عوام کا اعتماد، ہماری طاقت — خدمت کا سفر جاری ہے
الحمدللہ! رکنِ صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور جان عالم جاموٹ کی قیادت میں علاقے میں مکمل ہونے والے ترقیاتی میگا پروجیکٹس عوامی خدمت کے اس عزم کا ثبوت ہیں جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔
علاقے کے عوام نے جس محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے، اس پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا یہ اعتماد ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور مزید محنت کرنے کی ذمہ داری بھی۔ سڑکوں، نکاسیٔ آب، بنیادی سہولیات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے، اور ان شاء اللہ یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی آواز رہی ہے اور رہے گی۔ عوام کے مسائل کا حل، علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ آپ کے اعتماد اور دعاؤں کے ساتھ ہم ملیر کی ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
شکریہ عوامِ PS-87!
آپ کا اعتماد ہمارا سرمایہ، آپ کی خدمت ہمارا فخر۔
Media Cell PS-87 Ibrahim Hyderi Malir
Official FB page of Media Cell Ps-87 Ibrahim Hyderi District Malir Managed by Team Jamot
ابراہیم حیدری ٹاؤن کے چیئرمین نظیر احمد بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی PS-87 ضلع ملیر کے صدر و ٹاؤن ممبر جان عالم جاموٹ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں علاقے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں، عوامی فلاح و بہبود اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ابراہیم حیدری کے عوام کی امیدوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ہر گھر تک ترقی اور خوشحالی پہنچانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
عوام کا اعتماد ہماری طاقت ہے، اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
30/05/2026
30/05/2026
One Team One Dream
رکنِ صوبائی اسمبلی PS-87 محمود عالم جاموٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر پی ایس 87 کے صدر جان عالم جاموٹ نے ایم پی اے آفس ابراہیم حیدری میں عوام، کارکنان اور معززینِ علاقہ سے عید ملاقات کی۔
اس پُروقار موقع پر محبت، بھائی چارے اور عوامی یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ رہنماؤں نے تمام اہلِ علاقہ کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
29/05/2026
ضروری اطلاع
عیدالاضحی مبارک ہو
رکن قومی اسمبلی این اے 230 ملیر سید آغا رفیع اللہ ، رکنِ صوبائی اسمبلی PS-87 محمود عالم جاموٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی PS-87 ضلع ملیر کے صدر جان عالم جاموٹ عیدالاضحی کے چھوتے روز ایم پی اے ہاؤس ابراہیم حیدری میں دوپہر 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک عوام سے عید ملنے کیلئے موجود رہیں گے.
نوٹ : بتائی ہوئی ٹائمنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو درخواست ہے کہ ٹائمنگ کا خاص خیال رکھا جائے۔ شکریہ
عید الاضحیٰ مبارک! 🌙🐑
پاکستان پیپلز پارٹی PS-87 ضلع ملیر کے صدر جان عالم جاموٹ کی طرف سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو عید کی بہت ساری مبارکباد!
اللہ پاک آپ کی قربانی قبول کرے اور گھر میں سکون، برکت اور خوشیاں لائے۔ آمین 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karachi Lines
