Assistant Commissioner Jhelum

Call Directions Contact the organization

Assistant Commissioner Jhelum This page is regarding Assistant Commissioner, Office Jhelum
(Abdullah Ghazi Khan PMS)

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے وزیراعظم کے پٹرول سبسڈی پروگرام کے سلسلے میں شہر میں قائم فسیلیٹیشن کاؤنٹرز اور مخ...
02/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے وزیراعظم کے پٹرول سبسڈی پروگرام کے سلسلے میں شہر میں قائم فسیلیٹیشن کاؤنٹرز اور مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں سے سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے فیڈ بیک بھی لیا گیا اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
عوام کی رہنمائی اور معلومات کی فراہمی کے لیے اے سی آفس جہلم میں خصوصی انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی معلومات یا شکایت کی صورت میں دفتر تشریف لا سکتے ہیں یا سرکاری ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کے پٹرول سبسڈی پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ شہریوں تک ریلیف پہنچانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے مرکزی قبرستان ڈھوک جمعہ کا دورہ کیا، جہاں قبرستان کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ ...
02/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے مرکزی قبرستان ڈھوک جمعہ کا دورہ کیا، جہاں قبرستان کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی جبکہ متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے قبرستان میں اپنے ہاتھوں سے پودا بھی لگایا، جس کا مقصد قبرستان کو سرسبز بنانا اور قبروں کے لیے سایہ فراہم کرنا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے محلہ اسلام پورہ میں نئے تعمیر ہونے والے قبرستان کا دورہ کیا، جہاں جنرل سیکرٹری نور ویلفیئر سوسائٹی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء بھی موجود تھے۔ قبرستان کے انتظامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کی زیرِ صدارت تحصیل ویریفیکیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجا...
01/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کی زیرِ صدارت تحصیل ویریفیکیشن کمیٹی جہلم کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعی شادیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور منظوری یا عدم منظوری کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے درخواستوں کی مقررہ معیار اور ضابطہ کار کے مطابق جانچ پڑتال کرتے ہوئے ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کے دفتر میں ہفتہ وار کورٹ ڈے کے سلسلے میں آج کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سائ...
01/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان کے دفتر میں ہفتہ وار کورٹ ڈے کے سلسلے میں آج کورٹ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سائلین کے مقدمات اور درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے فریقین کے مؤقف اور دلائل تفصیل سے سنے اور متعدد معاملات میں موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جبکہ دیگر معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو شفاف، بروقت اور میرٹ پر مبنی انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں نمبرداران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے...
30/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اپنے دفتر میں نمبرداران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے نمبرداران کو آگاہی فراہم کی گئی اور شہریوں میں اس کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے مؤثر انداز میں آگاہی مہم چلانے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نمبرداران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں شہریوں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقہ کار اور اس کے فوائد سے آگاہ کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے چیف آفیسر ایجوکیشن اور نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ فرحت کمال کے ہمراہ ...
30/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے چیف آفیسر ایجوکیشن اور نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ فرحت کمال کے ہمراہ ڈی پی ایس جہلم کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سکول میں نئے پلے ایریا کا افتتاح کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے ماحولیاتی بہتری اور شجرکاری کے فروغ کے لیے اپنے ہاتھوں سے پودے بھی لگائے۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے تعلیمی و تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے تحصیل روڈ پر قائم ماڈل بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ماڈل بازار میں شہریوں کو ف...
29/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے تحصیل روڈ پر قائم ماڈل بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ماڈل بازار میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بازار کے تاجروں اور دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز بھی معلوم کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماڈل بازار میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور شہریوں کو بہتر ماحول اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سُتھرا پنجاب اتھارٹی (SPA) کے سینیٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائ...
29/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سُتھرا پنجاب اتھارٹی (SPA) کے سینیٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے اعلان کردہ 10,000 روپے فی کس خصوصی انعام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے اے سی آفس میں سینیٹری ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے سینیٹری ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید سمیت خصوصی مواقع پر صفائی ستھرائی کے فرائض انجام دینے والے سینیٹری ورکرز شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سینیٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیے جانے والے اس خصوصی انعام کو خوش آئند قرار دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ...
28/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ایئر کنڈیشنرز کی فعالیت، فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی، ادویات کے اسٹاک اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی گئی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ان کی رائے معلوم کی گئی۔
دورے کے دوران ایکسرے، بلڈ بینک، ٹی بی وارڈ، کینٹین، پارکنگ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ انتظامی امور میں مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

25/09/2026

Address

Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92544920012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Jhelum:

Shortcuts

Share