Deputy Commissioner Jhelum

Call Directions Website Contact the organization

Deputy Commissioner Jhelum Official Page of the Deputy Commissioner Jhelum

دریائے جہلم کے کنارے 326 قبل مسیح میں ایک ایسی تاریخی جنگ لڑی گئی جس نے تاریخ میں بہادری اور عزم کی لازوال مثال قائم کی۔...
31/10/2026

دریائے جہلم کے کنارے 326 قبل مسیح میں ایک ایسی تاریخی جنگ لڑی گئی جس نے تاریخ میں بہادری اور عزم کی لازوال مثال قائم کی۔ راجہ پورس نے سکندرِ اعظم کی طاقتور فوج اور جنگی ہاتھیوں کے مقابلے میں پوری جرات کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کیا۔ اگرچہ جنگ میں سکندرِ اعظم کو فتح حاصل ہوئی، لیکن راجہ پورس کی شجاعت اور غیر متزلزل حوصلے نے اسے بھی متاثر کیا۔ تاریخی روایات کے مطابق سکندر نے راجہ پورس کو اس کی سلطنت واپس سونپی اور مزید علاقے بھی اس کے حوالے کیے۔ آج جہلم اسی عظیم تاریخی ورثے کو ایک نئی پہچان دینے جا رہا ہے۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دا...
31/10/2026

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقات نے شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے افراد نے اپنے مسائل پیش کیے، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے توجہ سے سنا اور متعلقہ امور پر ضروری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس اقدام کا مقصد عوامی شکایات کا بروقت ازالہ، انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور عوام کو مؤثر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

31/10/2026
تحصیل آفس میں دفتری امور، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اچا...
31/10/2026

تحصیل آفس میں دفتری امور، عملے کی حاضری اور عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار سمیت متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ بجلی کی بندش کے باعث آن لائن رجسٹریشن کا نظام عارضی طور پر معطل تھا، تاہم شہریوں کی شکایات کے ازالے اور عوامی مسائل کے حل کا عمل جاری تھا۔ مجموعی انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ دفتری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، تمام مقررہ اہداف بروقت مکمل کیے جائیں اور عوامی شکایات کا مؤثر انداز میں ازالہ یقینی بنایا جائے۔

رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اسسٹ...
31/10/2026

رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے دورہ کیا۔ معائنے کے دوران صفائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی، ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے اور مرکز میں مجموعی انتظامات مقررہ ضابطہ کار کے مطابق پائے گئے۔ اس موقع پر بعض امور کی نشاندہی بھی کی گئی، جن کی اصلاح اور مزید بہتری کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید برآں، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فائر سیفٹی کے حوالے سے فرضی مشق کا انعقاد کیا، جس میں آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طبی مرکز میں صفائی، نظم و ضبط اور حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

نابالغ قیدیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین قیدیوں کے ہمراہ موجود بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈسٹرکٹ جیل جہلم م...
30/10/2026

نابالغ قیدیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین قیدیوں کے ہمراہ موجود بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کتابیں، اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محترمہ ماہم مشتاق نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ نور ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری فرحت کمال ضیاء کے تعاون سے منعقدہ اس سرگرمی کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر نازیہ شہزادی بھی موجود تھیں۔ دورے کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بیرکس کا معائنہ کروایا اور خواتین قیدیوں کے لیے دینی تعلیم اور سلائی کی کلاسز کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سہیل ناصر نے محکمہ کی جانب سے اساتذہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاکہ خواتین قیدی تعلیم و ہنر حاصل کرکے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غاز...
30/10/2026

صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ستھرا پنجاب ٹیم اور کنٹریکٹر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال، عملے کی کارکردگی اور کوڑا اٹھانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار میں بہتری، بروقت کوڑا اٹھانے اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

30/10/2026

قبل از نمازِ جمعہ مساجد کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری رہی۔ اس دوران مساجد کے اطراف، داخلی راستوں اور ملحقہ علاقوں کی صفائی کی گئی تاکہ نمازیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد عبادت گاہوں کے تقدس کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے لیے صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنانا ہے۔

دیہی یونین کونسلوں میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے انتظامات اور صفائی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ ...
30/10/2026

دیہی یونین کونسلوں میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے انتظامات اور صفائی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں سے حاصل ہونے والی آرا مجموعی طور پر مثبت رہیں، جبکہ موصول ہونے والی ایک شکایت کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ صفائی عملہ مختلف مقامات پر فرائض سرانجام دے رہا تھا اور صفائی کے لیے مشینری بھی تعینات تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں رجسٹریوں اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی، تکمیل اور زیرِ التوا معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لی...
30/10/2026

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں رجسٹریوں اور ریونیو ریکارڈ کی درستگی، تکمیل اور زیرِ التوا معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم محمد ابو بکر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ تحصیلوں کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹریشن کے عمل، ریکارڈ کی اپ ڈیٹ اور عوام کو فراہم کی جانے والی ریونیو سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ عملے کو زیرِ التوا امور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور خدمات کی شفافیت، معیار اور بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Address

Kachehry (District Courts) District Civil Lines, Punjab
Jhelum
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Jhelum:

Shortcuts

Share