Chaudhry Ijaz Ahmed

Directions Contact the organization

Chaudhry Ijaz Ahmed Ijaz Ahmed

انسان کی اصل بلندی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ حالات سے شکایت کرنے کی بجائے اپنی ذات کو بدلنے کا فیصلہ کر لیتا ہےیاد رکھیے...
13/11/2026

انسان کی اصل بلندی اس وقت شروع ہوتی ہے جب وہ حالات سے شکایت کرنے کی بجائے اپنی ذات کو بدلنے کا فیصلہ کر لیتا ہے
یاد رکھیے!
اصل ترقی حالات بدلنے سے نہیں، بلکہ اپنی سوچ اور اپنے کردار کو بدلنے سے شروع ہوتی ہے ،جب انسان خود کو بدل لیتا ہے تو زندگی کے معنی بھی بدل جاتے ہیں!

10/11/2026
میں اس قول سے اتفاق کرتا ہوں “اپنا موسم خود بنو۔”اس کا مطلب ہے کہ دوسروں کے جذبات یا اپنے اردگرد کے حالات کو اپنے احساسا...
10/11/2026

میں اس قول سے اتفاق کرتا ہوں

“اپنا موسم خود بنو۔”

اس کا مطلب ہے کہ دوسروں کے جذبات یا اپنے اردگرد کے حالات کو اپنے احساسات اور زندگی پر حاوی نہ ہونے دو۔ یہ طے نہ کرنے دو کہ تم نے کیسا محسوس کرنا ہے اور اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے۔

یہ بات بالکل درست ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہر شخص دوسروں کی باتیں سننے سے زیادہ اپنے دل کی آواز سننا سیکھے۔

جو تم چاہتے ہو وہ کرو، اور زندگی اپنے انداز اور اپنی پسند کے مطابق جیو۔
لوگ کیا کیئیں اس میں جینا چھوڑ دو
اپنی زندگی جیو

زندگی کے ان تمام برسوں میں، میرے رب نے ہمیشہ میرے ساتھ اتنی مہربانی فرمائی ہے کہ وہ میرے ذہن میں جنم لینے والے تمام اندی...
10/11/2026

زندگی کے ان تمام برسوں میں، میرے رب نے ہمیشہ میرے ساتھ اتنی مہربانی فرمائی ہے کہ وہ میرے ذہن میں جنم لینے والے تمام اندیشوں اور خوفوں سے کہیں بڑھ کر رہی ہے۔ جب ماضی میں میرا رب میرے ساتھ اتنا مہربان رہا ہے، تو آنے والے کل کے لیے بھی میرا بھروسا اسی پر ہوگا۔

کیونکہ جس رب نے اب تک سنبھالا ہے، وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔

ایک دن میری نظر ایک قول پر پڑی، جس میں لکھا تھا:اگر تم چاہتے ہو کہ قسمت تم پر مہربان ہو، تو تمہیں اسے کہیں تلاش کرنے کی ...
08/11/2026

ایک دن میری نظر ایک قول پر پڑی،
جس میں لکھا تھا:

اگر تم چاہتے ہو کہ قسمت تم پر مہربان ہو، تو تمہیں اسے کہیں تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس خود کو بہتر بناؤ، اپنے ظاہر کا خیال رکھو، گفتگو میں نرمی پیدا کرو، دوسروں میں عیب تلاش کرنا چھوڑ دو اور اُن چیزوں کو چھوڑنا سیکھو جو تمہارے اختیار میں نہیں۔

بس اتنا ہی کافی ہے کہ خوش قسمتی خود تمہارا راستہ ڈھونڈ لے۔

کیونکہ بعض اوقات قسمت بدلنے کے لیے حالات نہیں، اپنا رویہ بدلنا پڑتا ہے۔

بیشک:سورۃ الکہف نے مجھے سکھایا کہ تاخیر کا مطلب انکار نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی اللہ تمہاری زندگی کو ٹھہرا دیتا ہے، بالکل اسی...
08/11/2026

بیشک:
سورۃ الکہف نے مجھے سکھایا

کہ تاخیر کا مطلب انکار نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی اللہ تمہاری زندگی کو ٹھہرا دیتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے اس نے غار والوں کے وقت کو روک دیا تھا، اور پھر تمہیں پہلے سے زیادہ مضبوط بنا کر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹاتا ہے۔

میری نظر میں نیکی کا پہلا اُصول کسی کی مدد کرنا نہیں ہے، بلکہ کسی کو نقصان نہ پہنچانا ہے.  #انسانیت  #نیکی  #اخلاق
07/11/2026

میری نظر میں نیکی کا پہلا اُصول کسی کی مدد کرنا نہیں ہے، بلکہ کسی کو نقصان نہ پہنچانا ہے.

#انسانیت #نیکی #اخلاق

06/11/2026

🇵🇰

Address

Jhelum
49711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chaudhry Ijaz Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chaudhry Ijaz Ahmed:

Shortcuts

Share

Category