب

08/10/2026

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
‎ ‎

ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کا چک نمبر 42 ایم بی علاقہ تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ہوئے والی  لڑائی کے واقعہ کا نوٹسخوشا...
08/10/2026

ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا چک نمبر 42 ایم بی علاقہ تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ہوئے والی لڑائی کے واقعہ کا نوٹس

خوشاب : ڈی پی او خوشاب نے چکنمبر 42 ایم بی میں دو گروہوں کی آپس میں تشدد اور لڑائی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب اور ایس ڈی پی او قائدآباد سرکل نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا۔
ڈی پی او خوشاب کی ہدایات پر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈی پی او خوشاب نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خوشاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Address

DPO Office
Jauharabad
41200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khushab Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Khushab Police:

Shortcuts

Share